دعوتِ اسلامی کی مجلس تحقیقاتِ شرعیہ کا دو روزہ
مدنی مشورہ، مفتیانِ کرام کی شرکت
احکامِ شرعیہ کی تحقیق و تنقیح کے لیے دعوتِ اسلامی نے مسائلِ فقہ
و شریعت میں ماہر علماو مفتیانِ کرام پر
ایک مجلس تحقیقاتِ شرعیہ قائم کی ہے۔ا س مجلس کے ارکان دورِ حاضر کے پیدا کردہ مسائل میں غور و خوض کر
کے رائے قائم کرتے ہیں۔
نِت نئے مسائل پر استنباط کے لئے اس مجلس کے مشورے منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک مشورہ 2 اور
3 نومبر کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں ہوا جس میں مفتیانِ کرام نے جدید
مسائل پر باہمی گفتگو کا تبادلہ کیا ۔
مشورے میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی ابوصالح محمد قاسم قادری حفظہ اللہ ، مفتی فضیل
عطاری مدنی حفظہ
اللہ ، استاذ الحدیث مفتی ہاشم
خان عطاری مدنی حفظہ اللہ، مفتی علی اصغر عطاری مدنی حفظہ اللہ ، استاذ
الحدیث مفتی حسان عطاری مدنی حفظہ اللہ، استاذ
الحدیث مفتی سجاد عطاری مدنی حفظہ اللہ، مفتی کفیل عطاری مدنی حفظہ اللہ ،
مفتی جمیل عطاری مدنی حفظہ اللہ،مفتی انس عطاری مدنی حفظہ اللہ، مفتی سرفراز عطاری مدنی حفظہ اللہ، مفتی ساجد عطاری
مدنی حفظہ
اللہ، مفتی عرفان عطاری مدنی حفظہ اللہ اور مفتی نوید عطاری مدنی حفظہ اللہ نے شرکت کی اور مسائلِ
شرعیہ پر گفتگو کا تبادلہ کیا۔