آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں كابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن
سطح نگران اسلامی بہنوں اور ان کی مشاورات کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔
كابینہ
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ”مدرسات کو كيسا ہونا چاہیے“
کے موضوع پر تربیتی نکات بیان کئے نیزمدرسات
کا ذہن بنایا کہ سنجیدگی کو اپنے اخلاق كا حصہ بنالیں اور زبان کے قفل مدینہ کی
عادت بنالیں۔
مدرسات
کو ترغیب دلائی گئی کہ ان کی ڈویژن میں جن اسلامی بہنوں نے مدنی قاعدہ یا ناظره ٹیسٹ
پاس کر لیا ہے تو وہ جلد سے جلد اپنے آپ کو پڑھانے کے لئے پیش کر دیں، اس سلسلے میں
اسلامی بہنوں کو اہداف بھی دئیے گئے۔
مزید
مدرسات کو یہ ذہن بھی دیا گیا کہ کم از کم ہر مُدَرِسَہ گھر مَدْرَسَہ ضرور پڑھائیں۔تمام
مدرسات کو فرض علوم كورس كرنے اور اس کا ٹیسٹ پاس کرنے کی ترغيب دلائی گئی مزید
جنہوں نے صرف مدنی قاعدہ کا ٹیسٹ پاس کیا ہے ان کو ناظرہ پاس کرنے کا بھی ذہن دیا
گیا۔