19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
داتا صاحب کابینہ میں علاقہ، حلقہ اور ذیلی حلقہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
Mon, 24 Aug , 2020
4 years ago
دعوت اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت لاہور جنوبی
زون داتا صاحب کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقہ، حلقہ اور ذیلی حلقہ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔ نگران کابینہ حاجی محمد افضل عطاری نے مدنی کام کرنے کے حوالے شرکا کی تربیت
کی۔ نگران کابینہ نے ذمہ دار کی اہمیت پر مدنی پھول دیئے اور اچھی کارکردگی کے
حامل اسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم کئے۔
اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار تنویر عطاری، علاقہ
نگران زاہد عطاری، قافلہ ذمہ دار محمد عظیم عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد آصف عطاری، مجلس قافلہ لاہور )