19 رجب المرجب, 1446 ہجری
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں اسپیشل میلاد شریف کا
سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں کم وبیش 80 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”شان مصطفیٰ ﷺ“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں لنگر رسائل
اور لنگر رضویہ سلسلہ بھی ہوا۔
دوسری
جانب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ
ہفتے اسکاٹ لینڈ ریجن کی ایڈنبرا کابینہ میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا ہوا جس میں تقریباً18
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماعِ
پاک میں سنتوں بھرا بیان کیا گیا اور اور آخر میں دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔