دعوت اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت گلگت زون استوار کابینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں قافلے میں سفر کرنے والے، آن لائن کورسز کرنے والےاور مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے والے سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

ریجن ذمہ دارنے لاک ڈاؤن کے بعد مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔ اس موقع پر نگران کابینہ استوار فضل الرحمن عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد آصف عطاری، مجلس قافلہ لاہور )


دعوت اسلامی کی مجلس قافلہ کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی حلقہ ہوا جس میں 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔

رکن شوریٰ نے 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی فرمائی اور استقامت ساتھ سفر مکمل کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر مجلس قافلہ 12 ماہ لاہور ریجن کے ذمہ دار محمد آصف عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد آصف عطاری، مجلس قافلہ لاہور )


دعوت اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت لاہور جنوبی زون داتا صاحب کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقہ، حلقہ اور  ذیلی حلقہ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران کابینہ حاجی محمد افضل عطاری نے مدنی کام کرنے کے حوالے شرکا کی تربیت کی۔ نگران کابینہ نے ذمہ دار کی اہمیت پر مدنی پھول دیئے اور اچھی کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم کئے۔

اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار تنویر عطاری، علاقہ نگران زاہد عطاری، قافلہ ذمہ دار محمد عظیم عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد آصف عطاری، مجلس قافلہ لاہور )


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ دار محمد احمد رضا عطاری نے لیسکو آفس شیخوپورہ میں S.O.Dسے ملاقات کی اور انہیں آفس میں مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کرنے کا ذہن دیا۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے آفس میں ہاتھوں ہاتھ مدرسۃ المدینہ بالغان کا آغاز کیا جس میں S.D.Oسمیت آفس کے دیگر عملے نے شرکت کی اور قرآن مجید پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ (رپورٹ: محمد احمدرضاعطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے زیر اہتمام ڈھڈی والا فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار علی رضا عطاری نے محرم الحرام کے قافلےمیں سفر کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔ ریجن ذمہ دار نے مدنی چینل عام کرنےاور مدنی چینل کا ڈیٹا اسٹال کرنےپر کلام کیا۔ (رپورٹ: علی رضا عطاری، ریجن ذمہ دارمجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوت اسلامی کی مجلس عشر کے تحت 21 اگست 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ شیخوپورہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شیخوپورہ کابینہ کے اطراف اور دیہات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران زون حاجی عبد الرشید عطاری نے گاؤں میں مدنی کام کی اہمیت کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔نگران زون نے 12 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد ساجد عطاری، مجلس کارکردگی شیخوپورہ کابینہ)


19 اگست 2020ء کو مجلس اسپیشل افراد کے نگران محمد حنیف عطاری ، زون ذمہ دار وسیم احمد عطاری اور رکن کابینہ کا گڈاپ اطراف کابینہ شیڈول رہا جہاں مسجد درس اور اسپیشل افراد کے مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا ۔ ذمہ داران نے گڈاپ کابینہ میں نیکی کی دعوت دی اور اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کی جبکہ اسی مقام پر چوک درس کا سلسلہ بھی ہوا۔

نگران مجلس نے نگران کابینہ سے ملاقات کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے مشاورت کرتے ہوئے اسپیشل افراد کا جمع شدہ ڈیٹا کے متعلق معلومات فراہم کیں۔

نگران مجلس محمد حنیف عطاری نے نابینا افراد کے سرپرستوں سے ملاقاتیں کیں۔ نگران مجلس نے انہیں اپنے نابینا بیٹوں کو قافلے میں سفر کروانے، درس نظامی کروانے اور قرآن مجید حفظ کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے نگران مجلس محمد حنیف عطاری  اور ریجن ذمہ دار محمد جمیل عطاری کا بن قاسم زون کابینہ، میمن گوٹھ اور ڈرگ کالونی کابینہ کا شیڈول رہا جہاں نگران مجلس نے رکن کابینہ کےسوئم میں سنتوں بھرا بیان کیا۔اسپیشل افراد کے لئے اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی گئی۔

بن قاسم زون میں مختلف مقامات پر اسپیشل افراد اور سرپرست میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔ نگران مجلس نے ڈیف اور نابینہ افراد میں الگ الگ ہفتہ وار مدنی کام کرنے کا ذہن دیا۔ بن قاسم زون میں نگران مجلس محمدحنیف عطاری نےحلقہ نگران اور اراکین کابینہ سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کے بعد آن لائن کورس، محرم الحرام کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیبات اور انفرادی کوششو ں کا سلسلہ ہوا۔


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس بیرون ملک نے یوکے کے شہر ٹیلفورڈ (Telford) میں ایک نئی مسجد ”فیضان رمضان“ کی تعمیر مکمل کرلی۔ 21 اگست 2020ء بمطابق یکم محرم الحرام 1442ھ کو اس مسجد کا افتتاح ہوا۔ مسجد کا افتتاح عاشقان رسول نے نماز جمعہ ادا کرکے کی۔ نماز جمعہ نگران ریجن برمنگھم سید فضیل رضا عطاری کی امامت میں ادا کی گئی۔ نماز جمعہ کے بعد نگران برمنگھم ریجن نے اس مسجد کی تعمیرات کرنے والے اور اس میں حصہ لینے والے مسلمانوں کے لئے دعائیں کیں۔

اس حوالے سے نگران برمنگھم ریجن سید فضیل رضا عطاری کا کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اسلامی سال کے پہلے جمعے کو اس مسجد کا افتتاح کیا گیا۔ نگران ریجن نے مزید کہا کہ یہ عمارت مسجد کے قیام سے پہلے غیر مسلموں کی عبادت گاہ تھی جسے دعوت اسلامی نے خرید کر مسجد میں تبدیل کردیا۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کرونا کی صورت میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد یوکے میں مساجد کھل چکی ہیں اور Social Distanceکے ساتھ جمعہ کی نماز کی اجازت ہے، اسی حکومتی پالیسی کوFollowکرتے ہوئے یہ سب اہتمام کیا گیا۔


دعوت اسلامی  کی مجلس کفن دفن کے تحت 9 اگست 2020ء بروز اتوار مجلس کفن دفن کے ریجن ذمہ دار محمد دانش تفسیر عطاری نے 11 اگست 2020ء بروز منگل جہلم کابینہ کے ڈویژن جہلم کینٹ  کے نگران محمد فیاض عطاری سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت ہونے والے پریکٹیکل اجتماع کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

واضح رہے ! ڈویژن مشاورت کیلئے پریکٹیکل اجتماع کی تاریخ 13 ستمبر کو طے ہوئی ۔ اس موقع پر محمد دانش تفسیر عطاری نے نیومسلم سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں غسل اور نماز کا شرعی طریقہ سیکھایا اور 7 دن کا نماز کورس کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد دانش تفسیر عطاری مجلس کفن دفن اسلام آباد ریجن)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 اگست 2020ء بروز  منگل ستگھرہ کابینہ اوکاڑہ زون میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن وعلاقہ نگران ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی لیاقت علی عطاری نے شرکا کو مساجد میں مدنی درس پڑھانے اور بذات خود صدائے مدینہ و مدنی حلقے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار اجتماع ،مدنی دورہ اور مدنی مذاکرہ کے مقامات بڑھانے اور شرکاء کے اضافے کے متعلق کلام کرتے ہوئے اہداف طے کئےنیز کارکردگی بروقت دینے کا ذہن دیتے ہوئے ذمہ داران کی تقرر ی پر تبادلہ خیال کیا ۔(رپورٹ:اویس عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس سکیورٹی کے تحت پچھلے دنوں نگران مجلس سکیورٹی ابو حامد محمد عادل عطاری نے ریجن ذمہ دار مجلس سکیورٹی کے ساتھ حیدر آباد سندھ میں قائم دعوت اسلامی کا شعبہ مدرستہ المدینہ آئن لائن کا وزٹ کیا اور شعبہ مدرستہ المدینہ آئن لائن کے ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جبکہ دعوت اسلامی کی دینی خدمات میں خوب بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ شامل کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔