دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 31 اکتوبر 2021ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں زون نگران، اراکین ریجن، اراکین زون، نگران کابینہ، اراکین کابینہ، ڈویژن نگران، ڈویژن مشاورت اور علاقہ ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِینے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو 7 نومبر 2021ءکو ہونے والے ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ حصہ لینے اوراس کےلئے بھر پورکوششیں کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر نگران کراچی ریجن و رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے۔