21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری کادینی
کاموں کےسلسلے میں اسٹچفورڈ برمنگھم UKکادورہ رہاجس
دوران مختلف ایکٹوٹیز کاسلسلہ رہا جن میں سےچند یہ ہیں:
29اکتوبر2021ءکورکنِ
شوریٰ نے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم UKمیں
جمعہ کی نمازسےقبل سنتوں بھرابیان کرتےہوئے اسلامی بھائیوں کواسلامی تعلیمات کےمطابق اپنی زندگی
گزارنےکےحوالےسےمدنی پھول دیئے۔
دوسری
جانب رکنِ شوریٰ نے فیضانِ دیارِ مدینہ سپارک ہل برمنگھم UK
میں ایک اسلامی بھائی کے نکاح کی تقریب
میں شرکت کی جس میں انہوں نےنکاح کےآداب وسنتیں بتاتےہوئے اسلامی بھائی کا نکاح
پڑھایا۔ بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مدنی چینل برمنگھم UK اسٹوڈیو
سے براہِ راست پروگرام کیا۔( کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)