اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیراہتمام12 ستمبر2020ء کو یوکےبرمنگھم ریجن ایسٹ مڈلینڈ   ( East midland )کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔

مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ا ن کی تربیت کی گئی نیز شخصیات کو شارٹ کورسز میں داخلے کروانےاور اسلامی بہنوں کو مرکز کی طرف سے عطا کردہ مدنی پھولوں کے مطابق کام کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 12  ستمبر 2020ء کو یوکے کی تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں 6 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے کی ریجن نگرا ن اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مبلغات و معلمات تیار کرنے کے اہداف دئیے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ مدنی مشورے میں یوکے میں دارالسنہ کے قیام کے حوالے سے بھی کلام ہوا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام13ستمبر2020ء کو   کویت ڈویژن خیطان میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی انعامات کی اہمیت پر بیان کیا اور مدنی انعامات کا تعارف کرواتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کا طریقہ بیان کیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام14 ستمبر 2020ء کو  یوکےایسٹ ہام (East Ham )میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اوراجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے، اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے،نیک بنانے، خوف خداو عشق مصطفیٰﷺکی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام14 ستمبر 2020ء کو یوکے کے شہر ملٹن کینز (Milton Keynes)میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اوراجتماعِ میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام 10 ستمبر 2020 ء کو کراچی کے علاقہ رنچھوڑلائن میں مدنی مشورہ ہواجس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی نے بدگمانی کے متعلق بیان کرتے ہوئے اس کے نقصانات پر توجہ دلائی اور اپنی آخرت کو سنوارنے کے لئے بدگمانی سے بچنے کا ذہن دیا ۔اس کے علاوہ خیرخواہی امت کے جذبے کو ابھارنے کے لئے مشکل گھڑی میں اسلامی بہنوں سے رابطوں کا ذہن بھی دیا۔ جیساکہ دعوت اسلامی کی مجلس ویلفیئر بارش متاثرین اور سیلاب زدگان کی مدد کر رہی ہے۔تقرریوں کے حوالے سے بھی جائزہ لیا اور تقرریاں مکمل کرنے کے لئے اہداف بھی دئیے ۔

مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوفِ  خدا و عشق ِ مصطفی ﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبہ کے ساتھ شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 9ستمبر2020ء کوعرب شریف فاروقی کابینہ ڈویژن ضیائے مرشد میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنو ں کو روزانہ محاسبہ کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکاء نے نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن شیخو پورہ کابینہ میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”اپنا محاسبہ کرنے اور فکر آخرت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے اور اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 11 ستمبر 2020 ء کو کراچی گوادر زون کی مدرسات میں کورس ’’جنت کا راستہ‘‘ کے لئے بذریعہ کانفرس کال تربیت کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسات اسلامی بہنوں سمیت متعدد ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس کروانے کے نکات سمجھائے نیز مدرسات کو مزید کورس کروانے کی نیتیں بھی کروائیں جبکہ مزید مدنی کام کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام11ستمبر  2020ء کوفیصل آباد ریجن میانوالی زون میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدنی انعامات زون، کابینہ اور ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے قفل مدینہ لگانے اور جوانی کیسے گزارنی چاہیے کے بارے میں مدنی پھول دئیے نیزمدنی انعامات اپلیکیشن استعمال کرنے کا طریقہ کار سمجھایااور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر ِ اہتمام لاہور ریجن مانسہرہ کابینہ میں مدنی انعامات انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی انعامات پر عمل کرنے ،وقت مقررہ پر فکر مدینہ کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام13 ستمبر2020ء کونواب شاہ زون میں مدرِسات اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹنڈوآدم کابینہ کی مدرِ سات اورذمہ داراسلا می بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدرِسات کی جدول کے حوالے سے نکات دئیے نیز نئے مدارس کا آغاز کرنے اورتفتیش کے حوالے سے طالبات کے ٹیسٹ دلوانے پر کلام کیا۔