اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں ملتان ریجن ڈیرہ غازی خان زون میں مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی انعامات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات کے مدنی پھول سمجھائے نیز لاک ڈاؤن کے بعد کارکردگی بہتر بنانےکے اہداف لئے۔


شیخ طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ

کے12 علمی و دینی بیانات کا حَسین اور نادِر مجموعہ

بیاناتِ عطّاریہ(حصّہ3)

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭تمام قراٰنی سورتوں وآیات کی سافٹ ویئرسے پیسٹنگ ٭آیات کے ترجمہ میں ترجمہ کنزالایمان ڈالنے کا اہتمام ٭عربی عبارات میں لفظی ترجمے کے بجائے مفہومی ترجمے کا اہتمام ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally)کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات،فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭پوری کتاب کے تفصیلی عنوانات دیکھنے کےلئے کتاب کے شروع میں تفصیلی فہرست (Detailed Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے اُن کےمصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭اَغلاط کم سے کم کرنے کیلئے پوری کتاب کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ

586صفحات پر مشتمل یہ کتاب2010سے لیکر اب تک اردو زبان کے6 مختلف ایڈیشنز میں

32 ہزار سے زائد شائع ہوچکی ہے جبکہ اس کتاب کا سندھی زبان میں بھی ترجمہ کیا گیا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے210روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ  کے زیر اہتمام 11ستمبر 2020ء کو لاہور ریجن علاقائی دورہ ذمہ دار کا زون ذمہ داران کے ساتھ بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں کارکردگی شیڈول کے نفاذ،کارکردگی بروقت تیار کرنے اور علاقائی دورہ کے شعبے کو مزید بہتر بنانے پر کلام کیا گیا اور آخر میں ذمہ داران کو مدنی کاموں میں بہتری لانے کے لیے اہداف دئیے گئے۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے کو ایک رسالے کی مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور پڑھنے سننے والوں کو دعاؤں سے نوازتے ہیں ۔ سینٹرل افریقہ ریجن میں 217 اسلامی بہنوں نے رسالہ اچھی بری صحبت سننے کی سعادت حاصل کی۔


اگست2020ء میں  آسٹریلیا میں ہونے والےمدنی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ کیجیے:

20 اسلامی بہنوں نے گھر درس کا انعقاد کیا۔

اردو زبان کے 5 اجتماع منعقد ہوئے جس میں 83 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

انگلش زبان میں ایک سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

4 مدرستہ المدینہ للبنات جس میں 19 اسلامی بہنوں نے تجوید کے ساتھ قرآن پاک سیکھنے کی سعادت حاصل کی ۔

6اسلامی بہنوں نے علاقائی دورے کے ذریعے نیکی کی دعوت دی جس میں اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرا اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی گئی ۔

اسلامی بہنوں کے مدنی کام کی تربیت کے لیے ماہانہ مدنی حلقہ کا انعقاد ہوا ایک اردو زبان میں جبکہ دوسرا مدنی حلقہ انگلش زبان میں ہواجس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

25 اسلامی بہنوں نے مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروایا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 9ستمبر 2020 ء کو  آسٹریلیا ، سڈنی کابینہ کی Liverpool ڈویژن میں اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے وقت کی اہمیت کے موضوع پر بیان فرمایا۔اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی تحریک سے نئی اسلامی بہنوں کو وابستہ کرنے کی ترغیب دلائی۔

شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ ملک و بیرون ملک میں ہونے والے مدنی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

روزانہ محاسبہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 57ہزار838

روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 21ہزار223

روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 23ہزار928

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 49ہزار940

1200مرتبہ درودپاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 38ہزار221

313 مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 50ہزار292

12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 59ہزار468

نفل روزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 17ہزار196

نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 11ہزار41

تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3ہزار439

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس میل آئی ڈی پر رابطہ کریں:


  ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازتے ہیں ۔مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے ۔

اس ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”اچھی بُری صحبت“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں ملک و بیرون ملک کی کم و بیش5لاکھ9ہزار253اسلامی بہنوں نے رسالہ”اچھی بُری صحبت“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 12 ستمبر 2020ء کو فیصل آباد  ریجن لیہ زون کی شعبہ کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون، کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو کفن دفن اجتماع کرنے اور ٹیسٹ دینے نیز اسلامی بہنوں کو تیار کرنے کی نیتیں بھی کراوئیں اور تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام12 ستمبر 2020 ءکو   یوکے ریڈنگ( Reading )میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اوراجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام12 ستمبر 2020ء کو شب و روز کی ذمہ دار مجلس بیرون ملک کی رکن نے یوکے کے ملک لندن(London) ، بریڈ فورڈ(Bradford) ، مانچسٹر (Manchester) اور اسکاٹ لینڈ (Scotland) ریجنز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شب و روز کی ذمہ دار مجلس بیرون ملک کی رکن نے شب و روز کے لئے خبریں دینے کے اہم نکات پر ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 11 ستمبر 2020ء کو یوکے  گریٹر مانچسٹر (Greater Manchester )کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور 2021 سے 2026 تک کے اہداف پر مشاورت کی۔