شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ ملک و بیرون ملک میں ہونے والے مدنی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

روزانہ محاسبہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 57ہزار838

روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 21ہزار223

روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 23ہزار928

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 49ہزار940

1200مرتبہ درودپاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 38ہزار221

313 مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 50ہزار292

12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 59ہزار468

نفل روزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 17ہزار196

نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 11ہزار41

تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3ہزار439

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس میل آئی ڈی پر رابطہ کریں:


  ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازتے ہیں ۔مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے ۔

اس ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”اچھی بُری صحبت“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں ملک و بیرون ملک کی کم و بیش5لاکھ9ہزار253اسلامی بہنوں نے رسالہ”اچھی بُری صحبت“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 12 ستمبر 2020ء کو فیصل آباد  ریجن لیہ زون کی شعبہ کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون، کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو کفن دفن اجتماع کرنے اور ٹیسٹ دینے نیز اسلامی بہنوں کو تیار کرنے کی نیتیں بھی کراوئیں اور تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام12 ستمبر 2020 ءکو   یوکے ریڈنگ( Reading )میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اوراجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام12 ستمبر 2020ء کو شب و روز کی ذمہ دار مجلس بیرون ملک کی رکن نے یوکے کے ملک لندن(London) ، بریڈ فورڈ(Bradford) ، مانچسٹر (Manchester) اور اسکاٹ لینڈ (Scotland) ریجنز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شب و روز کی ذمہ دار مجلس بیرون ملک کی رکن نے شب و روز کے لئے خبریں دینے کے اہم نکات پر ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 11 ستمبر 2020ء کو یوکے  گریٹر مانچسٹر (Greater Manchester )کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور 2021 سے 2026 تک کے اہداف پر مشاورت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 11 ستمبر 2020ء کو یوکے  مانچسٹر (Manchester)ریجن میں مدنی انعامات تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے، مدنی مقصد کو یاد رکھنے اور کارکردگی پُر کرنے پر مدنی پھول دیئے اور مدنی انعامات کا کام سمجھایا گیا۔تربیت میں ہر سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنیں شامل تھیں۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام امریکہ کے شہر شکاگو(Chicago) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے اور مدنی انعامات کی ایپ ڈاون لوڈ کرنے کا ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر  نیو یارک میں پانچ مختلف مقامات کونی آئی لینڈ، ایوینیو، نیو جرسی ،اوشن ایونیو، برائٹن بیچ ایوینیو، بینسن ہرسٹ ایوینیو(Coney Island Avenue, New Jersey, Ocean Avenue, Brighton Beach Avenue, Benson Hurst Avenue) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 121اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”مقامِ صحابہ و اہلِ بیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو صحابہ کرام اور اہلِ بیت اطہار کی محبت اور تعظیم اپنے بچوں کو سکھانے کی ترغیب دلائی نیز مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن بھی دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر میامی( Miami) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تین مختلف مقامات سے اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دعوت اسلامی نے ”وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے وقت کا بہترین استعمال کرنے،عبادت میں زیادہ وقت گزارنے نیزاپنا عملی جدول بنانے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے  شعبہ مکتبۃ المدینہ کےزیر اہتمام 12 ستمبر 2020ء بروز ہفتہ فیصل آباد ریجن لیہ زون کی مکتبہ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مکتبۃ المدینہ کی زون ،کابینہ اور ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فیصل آباد ریجن کی مکتبہ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مکتبہ المدینہ کے نکات سمجھائے نیز مکتبۃ المدینہ کےبستے لگانے،شعبےکے مدنی کاموں کو مضبوط کرنے اور کتب و رسائل آرڈر کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے  زیراہتمام 12 ستمبر 2020ء بروز ہفتہ فیصل آباد ریجن لیہ زون ڈویژن چوک اعظم میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مشاورت نگران ،زون و کابینہ نگران اور جامعۃ المدینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تقرریاں مکمل کرنے پر کلام کیا۔ریجن نگران اسلامی بہن نے انفرادی طور پر اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور اور ان کے اندر مدنی کام کرنے کا جذبہ پیدا کیا۔ شعبہ ازیاد حب کے تحت جو اسلامی بہنیں اب نہیں آتی ان سے ملاقات کر کے دوبارہ مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔