سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی نگران اسلامی بہن کا دو کابینہ نیروبی اور ممباسا کا ماہانہ مدنی
مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 5 ستمبر 2020ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی نگران اسلامی
بہن نے دو کابینہ نیروبی اور ممباسا کا ماہانہ مدنی مشورہ لیاجس میں تقریباً سب ہی
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی۔
کراچی
ریجن مشاورت شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات اسلامی بہن کا کورس ذمہ دار اسلامی بہن کے
ساتھ مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام 5 ستمبر 2020ء کو کراچی ریجن
مشاورت شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں کراچی شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی
زون و ریجن مدرستہ المدینہ بالغات کورس ذمہ دار اور پاک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام05 ستمبر 2020ء کو کراچی
ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن شعبہ ڈونیشن بکس نے کابینہ لیاقت آباد کے ماہانہ مدنی مشورے میں شرکت کی جس میں کراچی کی ایسٹ ملیر زون مشاورت سمیت کابینہ تا ذیلی مشاورت کی ذمہ
داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں مدنی مذاکرے کے ترغیبی مدنی پھول پر توجہ دلاتے ہوئے درود
پاک کی کثرت کرنےاور اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کی خیر خواہی کرنے کی ترغیب دلائی
گئی۔
دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام 5ستمبر 2020ء کو کراچی ریجن مشاورت شعبہ ڈونیشن
بکس کی اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کراچی کی زون مشاورت اسلامی بہنوں
شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں مدنی مذاکرے میں ترغیبی مدنی پھول پر توجہ دلاتے ہوئے درود پاک کی کثرت
کرنےاور اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کی خیر خواہی کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔
کوٹلی کابینہ
کھوئی رٹہ شہرمیں مدرسۃ المدینہ للبنات ڈنہ کے پلاٹ کاو زٹ اور جناب حاجی ضمیر احمد سے ملاقات
30اگست2020ء
بروز اتوار نگران مجلس اثاثہ جات مولاناوسیم
مدنی نے ریجن ذمہ دارذیشان مدنی، نگران کابینہ حافظ اویس عطاری اوررکن میرپورزن اسیدمحمدقمررضاعطاری
کے ہمراہ کوٹلی کابینہ کھوئی رٹہ شہرمیں
مدرسۃ المدینہ للبنات ڈنہ کے پلاٹ کاو زٹ کیا اور یوکے سے آئے ہوئے جناب حاجی ضمیر احمد سے ملاقات کی اور انہیں دینی و فلاحی خدمات میں مصروف عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ جات سے
آگاہ کرتے ہوئے پلاٹ وقف کرنے کے حوالے سے شرعی رہنمائی دی اوران کی موجودگی میں
پلاٹ کی حدبندی کرائی نیز پیمائش کراکے
سائٹ پلان تیارکرایااوردعا ئے خیر کی۔(رپورٹ: سیدمحمدقمررضاعطاری مدنی رکن میرپورزون
اثاثہ جات)
07ستمبر
2020ء بروز پیر بھلوال جراء سکیسر کے سیلاب سے متاثرہ افراد میں مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر کے تحت راشن تقسیم کا سلسلہ ہوا اس
موقع پر مبلغ دعوت اسلامی و رکن شوریٰ مولانا عقیل مدنی عطاری نے متاثرین کے درمیان مصیبت پر صبر کرنے کے فضائل اور مصیبت پر صبر کرنے پر انعام خداوندی کے موضوع پر مدنی پھول دیتے ہوئے دعوت اسلامی
کی دینی و دنیاوی خدمات سے حاضرین کو آگاہ کیا ۔(رپورٹ:ارسلان عطاری )
03ستمبر
2020ء بروز جمعرات بھلوال فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں بھلوال
کابینہ کے اراکین کابینہ نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت
اسلامی و نگران بھلوال زون مولانا عنصر خان عطاری مدنی
نے مدنی انعامات پر عمل کرتے ہوئے اپنے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا جبکہ دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کام میں بڑھ کر چڑھ کر تعاون کرنے کے
حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے 12مدنی کام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:ارسلان عطاری )
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 3 ستمبر 2020 ء کو مدنی
ریجن نگران اسلامی بہن کا مدنی ریجن کے
ممالک کی پہلی بڑی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں عرب شریف اور عمان کی ملک نگران ، بحرین
اور قطر کابینہ نگران، کویت ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے تربیت کے مدنی
پھول پیش کیے ، اہداف کو پورا کرنے کے لیے
کوششیں شروع کر دینے کی ترغیب دلائی نیز
مدنی کاموں کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے۔
رکن شوری حاجی
محمد رفیع عطاری کی رینالہ پریس کلب کے
صدر بلال تبسم اور سینئر صحافی غلام مرتضی قادری سے ملاقات
03ستمبر
2020ء بروز جمعرات فیضان مدینہ اوکاڑہ میں
مدنی حلقہ ہوا جس میں پرنٹ میڈیا
اور پیپر میڈیا کے افراد نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی و رکن شوری حاجی محمد رفیع
عطاری نے شرکا کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی شجر کاری مہم میں اپنا حصہ شامل
کرنے کا ذہن دیا۔اس دوران پریس کلب میں شجرکاری کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ رینالہ پریس
کلب کے صدر بلال تبسم سینئر صحافی غلام
مرتضی قادری سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے کا
ذہن دیا اور مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کتب و رسائل تحفے میں
پیش کیں۔(رپورٹ:ارسلان عطاری )
اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ و تقسیم رسائل کے زیر اہتمام 03 ستمبر 2020 ءکو ملتان ریجن و زون ، گلگشت کابینہ میں مدنی مشورہ کااہتمام کیا گیا
جس میں زون، کابینہ و ڈویژن شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت گلگت کابینہ نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں تقرریاں مکمل کرنے،مکتبۃالمدینہ
کے مزید بستے لگانے کی ترغیب و اہداف دئیے۔
6
ستمبر 2020ء بروز اتوار کوٹ مومن ڈویژن ضلع سرگودھا میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا
جس میں کوٹ مومن کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت
اسلامی و نگران بھلوال زون مولانا عنصر خان عطاری مدنی
نے جھوٹ بولنے کے دینی و دنیاوی نقصانات
کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنے
شب و روز مدنی انعامات پر عمل کرتے ہوئے
گزارنے کا ذہن دیا جبکہ دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کام میں بڑھ کر چڑھ کر تعاون کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔( رپورٹ : محمد فضیل
رضا عطاری رکنِ کابینہ کوٹ مومن مجلس مدنی چینل عام کریں)
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر
اہتمام 03 ستمبر 2020ء کو مدنى مشورہ کا
انعقاد کیا گیا جس میں 9 کابینہ ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔