جامعات المدینہ(دعوت اسلامی) میں زیرِ تعلیم طلبۂ کرام کی تعلیمی و تربیتی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جس کےلئے بالخصوص دورۃ الحدیث اور بالعموم درجہ خامسہ سے درجہ سابعہ تک کے طلبہ کرام کے لئے مقالہ نگاری کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے کی پہلی نشست 30 اکتوبر 2021ء بروز ہفتہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ ملتان میں ہوئی۔ نشست میں دعوت اسلامی کے تصنیفی و تحقیقی ادارے اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ ) کی جانب سے مولانا راشد علی عطاری مدنی (ناظم و نائب مدیر ماہنامہ فیضان مدینہ) نے طلبہ کو مقالہ نگاری کے اصول و ضوابط اور طریقہ کار بیان کیا۔ نشست کے آخر میں طلبہ کرام کو اچھا مصنف و محرر بننے کے لئے ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلے میں مضامین لکھنے کا بھی ذہن دیا گیا۔

اس نشست میں مقالہ نگاری کے حوالے سے بیان کئے گئے چند اہم نکات یہ ہیں:

٭تحریر وتصنیف کی اہمیت و ضرورت ٭تحریر و تصنیف میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ٭موضوع کا انتخاب ٭انتخاب موضوع سے قبل چند ضروری باتیں ٭مقالہ کیسے لکھیں؟ ٭مقالہ کی خاکہ سازی ٭جمع مواد کے طریقے وغیرہ

نشست کے بعد ناظم ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا راشد عطاری مدنی نے شعبہ رابطہ بالعلماء والمشائخ کے نگران مولانا افضل عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ دار سلیم بلالی عطاری اور محمد صفدر عطاری کے ہمراہ شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا غلام شبیر سعیدی صاحب، مولانا انس عطاری مدنی صاحب اور مولانا انصر عطاری مدنی صاحب، مولانا نعمان کوکب عطاری مدنی صاحب اور جامعۃ المدینہ کے دیگراساتذہ کرام سے ملاقات کی۔

بعد ازاں ناظم ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا راشد عطاری مدنی اور شعبہ رابطہ بالعلماء والمشائخ کے نگران مولانا افضل عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ملتان میں قائم جامعہ عربیہ انوارالعلوم میں شیخ الحدیث حضرت علامہ سید ارشد سعید کاظمی شاہ صاحب، جامعہ ہدایۃ القراٰن میں شیخ الحدیث حضرت علامہ عثمان پسروری صاحب اور جامعۃ المدینہ اشاعت الاسلام میں کنزالمدارس بورڈ کے رکن مولانا احمد سعید صاحب سے ملاقات کی۔ذمہ داران نے ان علمائے کرام کو ماہنامہ فیضان مدینہ اور اس میں جاری تحریری مقابلے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے انہیں اپنے طلبہ کو تحریری مقابلے میں شرکت کروانے کی درخواست کی۔