دعوتِ اسلامی کےتحت 23اکتوبر2021ءبروزہفتہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پتوکی میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں اراکین ِڈویژن مشاورت و شعبہ جات ذمہ داران نےشرکت کی۔

نگرانِ زون منیر عطاری نےذمہ داران سے 12دینی کاموں کےحوالےسےگفتگوکرتے ہوئے ٹیلی تھون کے لئے یونٹس جمع کرنے کی ترغیب دلائی اورنئےاہداف بھی دیئے۔

اس کےعلاوہ پتوکی میں قائم دعوتِ اسلامی کےشعبےجامعۃ المدینہ بوائز کی تعمیرات کےسلسلےمیں بھی کلام کیاگیا۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری شعبہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام   گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا انڈونیشیا ریجن نگران اسلامی بہن اور ملک برونائی کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کی تربیت کی نیز ملک برونائی کے معاملات پر موجودہ کیفیت پر اپ ڈیٹ کرتے ہوئے مزید بہتری لانے کے اہداف دیئے۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس پنڈی بھٹیاں میں محفلِ میلادکاانعقادہواجس میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں واثق عباس ہرل ، پنڈی بھٹیاں ایس ایچ او سٹی سردار نعیم  سمیت دیگر افسران نےشرکت کی۔

اس موقع پرمقامی جامعۃالمدینہ کے طلبۂ کرام نے قراٰن خوانی کی ،مبلغِ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرابیان کرتے ہوئےوہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت کی۔

اس کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نےتھانہ صدر پنڈی بھٹیاں میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او سیّد فہد سے ملاقات کی اوراُن سے تھانےمیں محفلِ میلاد کروانے پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کےمدنی مرکز فیضان ِمدینہ کا وزٹ کرنےکی دعوت پیش کی۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت رکن ِریجن ملتان عابد عطاری نےدینی کاموں کےسلسلے میں حاصل پور کادورہ کیا جہاں انہوں نے  رکنِ زون ڈاکٹر ہومیوپیتھک عکاش عطاری سے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ حاصل پور میں قائم ویلفیئر ایسوسی ایشن فار دی ڈیف حاصل پور کا وزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نےڈیف صدر محمد فاروق سمیت دیگر اراکین سے ملاقات کرتے ہوئےاسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔

اس کےعلاوہ اسپیشل پرسنزکےدرمیان دینی حلقے کااہتمام بھی کیاگیا جس میں رکنِ ریجن عابد عطاری نے ’’قراٰنِ پاک کی زیارت‘‘ کے موضوع پر اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


23اکتوبر 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے  فیضانِ مدینہ آکر جبکہ سینکڑوں مقامات پر ہزاروں عاشقان رسول نے بذریعہ مدنی چینل شرکت کی۔

مدنی مذاکرے میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال : جنت کی چابی کیا ہے اوراس کے دندانے کیا ہیں ؟

جواب : لَاۤاِلٰہَ اِلَّااللہ جنت کی چابی ہے ،اس کے دندانے فرائض و واجبات کااداکرنا اورگناہوں سے بچناہے ۔

سوال : کسی کو یہ کہنا کیسا ہے کہ "تم ڈِھیٹ مٹی کے بنائے گئے ہو" ؟

جواب: ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں،البتہ جس مٹی سے انسان کو بنایا گیا ہے وہ کئی طرح کی تھی اوراس میں کئی صفات ہیں مثلاًنرمی ،سختی وغیرہ۔

سوال: اگر ماں اور باپ دونوں فوت ہوچکے ہوں تو پہلے کس کی قبرپرجائے؟

جواب:قبرستان جاتے ہوئے جس کی قبرپہلےآجائے ،پہلے وہاں حاضرہوکر فاتحہ خوانی کرلے۔

سوال : حضرت بہاؤالدین انصاری رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں کچھ مدنی پھول عنایت فر ما دیں؟

جواب: حضرت بہاؤالدین انصاری رحمۃ اللہ علیہ قادریہ رضویہ سلسلے کے بزرگ تھے ،صاحبِ تصنیف تھے،حضرت شیخ احمد جیلانی رحمۃاللہ علیہ

نے بیت اللہ شریف میں انہیں سلسلہ قادریہ کی خلافت عطافرمائی تھی۔

سوال : کیاہم کسی کو رِیا کارکہہ سکتے ہیں ؟بزرگانِ دین چھپ کر کیوں عبادت کرتے تھے ؟

جواب : رِیایعنی دِکھاواباطنی امراض میں سے ہے، اس کا تعلق نیت یعنی دل سے ہے اس لیے کسی کو رِیاکارنہیں کہنا چاہئے ۔البتہ نیکی کو ظاہرکرنے سے رِیا کاری سےبچنا مشکل ہوجاتاہے، اس لیے بزرگانِ دین چھپ کرعبادت کرتے تھے ۔

سوال : رِیا کاری سے کیا مرادہے؟

جواب: اپنی نیکی کے بارے میں کسی کو بتانا تاکہ میرامقام اوراحترام سامنے والےکےدل میں پیداہوجائے مثلاً سامنے والا اسے نیک سمجھےیا دوسرے سے مال بٹورنا چاہتاہے،اس لیے اپنی نیکی کا اظہارکررہا ہے تویہ ریا کاری ہے ۔

سوال: علم کے فضائل کے بارے میں جو احادیث ہیں، ان سے مرادکون ساعلم ہے؟

جواب : علم کے فضائل کے بارے میں جتنی احادیث ہیں ان سے مراد دِینی علم ہے،دنیاوی علم مرادنہیں ۔

سوال : حُبِّ جاہ کا کیامعنی ہے؟

جواب :واہ واہ کی خواہش ،حب ِّجاہ یعنی مقام ومرتبے کی محبت کہلاتاہے یہ بڑی خطرناک باطنی بیماری ہے،بچوں میں بھی یہ خواہش ہوتی ہے اوربڑوں میں بھی۔اس سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔

سوال : کیا جنّ کو اصلی شکل میں دیکھنا ممکن ہے ؟

جواب:نہیں

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ"فیضانِ امام احمد بن حنبل"پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دامت برکاتہم العالیہنے کیا دُعا دی ؟

جواب: یا ربَّ المصطفٰے! جو کوئی17 صفحات کا رسالہ "فیضانِ امام احمد بن حنبل" کے17 صفحات پڑھ یا سُن لے اُسے بُرے خاتمے سے بچانا ،مدینےمیں محبوب ِکریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے جلووں میں شہادت کی موت نصیب فرمانا ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔


امیراہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے عطاکردہ

ہفتہ وار رسالہ

کس کس کوعیب بتاسکتے ہیں

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

17صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2021ءمیں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں58 ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے16روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



جشن ولادت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موقع پر یوکے میں موٹروے کے بعد بسوں پر بھی ڈسپلے کے ذریعے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولاوت کے پیغام کوعام کیا جارہا ہے جسے اس بس میں سفر کرنے والے اور اس کے پاس سے گزرنے والے ملاحظہ کرسکیں گے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 26 اکتوبر 2021ء کو کراچی کے علاقے کریم آباد میں جشن عید میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے موقع پر اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران اور علاقے کے عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ”سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی زندگی سنت نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیتے ہوئے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 اکتوبر 2021ء کو فیصل آباد کے علاقے واپڈا سٹی ڈی بلاک میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


24 اکتوبر 2021ء کو ملک شام سے تشریف لائے ہوئے سلسلہ قادریہ کے عظیم پیشوا سید حسن سائد بادنجکی الحسینی حفظہ اللہ سے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ملاقات کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری نے انہیں دنیا بھرمیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی وفلاحی پربریفنگ دی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس سے قبل مشائخ کرام نےمدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور میں دارالافتاء اہلسنت کے مفتی محمد ہاشم خان عطاری صاحب سے ملاقات کی جبکہ مفتی صاحب نے علمائے کرام کو اپنی لکھی ہوئی کتاب تحفے میں پیش کی۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آبادمیں  26 اکتوبر 2021ء کو ٹیلی تھون کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بوائز کے ناظمین اور مدرسین نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور نومبر 2021ء میں ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور طریقے سے حصہ لینے اور بڑھ چڑھ کر تعاون کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جیکب آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام، تاجران، ذمہ داران دعوت اسلامی اور مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے انہیں عملی طور پر دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں شرکائے اجتماع سے ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔