25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں انگلش زبان
میں بذریعہ انٹرنیٹ اجتماعِ میلاد كا
انعقاد كيا گیا جس میں کم و بیش 46 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”حسن و جمالِ مصطفىٰﷺ“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کو آپ ﷺ کی سیرت، معجزات اورتشریف آوری کے متعلق بتایا ۔
بعد
میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو تربیتی مدنی پھول دئیے اور اسلامى بہنوں کو دینی حلقوں
میں شرکت کرنے، سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے، ہفتہ وار رسالہ پابندی سے پڑھنے اور ٹیلی تھون
میں اپنا حصہ شامل کرنے کا ذہن دیا۔