Sunnah-inspired Ijtima’at are held at various places
in Scotland Region, U.K
The Muballighaat of Dawat-e-Islami delivered
Sunnah-inspired Bayanat on the topic, ‘Importance of Time’. They informed the
Islamic sisters attending the Ijtima’at about the Madani activities of
Dawat-e-Islami and motivated them to remain associated with the Madani
environment of Dawat-e-Islami and attend the weekly Ijtima.
Sunnah-inspired Ijtima’at are held in various parts of
Birmingham Region, U.K
Online Sunnah-inspired Ijtima’at were recently held
under Dawat-e-Islami in various parts of Birmingham Region, U.K including
Coventry, South Birmingham, North Birmingham, East Birmingham and Central Birmingham,
which were attended by approximately 346 Islamic sisters.
The Muballighaat of Dawat-e-Islami delivered
Sunnah-inspired Bayanat on the topic, ‘Importance of Time’. They informed the
Islamic sisters attending the Ijtima’at about the Madani activities of
Dawat-e-Islami and motivated them to remain associated with the Madani
environment of Dawat-e-Islami and attend the weekly Ijtima.
With the legendary purpose to
protect Muslims from sins, make them pious and help them attain the everlasting
wealth of Allah’s fear and love for the Holy Prophet ﷺ, a Madani In'amat Ijtima was
held by the Madani In'amat Majlis for Islamic sisters in North Birmingham, U.K
to practically implement in life, the 63 Madani In'amat given by
Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ for Islamic sisters. 28
Islamic sisters participated in it.
مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مجلس جامعۃ
المدینہ للبنات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی، نگران
مجلس اور ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد
عطاری نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی۔ اس
موقع پر پاک کابینہ آفس کے ذمہ دار بھی موجود تھے۔
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مکتبۃ المدینہ اور مکتبۃ
العربیہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد
عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے ذمہ داران کی تربیت فرمائی اور شعبے کے حوالے سے
مدنی پھول دیئے۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے تحت عالمی
مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن
کے زون ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین قافلہ نےمدنی
قافلےمیں سفر کرنےاورکروانے کے حوالے سے ذمہ داران کی رہنمائی فرمائی۔ رکن شوریٰ نے انہیں مکمل لاک
ڈاؤن ختم ہوتے ہی ایک ایک ماہ کے مدنی قافلے سفر کروانے کے حوالے سے اہداف مقرر
کئے۔ مدنی
مشورے میں ذیلی سطح تک تقرری کا جائزہ بھی لیاگیا اور ذیلی سطح تک کے تمام مدنی
قافلہ ذمہ داران کو فعال کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
ملتان کے علاقے
الفلاح کمرشل سینٹر میں ایک
شخصیت فلاح الدین قریشی نے جامع مسجد فیضان عمر فاروق تعمیر کرواکر دعوت اسلامی کو
پیش کی۔
اس موقع پر مجلس آئمہ مساجد کے تحت افتتاحی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ جس
میں مجلس آئمہ مسا جد گلگشت کابینہ کے نگران، نگران کابینہ شاہ رکن، رکن زون، ذمہ
داران تاجر اسلامی بھائیوں اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے مسجد میں سنتوں بھرا بیان کیا اور نماز
بھی پڑھائی جبکہ مسجد عطیہ کرنے والے اسلامی بھائی کیلئے دعا بھی کرائی گئی۔
اس
حوالے سے نگران کابینہ کا کہنا تھا کہ ایک
کروڑ سے زائد رقم سے اس مسجد کی تعمیرات کو مکمل کی گئی جس میں بیک وقت 300 سے
افراد نماز ادا کرسکیں گے۔ نگران کابینہ کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کو قرآن پاک کی
تعلیمات سے آراستہ کرنے کے لئے مدرسۃ المدینہ کا بھی آغاز ہوا۔
پنجاب اورکراچی سمیت اندرون سندھ میں
بارش اورسیلاب سے متاثرین میں امدادی کاموں کا سلسلہ
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کےفرمان
پر صوبہ پنجاب اورکراچی سمیت اندرون سندھ
میں بارش اورسیلاب سےہونےوالے نقصانات کے
بعددعوت اسلامی ویلفیئر کےتحت امدادی
کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات:
پنجاب کے شہر بھلوال کے اطراف میں سیلاب سے
متاثرہ علاقوں میں عاشقان رسول میں راشن تقسیم کیاگیا۔رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع
عطاری، رکن شوریٰ حاجی جنیدعطاری مدنی اور رکن شوریٰ حاجی عقیل عطاری مدنی نے ویلفیئر کے اسلامی
بھائیوں کےہمراہ متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔
متاثرین نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا ۔
اسی طرح ہیڈمحمدوالابستی پپلی والا مظفر گڑھ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی کاموں کا
سلسلہ ہوا۔ دعوت اسلامی ویلفیئر کے ذمہ داران نے سیلابی علاقوں میں گھر گھر جاکر
راشن تقسیم کیا۔ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے متاثرین میں نیکی کی دعوت بھی عام کی
اور بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کا ذہن بھی دیا۔ جس پر متاثرین نے اپنی نیک
خواہشات کااظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی ویلفیئر
کا شکریہ ادا کیا۔
کراچی
کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں بھی دعوت اسلامی ویلفیئر کی جانب سے متاثرین میں پکا
ہوا کھانا اور پانی کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے متاثرین
کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے کھانے کے ساتھ ناشتے کی بھی ترکیب کی۔ اس سلسلے میں پاپے،بسکٹ، چینی،پتی اورخشک دودھ کے پیکٹ بناکر
تقسیم کیا گیا۔
دعوت اسلامی یلفیئر کی جانب سے سندھ کے ہی
شہرجوہی میں بھی پکا ہوا کھانا اور پانی تقسیم کیاگیا نیز نگران لاڑکانہ زون نےدیگر ذمہ داروں کے ہمراہ اندرون
سندھ جوہی کے علاقے واہی باندی میں سیلاب سے مکمل طور پر گرجانے والے گھروں کا
سروے کیا جبکہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے سندھ کے شہر میرپورساکرو میں سیلاب متاثرین میں
راشن تقسیم کے سلسلے میں ایک راشن سے بھری گاڑی بھی روانہ کی گئی۔
دعوتِ اسلامی کے 100 سے زائد شعبہ جات میں ایک شعبہ ” مجلس کفن
دفن “ بھی ہے جس کا کام مسلمان میتوں کو
شریعت کے بتائے ہوئے طریقہ کار کے مطابق غسلِ میت دینا کفن دینا اور لواحقین کی غمخواری میں شریک ہونا ہے۔ اس مجلس
کے تحت مختلف اوقات میں کفن دفن کورس منعقد کیا جاتا ہے جس میں شرکا کو تجہیز و تکفین کا طریقہ
سکھایا جاتا ہے۔ اس ضمن میں مجلس کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں Australia میں 7 دن کے شارٹ آن لائن کورس
کا آغاز ہوا ۔
اللہ کے کرم سے اس کورس میں کثیر تعداد میں طلبہ علم دین کی شرعی مسائل سیکھنے کی
سعادت حاصل کررہے ہیں آپ بھی دعوت اسلامی کی طرف سے دیئے جانے والے سنہری مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے دیئے
گئے لنک پر کلک کر کے مزید اپڈیٹس حاصل کر
سکتے ہیں ۔
https://news.dawateislami.net/
26 اگست 2020 بروز بدھ ریجن ذمہ دار مجلس
تاجران محمد اویس عطاری اور نگران کابینہ حاجی
اشفاق احمد عطاری نے رحیم یار خان میں تاجروں سے ملاقاتیں کیں اور مدنی حلقہ لگایا ۔
ذمہ داران دعوت اسلامی نے تاجروں کو نیکی کی
دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا اور
شعبہ دعوت اسلامی ویلفیئر کے کاموں کے حوالے سے بتایا جس پر تاجروں نے خدمات دعوت
اسلامی کو سراہا۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 04
ستمبر2020ء بروز جمعۃ المبارک لاہور روڈ شیخوپورہ
میں بستے کا افتتاح ہوا اس موقع پر نگران
کابینہ، ریجن ذمہ دار مجلس مدنی بستہ،
مفتش مدنی بستہ سمیت دیگر عاشوانِ رسول
موجود تھے ۔
مبلغ دعوت اسلامی و نگران جنوبی لاہور زون حاجی عبدالرشید عطاری
نے صدقے کے فضائل کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو دین اسلام کی ترقی میں کوشاں
دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے لئے عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اس
عظیم دینی خدمات میں ہاتھوں ہاتھ عطیات جمع کر وا کر اس نیک کام میں حصہ لیا اور
دوسروں کو اس کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:غلام جیلانی عطاری)
دعو ت اسلامی کے تحت 7ستمبر 2020ء بروز
پیر لاہور ریجن میں 535مقامات
پر سحری اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 2706 عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع
پرمبلغین دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے۔ اجتماع کے اختتام عاشقان رسول نے
نماز تہجد بھی اداکی۔