اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام  07 ستمبر 2020ءکو حیدر آباد ریجن میر پور زون میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن کی مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اورتربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہنوں کو مفتشہ ٹیسٹ دینے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 07 ستمبر  2020ءکو اسلام آباد ریجن پنڈورہ ڈویژن میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن کی مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل کا طریقہ ،کفن پہنانے کا طریقہ اور اس کے دیگر مدنی پھول نیزمستعمل پانی اور اس کے اسراف متعلق اہم امور پر نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور میں پاکستان مجلس مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا دو دنوں پر مشتمل مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مجلس مشاورت نگران مع شعبہ مشاورتوں اور تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی ۔ مدنی مشورے میں تنظیمی مسائل پیش کئے گئے جن کے حل کے لئے عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن اور پاکستان مجلس مشاورت نگران نے مدنی پھول دئیے۔

اجلاس کے دوسرے دن شعبہ جات کی جانب سے پیش آنے والے مسائل کا حل بتایا گیا اور عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔

بعد ازاں رکنِ شوریٰ ابو ماجد نے پاک مشاورت میں نیو تبدیلی تقرری کا اعلان کیا اور ریجن نگران کے مسائل کے جوابات بھی عطا فرمائے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں ماہِ اگست 2020ء میں ہونے والے ماہانہ آٹھ مدنی کام کارکردگی درجِ ذیل ہے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1ہزار627

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:48ہزار894

روزانہ امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:69ہزار484

مدرستہ المدینہ بالغات کی 2ہزار885

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:29ہزار240

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 7ہزار911

سنتوں بھرےاجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1لاکھ16ہزار325

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ) 10ہزار227

ماہانہ مدنی حلقے کی تعداد:451

ماہانہ مدنی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 6ہزار11

وصول ہونے والے مدنی انعامات کے رسائل کی تعداد: 29ہزار222


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام 07ستمبر  2020ء کو کراچی ریجن ایسٹ زون کی ملیرمیمن کابینہ میں مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں آٹھ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی انعامات کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور عاملاتِ مدنی انعامات کی کمی کو دور کرنے نیزکارکردگی میں اضافہ کرنے کے حوالے سے نکات دئیے۔ ماتحت اسلامی بہنوں کے مدنی مشوروں کو وقت پر لینے اور مدنی تحریکوں میں اضافے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن ساؤتھ زون کی ڈیفنس کابینہ میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈیفنس کابینہ مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے ”محاسبہ“ کے موضوع سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے، اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے، مدنی انعامات کا رسالہ ہر ماہ جمع کروانے اور ہر ماہ کی پہلی پیر کو یومِ قفل مدینہ منانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن کی ٹاور کابینہ میں مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں چھ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ٹاور کابینہ کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات کی عاملات میں اضافہ کیسے کیا جائے اس حوالے نکات بیان کرتے ہوئے مدنی انعامات اجتماعات رکھنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن کی ایسٹ زون کورنگی کابینہ کی ڈویژن کوسٹ گارڈ میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کومدنی مذاکرہ کے دیکھنے کے حوالے سے ترغیب دلائی نیز انہیں اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن ایسٹ زون کی لانڈھی کابینہ میں مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تین ڈویژنز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لانڈھی کابینہ مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور جدول جمع کروانے کا ذہن دیا نیزمدنی انعامات اور مدنی مذاکرے کی کار كردگی بہتر بنانے کے مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی انعامات اجتماع رکھنے کا ہدف دیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام2 ستمبر سے لیکر 8 ستمبر2020ء تک  یوکے لندن ریجن کے مختلف علاقوں سلاؤ ، ریڈنگ ، ووکنگ ، لیٹن ، ایسٹ ہام اورایلفورڈ(Slough, Reading, Woking, Leyton, East Ham, Ilford)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 232 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ” وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام2 ستمبر سے لیکر8 ستمبر2020ء تک  یوکے بریڈ فورڈ ریجن کے مختلف علاقوں لیڈز ،ہالی فیکس، نیوکاسل، مڈلز برو اور ا سٹاکٹن آن ٹیز(Leeds, Halifax, Newcastle, Middlesbrough, Stockton on tees)میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 187 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ” وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 5  اور6 ستمبر2020ءکو یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں مختلف مقامات گلاسگو، گوون ہیل، ایڈنبرا اور ڈنفئرلین (Glasgow, Govanhill, Edinburgh, Dunfermline) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات میں منعقد کئے گئے جن میں تقریباً 88 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ” وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔