دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 3  ستمبر 2020ء کویوکے کے شہر بریڈفورڈ( Bradford) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کارکردگی وقت پر دینے، اپنے اخلاق بہتر بنانے اور مدنی کاموں میں جہاں کمزوریاں ہیں ان کو دور کرنے کے نکات سمجھائے ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام يوکے کے شہر بریڈفورڈ (Bradford) اور اطراف کے علاقوں میں14،15 اور 16 ستمبر2020ء کو ”تربیت اولاد کورس“ شروع ہو رہا ہے جس کا دورانیہ 1 گھنٹہ ہے۔

تمام اسلامی بہنوں کے لئے اپنے بچوں کی اچھی تربیت کرنے کے لئے سیکھنے کا سنہری موقعہ ملے گا۔

کورس میں شرکت کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی ذمہ دار اسلامی بہن نے رابطہ کریں۔


دعوت اسلامی کے  شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن(Manchester) میں ماہ اگست 2020ء میں لگنے والے مدارس اور دیگر مدنی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

پورے ریجن میں درجات کی تعداد:30

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:270

مدرِّسَات کی تعداد:28

گھر میں لگنے والے مدارس کی تعداد:9

گھر میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:11

بذریعہ اسکائپ روزانہ لگنے والے درجات کی تعداد:6

اسکائپ پر پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:27

اسکائپ کی مدرِسَات کی تعداد:6

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی طالبات کی تعداد:102

ہفتہ وار فکر مدینہ والی طالبات کی تعداد: 104

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی طالبات کی تعداد: 58

ماہِ اگست 2020ء میں15 طالبات نے مدنی قاعدہ مکمل کیا جبکہ1 نے قراٰنِ پاک ناظرہ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔


لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے،نیک بنانے، خوف خداو عشق مصطفیٰﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کےلئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام گزشتہ دنوں آئرلینڈ( Ireland)میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اوراجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلا بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”فضائل امام حسین “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر یجن سے 2ہزار99 ، لندن ریجن سے 2ہزار19، بریڈ فورڈ ریجن سے 3ہزار757، برمنگھم یجن سے 3ہزار 579، آئرلینڈ سے 76 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 308 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔مجموعی طور پر تقریبًا11ہزار838اسلامی بہنوں نے رسالہ ”فضائل امام حسین “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ظفروال ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ظفروال ڈویژن عطیات بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے عطیات بکس ذمہ دار کو کارکردگی فارم اور شیڈول فارم سمجھائے اور مشورے میں شریک ذمہ داراسلامی بہنوں کو وقت پر کارکردگی جمع کروانے، کارکردگی کو مزید مضبوط بنانے اور گھریلو صدقہ بکسز کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں گوجرانوالہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے تمام کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں سے کارکردگی کا فالو اپ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مسائل کا حل بهی فرمایا اور صدقہ بکس بڑھانے کی ترغیب ارشاد فرمائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  تربیتی حلقہ ہوا جس میں ریجن سطح ،زون سطح، کابینہ سطح، ڈویژن سطح اور ذیلی سطح تک ،ذمہ داران عطیات بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تربیتی حلقے میں ریجن سطح ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مذاکرہ کے موضوع پر بیان کے ساتھ ذمہ داراسلامی بہنوں کو خود پابندی کے ساتھ مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دوسروں کو بھی دکھانے کی ترغیب دی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں تین دن کے اجتماعاتِ ذکر شہادت منعقد ہوئے جن میں پہلے دن 30 ، دوسرے دن 40 اور تیسرے دن 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اجتماع ذکر شہادت میں ملک نگران اسلامی بہن نےامام حسین رضی اللہ عنہ کی عبادت ، اہل بیت کی قربانیوں کے واقعات اور اپنا وقت، جان و مال دین کے لئے قربان کرنے کا ذہن دیا نیز نماز کی پابندی اور روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سرگودھا زون میں رکن زون ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں کارکردگی شیڈول پر مضبوطی سے عمل کرنے، مدنی مشورے لینے پر مدنی پھول دئیے گئے نیز گھریلو صدقہ بکس زیادہ سے زیادہ گھروں میں رکھوانے کا ذہن دیا گیا۔


شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا ،

چنانچہ ملک و بیرون ملک کی مدنی کاموں کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

57,069اسلامی بہنوں نے روزانہ محاسبہ کی ترکیب بنائی۔

19,641اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی ترکیب بنائی۔

21,141 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی ترکیب بنائی۔

48,440 اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے کی ترکیب بنائی۔

35,287 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔

50,793 اسلامی بہنوں نے 313 درود پاک پڑھے۔

62,012 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کی ترکیب بنائی۔

13,793 اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کی ۔

9,648سلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے۔

1,576 اسلامی بہنوں نے تہجد پڑھی۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں

islamibahan.inamat@dawateislami.net


اسلامی بہنوں کی  مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام ہندتھانہ زون، واشی کابینہ، نیرول ڈویژن کے متعدد ذیلی حلقوں نیرول، پنویل اور تلوجے پنچندمیں 3 دن کے اجتماعات ذکر شہادت منعقد ہوئے جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے تینوں دن امام حسین کی عبادت ، اہل بیت کی قربانیوں کے واقعات اور اپنا وقت، جان و مال دین کے لئے قربان کرنے کا ذہن دیا نیز نماز کی پابندی اور روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔