دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں اسپین (Spain)کی ڈویژن ویلنسیا (Valencia) میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے کاکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں کو بہتر سے بہتر کیسے بنایا جائے اس بارے میں اہم نکات پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اکتوبر 2021ء  کے دوسرے ہفتےاسپین کی ڈویژن ویلنسیا (Valencia) کے کئی علاقوں میں بذریعہ انٹرنیٹ اور فیس ٹو فیس سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”فضائل درود و سلام“ کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب بھی دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ناروےکے شہر اوسلو(Oslo) کے ایک ذیلی حلقے حاگیرود(Haugerud)میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً16اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ ڈونیشن بکس پر مقرر کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”درود وسلام کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو کثرت کے ساتھ درود و سلام پڑھنے اورہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  جرمنی( Germany) میں بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران اورجملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو بڑھانے اور احسن طریقے سے کرنے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئےنیز میلاد النبی ﷺ کے اجتماعات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اہداف طے کئے گئےاور سب ذمہ داراسلامی بہنوں کو بڑھ چڑھ کر عید میلاد النبیﷺکے سلسلے میں ہونے والے اجتماعات میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کےزیراہتمام  گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی(Germany) میں بذریعہ انٹرنیٹ تین مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں فرانکفرٹ(Frankfurt)، کوبلنز(Koblenz) ، ڈیٹزن باخ (Dietzenbach) اور اوفن باخ (Ofanbach) کی تقریبا40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”درود و سلام کے فضائل“ کے موضوع پر بیانات کرتےہوئے اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و احادیث کی روشنی میں درود و سلام کی فضیلت بیان کی نیز خلوص نیت اور ادب کے ساتھ کثرت سے درود شریف پڑھنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں میں  اسپین (Spain) میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں جملہ نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سےذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی ۔ بعد میں ریجن نگران اسلامی بہن نے بھی اس موضوع پر کلام کیا اور خوب خوب دینی خدمات سر انجام دینے کی تر غیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسپین (Spain) کی ڈویژن ترتوسا (Tartosa) کے علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کاسپے (caspe) اورتا راگونا (Taragona) شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش51اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”شانِ مصطفیﷺ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب بھی دلائی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نےجسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اکتوبر2021ء میں پیر شریف کو یوکے لندن، مانچسٹر، برمنگھم، اسکاٹ لینڈ،آئر لینڈ اور بریڈ فورڈ میں یومِ مدینہ قفل منایا گیا جن میں 294 اسلامی بہنوں نے 1 دن کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی اور 49 اسلامی بہنوں نے 3 دن کا ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی مزید 722اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یو کے آئر لینڈ ریجن میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ برمنگھم ریجن نگران اسلامی بہن نے” شانِ مصطفیٰﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر تربیت کی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی بڑھوتری کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام  ماہ ستمبر2021ء یوکے لندن ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجیے:

پورے ریجن میں اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے درجات کی تعداد:41

مدرسات کی تعداد:35

اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :254

بذریعہ انٹرنیٹ 2دن لگنے والے درجات کی تعداد:23

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 113

بذریعہ انٹرنیٹ پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 21

گھر وں میں لگنے والے مدرسۃالمدینہ کی تعداد :4

گھروں میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :7

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :92

اکثر دن اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :78

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :75


دعوتِ اسلامی کے تحت   20 اکتوبر2021ء بروز بدھ پاکستان کے شہرراولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ صدیقِ اکبر میں سنتوں بھرے اجتماع کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’ درودو سلام کے فضائل ‘‘ کےموضوع پر بیان کیااوراسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کے سلسلے میں شخصیات سے رابطہ کرنےکاذہن دیا اور مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے تحت 20 اکتوبر ء2021 کو پاکستان  مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن مشاورت اور کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورہ لیا ۔

اس موقع پر پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنو ں کےدینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لتےہوئےانہیں آئندہ کے لئے اہداف سمجھائے نیزماہانہ کارکردگی بہتر ہونے پر ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی۔مزید نئے مدارس کھولنے کے حوالے سے تقابلی جائزہ کارکردگی بتائی اور دینی کاموں میں اضافہ کرنے کا ذہن دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔