دعوت اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے سوئی میں قبائلی و سیاسی رہنما موسم خان بگٹی سے ملاقات کی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی ویلفیئر کے فلاحی کاموں سے آگاہ کیا۔ موسم خان نے دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی خدمات کو خوب سراہا جبکہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتاب تحفے میں پیش کی۔ 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت پشاور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پشاور زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان غلام عابد عطاری، ریجن ذمہ دار اور نگران زون نے شرکا کو شعبے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

بعد ازاں نگران مجلس نے شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں شعبے کا تعارف پیش کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے نگران غلام عابد عطاری نے ہزارہ زون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا ۔ نگران مجلس نے مساجد اور مدارس کو خود کفیل کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ نگران زون نے شعبے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


12 ستمبر2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے زیر اہتمام لیہ شہر میں ایک اسلامی بھائی محمد حسنین عطاری کی رہائش گاہ پر محارم اسلامی بھائیوں کا مدنی حلقہ ہوا۔ مدنی حلقے میں محارم اسلامی بھائیوں کو اچھی صحبت پانے کے لئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی چینل دیکھنے اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد جہانزیب عطاری مدنی) 


دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے ریجن ذمہ دار نے دربار ذمہ دار سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ساہیوال کا دورہ کیا جہاں انہوں نگران کابینہ، شہر اور اطراف کے نگرانوں کا مدنی مشورہ کیا۔ مدنی مشورے میں ساہیوال شہر میں ذمہ داران  کی تقرری کی گئی۔

بعد ازاں ذمہ داران نے مختلف مزارات پر حاضری بھی دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زون ذمہ دار محمد رضوان عطاری نے صدر کینٹ راولپنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے وائس چیئرمین راجہ محمد عرفان سے ملاقات کی۔ زون ذمہ دار نے انہیں شعبہ کفن دفن کا تعارف کروایا جبکہ محمد عرفان نے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دینی خدمات اور دعوت اسلامی کے انداز تبلیغ دین کو سراہا۔ (رپورٹ: محمد دانش عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس کفن دفن)


مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے زیر اہتمام سابق پاکستانی کراٹے کوچ محمد ظہور احمد عطاری کی اکیڈمی میں مدنی درس کا سلسلہ ہوا جس میں اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد حامد رضا عطاری، ریجن ذمہ دارمجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے زیر اہتمام سرگودھا اسپورٹس کرکٹ اسٹیڈیم میں مدنی درس کا سلسلہ ہوا جس میں کرکٹر تیمور سلطان اور کرکٹ کوچ محمد عمران عطاری سمیت کھلاڑیوں نے شر کت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی اور ہفتہ وار اجتماع میں شر کت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن)


دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد پاکستان کے نگران محمد حنیف عطاری اور رکن ریجن عبد الوارث عطاری نے لاہور  میں حضرت داتا صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف حاضری دی۔

بعد ازاں لاہور شمالی زون کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن زون محمد علی عطاری اور کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس اسپیشل افراد نے انہیں مزید اچھے انداز میں مدنی کام کرنے کا ذہن دیا اور داتا صاحب کے عرس کے موقع پر اسپیشل اسلامی بھائیوں کے لئے زیادہ سے زیادہ مدنی حلقے لگانے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل افراد)


دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے زیر اہتمام محمود آباد کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں محمود آباد کے نابینہ افراد نے شرکت کی۔ کراچی ریجن نابینا افراد کے ذمہ دار محمد جمیل عطاری نے شرکا کو مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی اور انہیں فیضان نماز کورس کرنے کا ذہن دیا جس پر تین افراد نے فیضان نماز کورس کرنے کے لئے اپنا نام پیش کیا۔ مدنی مشورے کے اختتام پر کراچی ریجن کے ذمہ دار نے اسپیشل افراد کے سرپرستوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعد ازاں کراچی ریجن نابینا افراد کے ذمہ دار محمد جمیل عطاری نے ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں اشاروں کی زبان کا کورس کرنے کی نیت بھی کروائی۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل افراد)


دعوت اسلامی کی مجلس  شعبہ تعلیم کے تحت کورنگی کابینہ کے ایک نجی ادارے میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔ شعبہ تعلیم کے زون ذمہ دار نے ادارے کے سربراہ سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی ویلفیئر، مدنی چینل، اور آئی ٹی مجلس میں ہونے والے مدنی کام سے آگاہ کیا۔ زون ذمہ دار نے سربراہ کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، ٹیچرز کا مدنی حلقہ لگانے اور میلاد اجتماع کروانے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد سلمان عطاری، زون ذمہ دار شعبہ تعلیم)


14 ستمبر2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے نگران محمد ثوبان عطاری بہاولپور میں مختلف مقامات پر سنتوں بھرے بیانات  فرمائیں گے۔

بیانات کی تفصیلات :

٭لنکن کارنرمین لائبریری اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں دن 11:00 بجے

٭حسینی چوک سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہونے والے انجینئرز اجتماع میں دوپہر 3:00 بجے

٭احمد پور شرقیہ زون فیضان مدینہ خانقاہ شریف میں شام 6:00 بجے

٭گلیکسی ہائیٹس ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے پروفیشنلز اجتماع میں رات 9:00 بجے