غلام نبی انجم رضا عطاری ( درجہ خامسہ جامعۃ
المدینہ فیضان مدینہ جڑانوالہ )

سیّدُالشُہَدا ، امامِ عالی مقام حضرتِ
سیِّدُنا امامِ حسین رضی اللہُ عنہ کی ولادتِ مبارکہ 5 شعبانُ المُعظَّم 4ھ کو
مدینہ منورہ میں ہوئی۔امام حسین رضی اللہُ عنہ کا اسمِ گرامی حُسین کُنیت ابو عبدُ اللہ ، القاب : سِبطِ رسول اللہ اور رَیحانةُ الرَّسول (یعنی رسول کے پھول) ہے۔
(امام حسین کی
کرامات ، ص2)
نواسۂ رسول ، جگر گوشۂ بتول سیدنا امام حسین رضی اللہُ عنہ کی حیاتِ طیبہ کو جب زیرِ مطالعہ لایا جائے تو آپ کی مبارک زندگی خوف خدا
، پرہیزگاری ، صبر ، شکر ، توکل ، اخلاقِ باکمال ، استقامت ، سخاوت ، بہادری ،
جرأت ، شفقت ، صلح رحمی ، کثرتِ عبادت ، شوقِ تلاوت جیسے عظیم اوصاف و کمالات سے
بھر پور نظر آتی ہے۔
امام عالی مقام کو جہاں کثرت کے ساتھ فیضانِ
نبوت و رسالت نصیب ہوا وہاں آپ نے اپنے والد محترم مولائے کائنات حضرت سیدنا علی
المرتضیٰ رضی اللہُ عنہ کی بارگاہِ بابرکت سے تعلیم و تربیت پائی ، خاتونِ جنت حضرت سیدہ فاطمہ
الزاہرہ رضی اللہُ عنہا کی آغوشِ مبارک اور حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہُ عنہ جیسے بھائی
کی برسوں صحبت پائی۔
اللہ پاک
نے آپ رضی اللہُ عنہ کو کثیر
خصوصیات و کرامات سے نوازہ۔ذیل میں آپ کی 5 عظیم الشان خصوصیات کو پڑھنے کی سعادت
حاصل کرتے ہیں :
1۔ حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی آپ سے بے پناہ محبت :
پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم آپ سے بے پناہ محبت فرماتے ، حضرت یعلی بن مرہ رضی اللہُ عنہ روایت
فرماتے ہیں : صحابہ کرام پیارے آقا صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ ایک دعوت کے لئے نکلے جہاں انہیں بلایا
گیا تھا وہاں حضرت امام حسین رضی اللہُ عنہ گلی
میں کھیل رہے تھے ، پس رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم لوگوں سے آگے
بڑھے اور اپنے ہاتھوں کو پھیلایا پھر سیدنا امام حسین کبھی اُس طرف بھاگتے تو کبھی
اِس طرف اور پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم آپ سے ضحک فرماتے حتی کہ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے سیدنا امام
حسین رضی اللہُ عنہ کو پکڑ لیا پھر آپ صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم نے اپنا ایک ہاتھ امام حسین رضی اللہُ عنہ کی ٹھوڑی کے نیچے رکھا اور دوسرا آپ کے سر کی ہڈی پر پھر اسے چوم لیا اور
فرمایا حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں جو حسین سے محبت کرے اللہ تعالیٰ اس سے محبت کرتا ہے۔ حسین ایک نسلِ نبوت کی اصل ہے
( سنن ابن ماجہ ،
باب فضل الحسن والحسین رضی اللہُ عنہ ، ج 1 ، ص 51 ، بیروت )
حضرت
یعلی بن مرہ رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا :حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے
ہوں ، جو حسین سے محبت کرتا ہے اللہ ا سے اپنا محبوب بنا لیتا ہے ۔(جامع الترمذی
، باب مناقب الحسن و الحسین ج 6،ص 122)
2۔ جوانانِ جنت کے
سردار:
پیارے آقا مدینے والے مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے امام حسن
اور امام حسین کی نسبت ارشاد فرمایا : ہمارے یہ دونوں بیٹے جوانانِ جنت کے سردار
ہیں(آئینہ قیامت ، ص13)
3۔ شبیہِ رسول صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم :
حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے روایت ہے : حسن سینے سے
سر تک رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مشابہ ہیں اور حسین اس نیچے والے حصہ
میں۔
(جامع الترمذی ، باب
مناقب الحسن والحسین ج 6 ،ص 126 ، بیروت)
حضرت انس رضی اللہُ عنہ سیدنا امام
حسین رضی اللہُ عنہ کے بارے میں فرماتے ہیں : آپ سب سے زیادہ رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مشابہ تھے۔
(صحیح البخاری
،باب مناقب الحسن والحسین ج 5 ، ص 26 ، طوق النجاة)
امامِ اہلسنت سیدی اعلی حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ اللہ علیہ کیا
خوب فرماتے ہیں :
ایک سینے
تک مشابہ اک وہاں سے پاؤں تک
حسن سبطین
ان کے جاموں میں ہے نیما نور کا
صاف شکلِ
پاک ہے دونوں کے ملنے سے عیاں
خطِ تَو
اَم میں لکھا ہے یہ دو ورقہ نور کا
(حدائق بخشش)
4۔ مُقدَّس
رخسار سے نور کا نکلنا :
علامہ جامی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں: سیدنا امامِ حسین رضی اللہُ عنہ جب اندھیرے
میں تشریف فرما ہوتے تو آپ کی مبارک پیشانی اور دونوں مقدس رُخسار یعنی گال سے
اَنوَار نکلتے اور قُرب و جوار ضیا بَار یعنی اطراف روشن ہو جاتے۔(امام حسین کی
کرامات ص 3)
5۔ نیزہ پر آپ کے سرِ
اقدس کا تلاوت کرنا :
حضرت زید بن ارقم رضی اللہُ عنہ کا بیان ہے
کہ جب یزیدیوں نے حضرت امام حسین رضی اللہُ عنہ کے
سر مبارک کو نیزہ پر چڑھا کر کوفہ کی
گلیوں میں گشت کیا تو میں نے اپنے مکان کے بالا خانہ پر تھا جب سر مبارک میرے
سامنے سے گزرا تو میں نے سنا کہ سر مبارک نے یہ آیت تلاوت فرمائی :
اَمْ حَسِبْتَ اَنَّ اَصْحٰبَ الْكَهْفِ وَ
الرَّقِیْمِۙ كَانُوْا مِنْ اٰیٰتِنَا عَجَبًا ترجمۂ کنزالایمان : کیا تمہیں معلوم ہوا کہ پہاڑ کی
کھوہ اور جنگل کے کنارے والے ہماری ایک عجیب نشانی تھے۔ پ18، الکہف : 9، (کراماتِ
صحابہ ص 246)

امام حسین رضی اللہُ عنہ کا تعارف :سلطانِ کربلا، سید الشہداء،
امام عالی مقام ، امام عرش مقام حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہُ عنہ کا مبارک نام حسین ہے آپ کی کنیت ابو عبد اللہ اور اور ا لقاب سِبطِ رسولُ اللہ اور ریحانۃ الرسول( یعنی رسولِ پاک صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پھول ) آپ کی ولاوت ہجرت کے
چو تھے سال 5 شعبان المعظم کو مدینہ منورہ میں ہوئی۔ رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے آپ کے سیدھے کان میں اذان اور بائیں کان میں تکبیر پڑھی۔
ساتویں دن آ پ کا نام حسین اور شبیر رکھا اور ایک بکری سے عقیقہ کیا اور حضرت بی بی فاظمہ رضی اللہُ عنہ سے ارشاد فرمایا حسن رضی اللہُ عنہ کی طرح ان کا سر منڈا کر با لوں
کے برابر چاندی خیرات کرو نیز نبی پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے آپ کو اپنا بیٹا فرمایا ۔
( اسد الغابہ ، ج2 ، ص24 ،26، دار الکتب العلمیہ بیروت)
شہادت: سید الشہداء، امام عالی
مقام امام عرش مقام حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہُ عنہکو کربلا میں شہید کیا گیا ،بوقتِ شہادت آپ کی
عمر مبارک 56 سال پانچ ماہ پانچ دن تھی ۔
(سوانح کر بلا، ص 170)
احادیث ِ مبارکہ میں امام
حسن و امام حسین رضی اللہُ عنہ کی خصوصیات و فضائل کا ذکر کثیر تعداد میں ہے ان میں سے چند کا ذکر یہاں کیا جاتا ہے۔
امام حسین
رضی اللہُ عنہ کی خصوصیات و فضائل:
(1) امام حسین رضی اللہُ عنہ اَسباط میں سے ایک "سِبط "ہیں:
رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :حسین مجھ سے ہے اور
میں حسین سے ہوں اللہ پاک اس سے محبت فرماتا ہے، جو حسین سے محبت کرے حسین اَسباط میں سے ایک "سِبط "ہیں۔
حضرت مفتی احمد یار خان
نعیمی رحمۃُ اللہِ علیہ اس حدیث ِ پاک کے تحت فرماتے ہیں میں اور حسین گویا ایک ہی ہیں ہم دونوں سے محبت ہر مسلمان کو چاہیے، مجھ سے
محبت ، حسین سے محبت ہے اور حسین سے محبت
مجھ سے ہے ۔ "سِبط " اس درخت کو کہتے ہیں جس کی جڑ ایک ہو اور شاخیں بہت زیادہ ہوں ، ایسے ہی
میرے حسین سے میری نسل چلے گی اور ان کی اولاد سے مشرق و مغرب بھر جائیں گی، دیکھ لو آج ساداتِ کرام مشرق
و مغرب میں ہیں اور یہ بھی دیکھ لو کہ حسنی سیّد تھوڑے ہیں حسینی سیّد بہت زیادہ
ہیں۔
(مراۃ المناجیح ، ج 8، ص480 بتغیرقلیل ، ضیاء القرآن پبلی کیشنر لاہور)
(2) محبوب ِ رسول:
نبی پاک
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنے دونوں پھولوں ( امام حسن اور امام حسین رضی اللہُ عنہما) کو سونگھتے تھے کیوں کہ پھولوں کو تو سونگھا ہی جاتا ہے، اُ نہیں اپنے کلیجے سے لگایا کرتے اور دونوں سے بہت زیادہ پیار و محبت فرمایا کرتے تھے چنانچہ حدیثِ
مبارکہ میں ہے:
اللہ کے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے پوچھا گیا کہ اہلِ بیت میں آپ کو زیادہ پیارا کون ہے؟ فرمایا حسن اور
حسین رضی اللہُ عنہما ، نبی پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم حضرت بی
بی فاطمہ رضی اللہُ عنہا سے فرماتے تھے کہ میرے پاس میرے بچوں کو بلاؤ پھر انہیں سونگھتے
تھے اور اپنے سے لپٹا تے تھے۔( تر مذی ج5 ص428 حدیث 379)
(3) ہم مشکلِ ِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم :
حضرت مفتی احمد یار خان
نعیمی فرماتے ہیں : حضرت فاطمہ زہرا از سر تا قدم بالکل ہم شکلِ مصطفیٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم تھیں اور آپ کے صاحبزادگان (امام
حسن اور امام حسین رضی اللہُ عنہما ) میں
یہ مشابہت تقسیم کر دی گئی تھی۔(مراۃ المناجیح ج 8 ص480) چنانچہ حضرت
علی رضی اللہُ عنہ فرماتے ہیں: امام حسن رضی اللہُ عنہ کی شکل مبارک سر سے سینہ تک حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے مشابہ تھی اور امام حسین رضی اللہُ عنہ کی سینے سے پاؤں کے ناخن تک نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
مشابہ تھی۔
امام احمد رضا خان فا ضل بریلوی لکھتے ہیں:
معدوم نہ تھا سایہ شاہِ ثقلین
اس نور کی جلوہ گَہ تھی ذاتِ حسنین
تمثیل نے اس سایہ کے دوحصّے کیے
آدھے سے حسن بنے ہیں اور آدھے سے حسین
( حدائقِ بخشش)
(4)جنّتی
جوانوں کے سردار:
نبی پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:"جسے یہ پسند ہو کہ کسی جنتی مَر د کو ددیکھے ( ایک روایت میں ہے ) جنّتی جوانوں
کے سردار کو دیکھے وہ حسین بن علی کو
دیکھے"۔ ( الشرف المؤبد لآ لِ محمد للنبھانی ، ص 29)
(5) امام
حسین کی عبادات:
سید الشہداء، امام عالی
مقام ، امام عرش مقام حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہُ عنہ بڑے عبادت گزار تھے آپ کثرت سے نماز
پڑھتے ، اور تلاوتِ قرآن کرتے، روزے رکھا کرتے، حج کرتے ، صدقہ و خیرات کرتے اور
تمام بھلائی کے کاموں کو کرتے تھے۔
٭چنانچہ آپ خود ارشاد
فرماتے ہیں:"مجھے نماز، تلاوت قرآن اور کثرت سے دعا مانگنا، اور استغفار کرنا
بہت پسند ہے"۔( الکامل فی التاریخ ، ج2
، ص4،15 1دار الکتب العلمیہ بیروت)
٭حضرت امام زین العابدین رضی اللہُ عنہ نے فرمایا : میرے والد حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہُ عنہ دن اور رات میں ہزار(1000) رکعت نوافل ادا
فرمایا کرتے تھے۔
( عقد الفرید، ج2 ، ص114 مختصراً ، دار الکتب العلمیہ بیروت)
٭تابعی بزرگ حضرت سیدنا
امام شعبی فرماتے ہیں : میں نے دیکھا حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہُ عنہ رمضان المبارک میں مکمل قرآن کریم ختم فرمایا کرتے تھے۔( سیر اعلا م النبلاء ج2 ، ص410 دار
الکتب الفکر بیروت)
٭ مروی ہے کہ آپ رضی اللہُ عنہ نے 25 حج پیدل کئے۔( ابن عساکر)
(6) امام حسین رضی اللہُ عنہ کا حضرت علی رضی اللہُ
عنہ سے محبت کا انداز:
سید الشہداء، امام عالی
مقام ، امام عرش مقام ،حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہُ عنہ اپنے والد حضرت علی سے اس قدر
محبت فرمایا کرتے تھے کہ آپ اپنے تمام شہزادوں کے نام " علی" رکھتے تھے۔ بڑے شہزادے کام نام " علی اکبر رضی اللہُ عنہ" ہے ان سے چھوٹے جو کہ امام زین العابدین کے
نام سے مشہور ہیں مگر ان کااصل نام "علی اوسط رضی
اللہُ عنہ"
ہے اور سب سے چھوٹے شہزادے کانام" علی اصغر رضی اللہُ عنہ " ہے۔ امام زین العابدین کے علاوہ دونوں شہزادے امام حسین کے ساتھ میدانِ کربلا میں شہید ہو
گئے تھے۔
ڈپٹی لارڈ میئر محمد عظیم اور کونسلر اخلاق احمد کا فیضان مدینہ یوکے کا وزٹ
.jpeg)
برمنگھم
یوکے ڈپٹی لارڈ میئر محمد عظیم اور کونسلر اخلاق احمد (Ward End,
Birmingham UK Ward) نے برمنگھم یوکے اسٹیچفورڈ میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ
کا دورہ کیا جہاں انہیں فیضان مدینہ کی عمارتوں کا دورہ کروایا گیا۔
نگران
ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا
عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی جس پر ڈپٹی
لارڈ میئر محمد عظیم نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین
دہانی کرائی۔
اس
موقع پر شعبہ FGRFویسٹ
مڈلینڈز یوکے کے رکن عتیق عطاری اور ممبر وسیم عطاری بھی موجود تھے۔
مڈلینڈ اور ویلز یوکے میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 6 اگست 2021ء کو مڈلینڈز اور ویلز یوکے کے مختلف مقامات پر ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائی نے شرکت کی۔
ان
اجتماعات میں مبلغین دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو نیکی کی
دعوت پیش کی۔
.jpeg)
دعوت
اسلامی یوکے برمنگھم کے زیر اہتمام لائٹ ہاؤس Aston میں نوجوانوں میں چاقو لے
جانے کے نتائج کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
جس میں مقامی نوجوانوں نے شرکت کی۔
ورکشاپ
میں چھریوں کے نقصانات، نوجوانوں کے خیال میں انہیں چاقو لے جانے کی وجوہات اور
حملہ آور، متاثرہ شخص اور متاثرہ خاندان کے لئے حملے کے نتیجے سمیت کئی نکات پر
تبادلۂ خیال کیا گیا۔
.jpeg)
دعوت
اسلامی یوکے برمنگھم کے زیر اہتمام ممبران دعوت اسلامی نے برمنگھم کے مقامی علاقوں
کا دورہ کیا جہاں عاشقان رسول سے ملاقات کی۔
ممبران
نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور فیضان
مدینہ آنے کی دعوت دی۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 11 اگست 2021ء بروز بدھ ورثہ میرج ہال نزد فیضان مدینہ پسرور
روڈ، قلعہ احمد آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔
اس
اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان
فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
11اگست کو روشن پیلس میرج ہال پسرور روڈ میں
اجتماع پاک کا انعقادکیا جائیگا

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 11 اگست 2021ء بروز بدھ روشن پیلس
میرج ہال پسرور روڈ نارووال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔
اس
اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان
فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت 5 اگست 2021 ء کوکراچی
ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ لیاگیا جس میں تین ڈویژن
مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ رابطہ کی اہمیت پر
توجہ دلواتے ہوئے اس شعبے کو مضبوط کرنے اور ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے کا ذہن دیا۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ
بھی لیا۔
کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں کورس ایثار کے رنگ بڑی عید کے
سنگ کی کارکردگی

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت کراچی ساؤتھ
زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں گزشتہ دنوں کورس بنام’’ ایثار کے رنگ بڑی عید کے
سنگ‘‘ کا مختلف مقامات پر انعقاد کیا گیا جن کی کارکردگی یہ رہی:
کُل شرکا اسلامی بہنوں کی تعداد 540 رہی، ان میں
94 اسلامی بہنیں ایسی تھی جنہوں نے پہلی بار کورس میں شرکت کی نیز مدرسات اسلامی
بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا بھی ذہن دیا جس پر کم و بیش161
اسلامی بہنوں نے شرکت کرنے کی نیتیں پیش کیں اور کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے دیگر دینی کام کرنے کی اچھی نیتیں پیش کیں،اس
کورس میں تقریبا 30 مقامات پر مکتبۃ المدینہ کا اسٹال لگایا گیا جن میں تقریبا 150
کتب و رسائل فروخت ہوئے۔
کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ شعبہ علاقائی دورہ للبنات کی
ماہانہ کارکردگی

دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات ومحفلِ
نعت کے تحت بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی جولائی 2021ء کے دینی کاموں کی مجموعی ماہانہ کارکردگی یہ رہی:۔
اس ماہ کابینہ کے مختلف ذیلی حلقو ں میں ہونےوالے علاقائی دوروں کی تعداد: 98
نیکی کی دعوت میں اکثر شرکت کرنےوالی اسلامی
بہنوں کی تعداد:281
مدنی قافلوں میں انفرادی کوشش کےذریعے محارم اسلامی بھائیوں کو سفر
کروانےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد :4
شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت تقسیم کئےگئے کُتب و رسائل کی تعداد: 1 ہزار458
ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں کی تعداد: 5
دینی حلقوں میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 267
اس شعبے کے تحت ہونےوالی محافلِ نعت کی تعداد:7
انفرادی کوشش کےذریعے سنتوں بھرے اجتماعات میں
شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:36
اس ماہ بڑی اسلامی بہنوں کےمدرسۃ
المدینہ میں داخلہ لینےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:10
محافلِ نعت کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونےوالی شخصیات کی تعداد:20
محافلِ نعت کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 900

دعوتِ اسلامی کے تحت 5اگست 2021 ءبروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 2 میں شخصیت اسلامی بہن کے گھر
محفل نعت کاانعقادہوا جس میں شعبہ تعلیم کی زون اور ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں سمیت تقریبا 15 شخصیات نے شرکت کی۔
ڈویژن مشاورت اسلامی بہن نے’’ نیکی کی دعوت‘‘
کے موضوع پر بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےتحت ہونے والےکورسز
کےبارے میں آگاہی دیتےہوئے3 دن پر مشتمل کورس بنام ’’ فرض علوم ‘‘ کرنےکاذہن دیا ۔آخر میں دعا کروائی نیز شخصیات نےکورس کرنے کی اچھی نیتیں پیش کیں۔