19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس قافلہ کے زیر اہتمام مدنی
مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی حلقہ ہوا جس میں 12 ماہ کے قافلے میں
سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا
کی تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔
رکن شوریٰ نے 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے والے
اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی فرمائی اور استقامت ساتھ سفر مکمل کرنے کا ذہن
دیا۔ اس موقع پر مجلس قافلہ 12 ماہ لاہور ریجن کے ذمہ دار محمد آصف عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد آصف عطاری، مجلس قافلہ لاہور )