دعوت اسلامی کے تحت شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز   کراچی میں ملک بھر کی ناظمات کا 11اکتوبرتا 13اکتوبر تک رہائشی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 60ناظمات اور 25ایڈمن اسٹاف (اراکین مجلس،زون ناظمات، آفس ذمہ دار اور مجلس ذمہ دار)اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس سیشن میں نظامت کی اہمیت، احساسِ ذمہ داری ،کمیونیکیشن skills، مائیکروسافٹ ویئر کے استعمال کاطریقہ بتایانیزتعلیمی حوالے سے نظام میں مضبوطی لانےاور دیگر مختلف اہم موضوعات پر تربیت کی گئی۔

اس کے علاوہ سیشن میں اراکینِ شوریٰ کی جانب سے بھی بذریعہ آڈیو لنک وقت دیا گیا جس میں انہوں نے اصلاحی بیانات کئےنیزاس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے بھی سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے قیمتی وقت سے نوازا اور انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

ٹریننگ ورکشاپ کے اختتام پر ناظمات اسلامی بہنوں کے درمیان shieldsاور appreciation letters تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی رہا۔ مزید اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مجلس کی جانب سے مختلف تحائف بھی ناظمات اسلامی بہنوں کو پیش کئے گئے۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت 14اور15اکتوبر2021 ء کو کراچی میں پاکستان سطح کے مدنی مشورےکاانعقاد ہو اجس میں ملک بھر کے تمام ریجنز کی اراکین مجلس اور زون ناظمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان ذمہ داراسلامی بہن نےاس مدنی مشورے میں فیضان آن لائن اکیڈمی لینگویچ ڈیپارٹمنٹ کی اہمیت اور اس میں مزید اضافے کے حوالےسے نکات بتائےنیز نئے سال کےلئے اہداف بھی دئیے۔بعدازاں مختلف اہم امور اور تنظیمی و تعلیمی نظام میں مضبوطی لانےکے حوالے سے اہم پوائنٹس زیرِ بحث رہے۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت  27اکتوبر 2021ءبروز بدھ پاکستان کے شہرراولپنڈی سٹی کابینہ پنڈورہ ڈویژن میں دینی حلقے کاانعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کے درمیان ’’آقاﷺ کی اُمّت سے محبت ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا ۔مزید اس دوران انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کےبارے میں بریفنگ دیتےہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا جس میں انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

٭دوسری طرف دعوتِ اسلامی کے تحت 27اکتوبر2021ء بروز بدھ راولپنڈی سٹی کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہو اجس میں اسلام آباد زون نگران ، چلی بیلی کابینہ نگران ، راولپنڈی سٹی نگران اور پنڈورہ ڈویژن کی علاقہ تا ذیلی سطح کی نگران مع مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوٹیلی تھون کارکردگی کے لئے بھرپور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی اور اس کے اہداف دیئے ۔ مزید ماتحت کو وقت دینے اور آٹھ دینی کاموں میں عملی طور پرحصہ لینےکے حوالے سے ذہن سازی کی ۔ مزیدسافٹ ویئر کے مسائل کاحل بھی بیان کیا ۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 27اکتوبر 2021 ءبروز بدھ پاکستان کے شہرراولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے صدیق اکبر میں علاقائی دورہ کاسلسلہ ہوا جس میں پاکستان مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر علاقے کی شخصیات خواتین سے ملاقاتیں کیں ۔اس دوران انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت ملتان ریجن مظفرگڑھ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ریجن ذمہ دار، کورسز ریجن ذمہ دار سمیت ڈی جی خان زون تا ڈویژن سطح تک کی ذمہ دار و مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے کےدینی کاموں کےشیڈول کےحوالےسے اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی اور شیڈول مینج کرنے کے کچھ آسان طریقے سمجھائے۔علاوہ ازیں مدرسات کو ڈی جی خان زون میں 125نیومدارس کا اضافہ کرنےکا ہدف دیا اورٹیلی تھون کی ترغیب دلاتےہوئے مدرسات کو اس سے متعلق نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے تحت 25 اکتوبر 2021ء کو کراچی ریجن ایسٹ زون2   لیاقت آباد کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہو اجس میں زون تا علاقائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہ ستمبر 2021ءمیں کھلنےوالےنئے مدارس کے حوالے سے اسلامی بہنوں سے فالواپ لیااورشعبے میں ہر سطح پر سو فیصد تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا نیز دینی کاموں میں مزید اضافے کرنے پر نکات بتائے۔ مزیدٹیلی تھون یونٹ سابقہ سال سے ڈبل جمع کرنے اور ماتحت و پڑھنے والی اسلامی بہنوں سے یونٹ جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی  طرف سے 24اکتوبر 2021ء بروز اتوار دارالسلام ٹوبہ زون سمندری کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں کم وبیش 70 سے زائد مدرسات و ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کی تربیت کرتےہوئے انہیں شعبے کے دینی کام کرنےکےحوالے سے تربیتی مدنی پھول سمجھائے نیز نیو مدرسات و مفتشات تیار کر کے نیو ایریاز میں نیو مدارس المدینہ اور رہائشی کورس کروانے کاذہن دیا جس پرمدرسات نے مدنی پھولوں کے مطابق دینی کام کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔ 


شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی ریجن کے تحت 23 اکتوبر 2021ءبروز ہفتہ سٹی کورٹ کے جوڈیشل ڈسٹرکٹ  ایسٹ میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی ایسٹ ، 5 ججز، سیشن کورٹ ایسٹ و سیشن کورٹ ویسٹ کے سپرنٹینڈنٹ، کراچی بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت وکلااور اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتےہوئےاسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی ۔ بعدازاں اجتماعِ میلادمیں شریک وکلانے مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی ریکارڈ کروائے۔ (رپورٹ: عبد الواحد عطاری شعبہ رابطہ برائے وکلاء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


       دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ انٹرنیٹ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” شانِ مصطفی ﷺ“ کے موضوع پر بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو آپ ﷺ کے معجزات کے بارے میں اور آپ ﷺ کے لعاب دہن کی برکات کے بارے میں بتایا نیز تلاوت کی سنت و آداب کے مدنی پھول بھی بیان کئے۔



دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام اکتوبر 2021ء کے مہینے میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کابینہ سطح پر بذریعہ انٹرنیٹ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 62 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”وقت کی قدر و قیمت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو وقت ضائع کرنے والے امور کی نشاندہی کےمتعلق نکات فراہم کئے نیز اسلامی بہنوں کو اس بات کا خاص ذہن ديا گیا کہ اپنے قیمتی لمحات کی قدر کیجئے، تقویٰ اور پرہیزگاری اپنائیے، اپنی زندگی کو فضولیات اور دنیوی عیش و عشرت میں نہ گنوائیے۔ وقت اللہ پاک کی نعمت ہے اس کی قدر کرتے ہوئے نیکیوں میں گزاریں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں نیوزی لیڈ کے شہر آکلینڈ(Auckland) میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع كا انعقاد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  نیوزی لینڈ میں ماہ ربیع النور کی مناسبت سے آقا کریم علیہ صلوٰۃ وسلام کی حیات طیبہ سے متعلق پانچ دن پر مشتمل ایک کورس بنام”شمائل مصطفیٰ ﷺ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

كورس میں شریک اسلامی بہنوں کو حضور ﷺکے حالات زندگی، سیرت، معجزات، شمائل، خصائص وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔اسلامی بہنوں نے مکتبۃ المدینہ سے ”سیرت رسول عربی“ اور ”فضائل امہات المومنین“ کتاب خریدنے اور مطالعہ کرنے کی نیتیں پیش کی جبکہ ”دلائل الخیرات“ پڑھنے کی نیت کا اظہار بھی کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مجلس بین الاقوامی امور کی رکن شب وروز ذمہ  داراسلامی بہن کا آسڑیلیا اور امریکہ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں شب و روز ذمہ دار نے اسلامی بہنوں کو شب و روز کی مدنی خبریں وصول کرنے کا طریقہ کار بتایا گیا نیز کارکردگی فارم فِل کرنے، ماہانہ شیڈول بنانے اور یہ دونوں کارکردگیاں وقت پر جمع کروانے کی تر غیب دلائی گئی۔ 


دینی کاموں کے لئےمشورہ کرنا اللہ پاک کے آخری نبی ﷺ کی سنت ہے،  دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں بھی مدنی مشوروں کا نظام بنا ہوا ہے، اسی نظام کے تحت عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں ملک و بیرون ملک سے اراکین نے شرکت کی۔

یاد رہے دعوت اسلامی کی عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی کل 30 اراکین ہیں۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان منعقد ہونے والے تین دن کے ذمہ داران کے بین الاقوامی سطح پر ہونے والے اجتماع کی تاریخوں کے بارے میں ڈسکس ہوئی۔نفل روزوں کی کارکردگی بہتر کرنے پر کلام ہوا اور دارلمدینہ کے اسٹاف کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کرنے کے کچھ اصول باہمی مشاورت سے طے کئے گئے۔