21 رجب المرجب, 1446 ہجری
Wednesday, January 22, 2025
پنجاب
کے شہر ملتان میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں خطیب اہلسنت حضرت علامہ مولانا
سید مظفر حسین شاہ صاحب کی آمد ہوئی جہاں شعبہ رابطہ بالعلما کے ذمہ داران، نگران
زون اور دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔
علامہ
سید مظفر حسین شاہ صاحب کو فیضان مدینہ کی مسجد، جامعۃ المدینہ، دار الافتاء
اہلسنت اور فنانس ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروایا گیا۔ اس موقع پر سید
مظفر حسین شاہ صاحب کی دار الافتاء اہلسنت کے مفتی محمد سرفراز عطاری مدنی سے
ملاقات بھی ہوئی جس میں مختلف امور پر گفتگو کا سلسلہ ہوا۔آخر میں علامہ صاحب نے
دعوت اسلامی کی دینی کاوشوں اور دین اسلام کی ترویج کے لئے ہونے والی جد و جہد
کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار
کیا۔