دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 21 اکتوبر 2021ء کو کراچی ساؤتھ زون1 محمودآباد کابینہ ڈویژن منظور کالونی میں
علاقائی دورہ کاسلسلہ ہوا جس میں شعبہ
رابطہ کی زون اور کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔ مختلف بیوٹی پارلرز کا
وزٹ کیا۔ پارلرز کی اونر اسلامی بہنوں کو
نیکی کی دعوت دیتےہوئےانہیں مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے تأثرات دیئے۔ایک نے اپنے
پارلر میں محفل میلاد کروانے اور ایک نے ہفتہ وار سیشن کروانے کی خواہش کااظہار کیا۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 22 اکتوبر 2021ء کوکراچی ساؤتھ زون 1 محمودآباد کابینہ ڈویژن
اعظم بستی میں ایک اسلامی بہن کے گھر محفل میلاد ہوئی جس میں شعبہ رابطہ کی زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’آخری نبی ﷺ کے بچپن کے معجزات‘‘ پر بیان کیا۔ ٹیلی
تھون جمع کرنےکا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں
نے دعوت اسلامی کے لئے ٹیلی تھون جمع کرنے اور کروانے کی نیتیں پیش کیں۔جبکہ ایک
اسلامی بہن نے اپنے گھر محفل میلاد کروانے اور گھر والوں نے ہر ماہ نعت خوانی
کروانے کی نیت کااظہارکیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی
بہنیں)
کے تحت نے 22 اکتوبر 2021ء بروز جمعہ قصور زون میں مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں لاہور یجن، قصور زون کی زون و کابینہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کےدینی کاموں میں ترقی کرنےسے متعلق مدنی پھول بتائےاور سافٹ وئیر میں کارکردگی
انٹر کرنےکے حوالےسےاسلامی بہنوں کی تربیت
کی نیز ماہانہ کارکردگی شیڈول بر وقت جمع کروانے کاذہن دیا۔علاوہ ازیں مدنی مذاکرہ
دیکھنے او ر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب بھی دلائی ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ (اسلامی
بہنوں )کے
تحت 22اکتوبر 2021ء بروز جمعہ پاکستان مکتبۃالمدینہ ذمہ داراسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ منعقد کیا جس میں ریجن مکتبۃالمدینہ
ذمہ دار اور 2آرڈر بُکرز اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
پاکستان ذمہ داراسلامی بہن نے ان کی انفرادی کارکردگی بتائی اور دفتر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے حوالے سے مدنی
پھول دیئے نیز غیر فعال اسلامی بہنوں کو
فعال بنانے کا ذہن دیا اور تمام اسلامی بہنوں کو اپنی ماتحت سے بروقت کارکردگی شیڈول وصول کرنے
کی ترغیب دلائی ۔ مزید سفری اخراجات اور
ماہنامہ فیضان مدینہ کے متعلق بھی نکات
بتائیں ۔ علاوہ ازیں زون سطح پر ماہانہ مدنی مشورہ لینے اور اسلامی بیانات کتاب کا اسٹاک ختم کرنے
کے اہداف بھی دیئے۔
٭اسی
طرح شعبہ مکتبۃالمدینہ (اسلامی
بہنوں )کے
تحت 23اکتوبر 2021ء بروز ہفتہ لاہور ریجن میں
مدنی مشورےکاانعقاد کیاگیا جس میں لاہور
ریجن کی ریجن و زون مکتبۃالمدینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان مکتبۃالمدینہ ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں کارکردگی شیڈول اور دیگر دینی کام
بروقت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ مزید شعبے
کےدینی کاموں کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا اورمسائل کے حل پیش کئے ۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 24اکتوبر2021ء بروز اتوار شجاع
آباد زون میلسى اطراف کابینہ ڈویژن جہانیاں میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں زون کا ماہانہ سطح کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورتوں اور
کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے ’’سستى کے نقصانات ‘‘ کے موضوع پر بیان
کیا۔ سالانہ ڈونیشن پر کلام کرتے ہوئے
اسلامى بہنوں کو آئندہ کےلئے اہداف دیئے۔ بعدازاں ماہانہ کارکردگی شیڈول وقت
پر دینے کا ذہن دیا اس پر سب اسلامى بہنوں نے اچھى اچھى نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی بہنوں ) کے تحت 21 اکتوبر 2021ء کو بذریعہ
کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
عالمی
سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے ٹیلی تھون جمع کرنےکےحوالےسے مدنی پھول پیش کئے۔ مزید اسلامی بہنوں کو شخصیات اجتماع کا انعقاد کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے بعد
پاکستان سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن ذمہ داراسلامی
بہنوں کو ماہانہ کارکردگی بہتر کرنے نیز دو سطح کے مدنی مشورے فیس ٹو فیس کرنے کی ترغیب دلائی ۔
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 23 اکتوبر 2021ء کو میانوالی زون میں قائم دارالمدینہ چشمہ کیمپس میں محفلِ نعت کاانعقاد ہوا جس میں پرنسپل، ٹیچرز اور طالبات
سمیت
ان کی والدہ نے شرکت کی ۔
اس
موقع پر طالبات کے درمیان قرأت، نعت اور
بیان کا مقابلہ ہو ا جس میں نمایا ں پوزیشن حاصل کرنےوالی طالبات کو انعامات تقسیم کئےگئے۔ جبکہ کابینہ
نگران اسلامی بہن کا دارالمدینہ چشمہ کیمپس
میں محفل میلاد میں شرکت کی۔انہوں نےا سٹوڈنٹس کی والدہ پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے
انہیں ٹیچرز کےساتھ طالبات کے تعلیمی معملات کےحوالےسے تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ مزید پرنسپل
صاحبہ کو دعوت اسلامی کےدینی کاموں کا
تعارف کرواتے ہوئے اسٹاف کو دینی کاموں میں فعال کرنے کا ذہن دیاجس پر تمام اسٹاف نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2021ء کو فیصل آباد ریجن میں
ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے ٹیلی تھون جمع کرنےکے مدنی پھولوں پر کلام کیا نیز ہر ہر زون کی سابقہ سال کی ٹیلی تھون کی کارکردگی
بتائی اور سابقہ سال سے ڈبل کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز( اسلامی بہنیں ) کےزیر
اہتمام 22 اکتوبر 2021ء بروز جمعہ پاکپتن زون بنگہ حیات کابینہ میں مدنی مشورے
کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورت ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکپتن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کو بروقت مدنی خبریں دینے کا ذہن دیا
اورمدنی خبریں بنانے کےحوالے سے تربیتی
نکات بتائے۔ مزید آخر میں اسلامی بہنوں کو
تحریری مقابلہ میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21اکتوبر 2021ء کو
پاکپتن زون، بنگی حیات کابینہ ڈویژن بنگہ حیات میں محفلِ نعت کا انعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا، اس کے بعد کابینہ مشاورت ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے آئندہ کےلئےاہداف دیئے۔ انہوں نے
صدقہ کے فضائل بیان کرتے ہوئے اسلامی
بہنوں کو ٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب دلائی اور دیگر مدنی پھول پیش کئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭اسی طرح دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2021ء کو پاکپتن زون، بنگی حیات کابینہ کی ڈویژن بنگہ
حیات کے علاقے چکبیدی میں اجتماع ذکر و نعت کاسلسلہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت مکتبۃالمدینہ
کی ذمہ داراسلامی بہن نے ’’ محبت رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم ‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا ۔ اسلامی بہنوں کو مزید
مدینہ منورہ سے محبت کرنے پر مدنی پھول پیش کئے نیزماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ
کروانے کا بھی ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں
نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭دوسری
جانب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 اکتوبر
2021ء کوپاکپتن زون بنگہ حیات کابینہ میں
دینی حلقہ کا انعقاد ہوا جس میں 38 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ علم دین سیکھنے سکھانے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو 12دن کے رہائش
کورس اور جامعۃ المدینہ گرلز میں داخلوں
کے حوالے سے ذہن دیا جس پر انہوں نے
داخلوں کی نیتیں پیش کیں۔مزید ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کام کرنےسے متعلق تربیتی مدنی پھول بھی دیئے۔
٭علاوہ
ازیں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 اکتوبر 2021ء کو پاکپتن زون، فرید کوٹ کابینہ
ڈویژن فرید پور کے ذیلی حلقہ کمہاری والا میں محفلِ نعت منعقد ہوئی جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
نگران اسلامی بہن نے ’’ حُسنُ جمالِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘
کےموضوع
پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے
ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں۔
گلستان
جوہر کراچی کابینہ کے علاقہ رابعہ سٹی میں
بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکا
انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلستان جوہر کابینہ کے علاقہ رابعہ سٹی کراچی میں
بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکا انعقاد ہواجس میں علاقہ کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
علاقہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ سستی کے نقصانات ‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے
سستی کے اسباب اور اس سے بچنے کے طریقے بتائے۔ مزید ربیع الاول کے نکات سمجھاتے
ہوئے اسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنے کاذہن دیا اور تقسیم رسائل کرنے
کے اہداف دیئے۔
علمِ دین
کی فضیلت اور علما کے فضائل پر مشتمل
رسالہ
پیشکش: مرکزی مجلس شوریٰ، دعوتِ
اسلامی
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات
کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض
پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا
اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
51صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2014ء
میں30 ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
دعوت
اسلامی کا دینی کام دنیا بھر میں جاری و ساری ہے اور روز بروز ترقی کی طرف گامزن
ہے دعوت اسلامی کا ہرشعبہ اپنی جگہ اہمیت
کا حامل ہے ان ہی میں ایک شعبہ شب و روز بھی ہے ۔
شعبہ
شب و روز میں مختلف شعبہ جات کی مدنی خبریں وصول ہوتی ہیں جو شب و روز کی ویپ سائٹ پر اپلوڈ کی جاتی ہیں۔
ماہ
ستمبر2021ء میں دنیا بھر کے مختلف ممالک ہند، بنگلہ دیش، آسٹریلیا،سری لنکا ،یوکے،
یورپین یونین، سینٹرل افریقہ،ساؤدرن افریقہ ،نارتھ امریکہ، ایران،ساؤتھ افریقہ اور
فارایسٹ سے مختلف شعبہ جات کی 658 مدنی خبریں وصول اور 502 اپلوڈ ہوئی ۔