کراچی ریجن کی مجلس مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر
اہتمام 10ستمبر 2020ء کوکراچی ریجن کی مجلس مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤتھ زون ، ا یسٹ زون ، گڈاپ زون اور کوئٹہ زون کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبہ
مدنی انعامات میں کمزوریوں کی وجوہات معلوم کرتے ہوئےان کمزوریوں کو دور کرنے کا
ذہن دیا نیز مدنی مذاکرہ کارکردگی مضبوط بنانےاور اپنے اپنے زون میں شعبہ مدنی انعامات کو مضبوط بنانے کی
ترغیب دلائی۔
کراچی ریجن ساؤتھ زون کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر
اہتمام 10ستمبر 2020ء کوکراچی ریجن ساؤتھ زون کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن مدنی
انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے ”ذمہ
دار کو کیسا ہونا چاہیے“ کہ موضوع پر بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز
مدنی انعامات و مدنی مذاکرہ کارکردگی کو بہتر کس طرح کیا جائےاس حوالے نکات فراہم کئے ۔
نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا لاہور ریجن ، زون گوجرانوالہ کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام8ستمبر 2020ء کو نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا لاہور ریجن ، زون گجرانوالہ کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں کاررکردگی کا جائزہ لیا گیا،اور معلمات
بڑھانے، مدنی مذاکرہ، ہفتہ وار اجتماع
شروع کرنے کے اہداف دیئے گئے، لاک ڈاؤن سے
قبل مدنی کام کی جو صورتحال تھی اُسی پر لانے کا ذہن دیا گیا نیز کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے، تنظیمی و ادارتی شعبے والو ں کو آپس میں مربوط
رہنے کا ذہن دیا گیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام10 ستمبر2020ء کو ساؤدرن
افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا ملاوی کے دو شہر بلائنٹر(Balantr)اور موزوں (Mzuzu) کی نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤدرن افریقہ ریجن
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری
لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام11
ستمبر2020 ء کو اسلام آباد ریجن میں بذریعہ اسکائپ تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اجیر و
غیر اجیر مدرسات نے شر کت کی۔
اسلام اباد کی ریجن مدرستہ المدینہ بالغات ذمہ
دار اسلامی بہن نے ”مدرِسَہ کو کیسا ہونا چاہیے“ کے موضوع پر بیان کیا اور
تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدرستہ المدینہ بالغات کا جدول سمجھایا اور شعبے
کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا عمان کی ملک تا ڈویژن
نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں میں مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا عمان کی ملک تا
ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
یورپین یونین
ریجن کی اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار رسالے کی مجموعی کارکردگی
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی
رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر
اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ” اچھی بُری صحبت “پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 3ہزار649 اسلامی بہنوں نے رسالہ” اچھی بُری
صحبت “پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
یورپین یونین
ریجن میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی ہفتہ وار کارکردگی
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کےتحت یورپین یونین ریجن میں ہونےوالے اسلامی بہنوں کے
مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
45 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
70 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا
پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
136 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
226
اسلامی بہنوں نے روزانہ313 مرتبہ
درودپاک پڑھے۔
91 اسلامی بہنوں نے روزانہ 1200 مرتبہ درودپاک پڑھے۔
150 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام 9 ستمبر 2020ء کو مدنی
ریجن نگران اسلامی بہن کا مدنی ریجن کے ان ممالک پہلی بڑی سطح کی نگران اسلامی
بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام11
ستمبر 2020ء کو اٹلی کے شہرروم ( Rom )میں
بذریعہ فون علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مقامی
اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں
سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن(one day session) میں بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔
دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام 10 ستمبر 2020ء کو یورپین
یونین ریجن کے ملک ڈنمارک میں ذمہ
داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہو اجس میں کا بینہ نگران اسلامی بہن
نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے
حوالے سے نکات فراہم کئے۔
عالمی مجلس مشاورت ذمہ دارمدرسۃ المدینہ للبنات کا پاک و ریجن ذمہ داران کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کے شعبے مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر
اہتمام 8 ستمبر2020 ء کو پاکستان کی پاک و ریجن سطح ذمہ داران کا عالمی
مجلس مشاورت ذمہ دارمدرسۃ المدینہ للبنات نے بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا۔