18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے نگران مجلس
محمد حنیف عطاری اور ریجن ذمہ دار محمد
جمیل عطاری کا بن قاسم زون کابینہ، میمن
گوٹھ اور ڈرگ کالونی کابینہ کا شیڈول رہا جہاں نگران مجلس نے رکن کابینہ کےسوئم
میں سنتوں بھرا بیان کیا۔اسپیشل افراد کے لئے اس بیان کی اشاروں کی زبان میں
ترجمانی بھی کی گئی۔
بن قاسم زون میں مختلف مقامات پر اسپیشل افراد
اور سرپرست میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔ نگران مجلس نے ڈیف اور نابینہ افراد
میں الگ الگ ہفتہ وار مدنی کام کرنے کا ذہن دیا۔ بن قاسم زون میں نگران مجلس
محمدحنیف عطاری نےحلقہ نگران اور اراکین کابینہ سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کے بعد آن
لائن کورس، محرم الحرام کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیبات اور انفرادی کوششو ں کا سلسلہ ہوا۔