16 محرم الحرام, 1447 ہجری
7 جولائی 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ایک مدنی مشورہ ہوا جس کا مقصد لاہور کے
ٹاؤن و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے
12 دینی کاموں کا فالو اپ لینا تھا۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے 12
دینی کاموں کے بارے میں کلام کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی
کی نیز انہیں علمِ دین سیکھنے اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز کے
ذریعے اپنی صلاحیتیں بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون
رکنِ شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)