دعوت اسلامی کے شعبے علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 21 اگست 2020ء کو سرگودھا زون کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی کو کارکردگی فارم پُر کرکے دینے، کارکردگی شیڈول ذمہ دار کو جمع کروانے اور ماتحت سے وصول کر کے چیک کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 اگست 2020ء کو فیصل آباد زون نگران  اسلامی بہن کا فیصل آباد کابینہ نگران اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی کے سافٹ وئیر کی ٹریننگ دی نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیا،تنزانیہ اور یوگنڈا کی شعبہ مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس بیرون ملک کی مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کارکردگی فارم سمجھانے کی کوشش کی نیزفیضان مکتبہ المدینہ پیکج کارکردگی پر کلام کیا اور ہفتہ وار ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے پر راہنمائی کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ماریشس کی شعبہ مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس بیرون ملک کی مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کارکردگی فارم سمجھانے کی کوشش کی نیزفیضان مکتبہ المدینہ پیکج کارکردگی پر کلام کیا اور ہفتہ وار ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے پر راہنمائی کی۔


Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ motivates the attendees of weekly Madani Muzakarah to read any one booklet. He دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ also makes Du’a for those reading and listening to the booklet. Performance of the fortunate readers and listeners is also presented to Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ.

Last week, Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ motivated the attendees to read or listen to the booklet, ‘Virtues of Muharram’. So, in this connection, from UK’s Manchester region 2237, London region 2108, Bradford region 3476, Birmingham region 4298, Scotland region 298 and Ireland 60 Islamic sisters have had the privilege of reading or listening to the booklet. Overall, 12477 Islamic sisters have had the privilege of reading or listening to the booklet ‘Virtues of Muharram’.


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”محرم کے فضائل “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر یجن سے 2ہزار237 ، لندن ریجن سے 2ہزار108، بریڈ فورڈ ریجن سے 3ہزار476، برمنگھم یجن سے 4 ہزار298، آئرلینڈ سے 60 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 298 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

مجموعی طور پر تقریبًا12ہزار477اسلامی بہنوں نے رسالہ ”محرم کے فضائل “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام21 اگست 2020ء کو یوکے کی مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس بیرون ملک کی مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور فیضان مکتبۃ المدینہ پیکج کے اہداف کو پورا ہونے میں جو مشکلات پیش آ رہی ہیں اس پر مشاورت کی نیز کارکردگی نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نارتھ امریکہ ریجن میں کینیڈا اور امریکہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس بیرون ملک کی مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ان ممالک میں شعبہ مکتبۃ المدینہ کے مسائل اور ان کے حل پر بات کی۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین کے ملک اسپین، فرانس، ہالینڈ ،اٹلی کی شعبہ مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس بیرون ملک کی مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کارکردگی فارم سمجھانے کی کوشش کی نیزفیضان مکتبہ المدینہ پیکج کارکردگی پر کلام کیا اورہفتہ وار ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے پر راہنمائی کی ۔

نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  22ذوالحجۃ الحرام تا 29ذوالحجۃ الحرام 1441ھ تک اس ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

268اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

384 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔

246اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

201اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

428 اسلامی بہنوں نے روزانہ 313 مرتبہ درودپاک پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

569 اسلامی بہنوں نے روزانہ1200 مرتبہ درودپاک پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔


بجلی فضول خرچ کرنے کی مذمت،احتیاط سے استعمال کرنے کے طریقۂ کار اور شرعی احکامات پر مشتمل

شیخ طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ

بجلی استِعمال کرنے کے مَدَنی پھول

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات،فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ

12صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2012سے لیکر اب تک اردو زبان کے3مختلف ایڈیشنز میں67ہزارسے زائد شائع ہوچکا ہے

جبکہ اس رسالے کا دیگر4زبانوں میں بھی ترجمہ کیا گیا ہے

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے10روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتی ہے۔

Download Now



دعوت اسلامی کے شعبہ تصنیف وتالیفالمدینۃ العلمیۃ کی ایک شاندار کاوش

حضرتِ بابا فرید گنجِ شَکر رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت پر مشتمل المدینۃ العلمیۃ کا بہت ہی معلوماتی رسالہ

سیرتِ بابا فرید رحمۃ اللہ علیہ

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدیدکمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات،فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ا َغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ

19صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2020میں اردو زبان کےایک ایڈیشن میں10ہزارسے زائد شائع ہوچکا ہے

جبکہ اس رسالے کا دیگر 6 زبانوں میں بھی ترجمہ کیا گیا ہے

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے13روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now