اَلْعِلْمُ حَیَاةُالْاِسْلَامِ وَعِمَادُ الْا یْمَانِ“علم اسلام کی زندگی اور دین کا ستون ہے۔ (جمع الجوامع، ۵/۲۰۰،حدیث:۱۴۵۱۸)

شیخ الاسلام، امام برہان الاسلام، ابراہیم زَرنُوجی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی تحریر فرماتے ہیں:”علم کو اس وجہ سے شرافت و عظمت حاصل ہے کہ علم تقویٰ تک پہنچنے کا وسیلہ ہے جس کے سبب بندہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے حضور بزرگی اور ابدی سعادت کا مستحق ہوجاتا ہے“۔ (تعلیم المتعلم طریق التعلم،ص۶)

اعلیٰ حضرت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں: ”بے علم مجاہدہ والوں کو شیطان انگلیوں پر نچاتا ہے ،منہ میں لگام ،ناک میں نکیل ڈال کر جدھر چاہے کھینچے پھرتا ہے“۔ (فتاویٰ رضویہ،۲۱/۵۲۸)

عاشقان رسول کو علم کے سمندر میں ڈبونے اور علمی خزانے سے مالا مال کرنے کے لئے ہر ہفتے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ علم و حکمت سے بھر پور مدنی پھول ارشاد فرماتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 30 اکتوبر 2021ء کو بعد نماز عشاء دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا جس میں بانی دعوت اسلامی علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہاسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے سوالات کے علم و حکمت سے بھر پور جوابات ارشاد فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدنی مذاکرے میں طبی اور روحانی علاج بھی بیان کرتے ہیں۔