اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیراہتمام 10 ستمبر2020ء کو فیصل آباد ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اور رکن کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عا لمی سطح کی مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام نارتھ امریکہ ریجن  کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں امریکہ کے شہروں نیویارک(New York)،ہیوسٹن(Houston)، شکاگو(Chicago)اور کینیڈا کے شہر سرے (Sury) کی ڈویژن سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی انعامات پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات اور مدنی مذاکرہ کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں نکات پیش کئے اور نیز محاسبہ تحریک کو مضبوط بنانے اور مدنی اجتماعات منعقد کرنے کی ترغیب دلائی ۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اگست 2020ء میں یوکےمیں  ہونے والےاسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:82

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:732

روزانہ امیراہل سنت کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار339

تعداد مدرستہ المدینہ بالغات 119

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1ہزار51

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات 188

ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4ہزار 466

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ):208

تعداد ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ: 39

ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:609

وصول ہونے والے مدنی انعامات کے رسائل کی تعداد:1 ہزار81


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”اچھی بُری صحبت“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر یجن سے 2ہزار156 ، لندن ریجن سے 1ہزار945، بریڈ فورڈ ریجن سے 3ہزار319، برمنگھم ریجن سے 3 ہزار873، آئرلینڈ سے 63 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 293 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

مجموعی طور پر تقریبًا11ہزار649اسلامی بہنوں نے رسالہ ” اچھی بُری صحبت“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف خداو عشق مصطفیٰﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام10 ستمبر2020ء کو ساؤتھ برمنگھم(South Birmingham) کے شہر اسٹچفورڈ (Stechford) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے شب و روز مدنی انعامات کے مطابق گزارنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام10ستمبر2020ء  کو یوکے کے شہر نوٹنگھم (Nottingham) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات  کے زیر ِ اہتمام10 ستمبر2020ء کو یوکے گریٹر مانچسٹر(Greater Manchester) کابینہ میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نئے علاقوں میں جہاں مدارس نہیں ہیں وہاں مدارس کھولنے کے اہداف دئیے نیز مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام09 ستمبر2020ء  کو یوکے کے شہر سلاؤ(Slough)میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلا بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف خداو عشق مصطفیٰﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام09 ستمبر2020ء کو یوکے کے شہرآئلسبری(Aylesbury) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 26اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام10 ستمبر 2020ء کو یوکے بریڈ فورڈ ریجن میں ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور گھریلو صدقہ باکسز کی تعداد میں اضافہ اور نظام مزید بہتر کرنے پر اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی ریجن سطح ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ریجن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور زاتی محاسبہ کرنے نیز صدقہ باکسز کے نظام کومزید بہتر کرنے پر اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔


مختلف بیماریوں  کے رُوحانی و طبّی علاج پر مشتمل

شیخ طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ

40رُوحانی عِلاج مع طِبّی عِلاج

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ

06صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2015سے لیکر اب تک اردو زبان کے10مختلف ایڈیشنز میں4 لاکھ26ہزارسے زائد شائع ہوچکا ہے

جبکہ اس رسالے کا دیگر22زبانوں میں بھی ترجمہ کیا گیا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے10روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now