دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت 7 اگست  2021ءکو کوئٹہ کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ڈویژن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے احساس ذمہ داری پر کلام کرتے ہوئے مدنی مذاکرے کی اہمیت اور نیک اعمال کے رسالے عوام کو کس طرح آسانی سے سمجھایا جائے اس حوالےسےمدنی پھول دیئےنیز ہر منسلک اسلامی بہن سے نیک اعمال کے رسائل بروقت وصول کرنے کا ہدف دیا۔اس کےعلاوہ اصلاح اعمال کے بینرز بنوانے اور ان کافالو اپ کرنے کا ذہن دیا۔مزید نیک اعمال کے اجتماعات کو ہر ڈویژن میں مضبوط کرنے کے حوالے سے نکات بیان کئے۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بینر زبنوانے اور اصلاح اعمال کے اجتماعات مضبوط کرنے کا ہدف لیا۔ مزید اچھی اچھی نیتیں کیں۔


کراچی ایسٹ زون   2 اور صحرائے مدینہ میں آن لائن مدنی مشوروں کا سلسلہ 

Tue, 10 Aug , 2021
4 years ago

دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت 27 اور 20  جولائی 2021 ء کو صحرائے مدینہا ورکراچی ایسٹ زون 2 میں آن لائن مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوا جن میں ریجن مشاورت اسلامی بہنوں نے زون اور کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اصلاح اعمال کے نئے نکات سمجھائے نیزنیو نکات پر بہتر انداز میں عمل کرنے اور ذیلی مشاورت تک پہنچانے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 5 اگست 2021 ء بروز جمعرات گلستان جوہر کابینہ کراچی میں مدنی مشورہ  منعقد ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن تا علاقہ سطح کی نگران مع مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے تقسیم کاری کے موضوع پربیان کرتے ہوئے تقسیم کاری کی اہمیت و فوائد بیان کئے ساتھ ہی منسلک اسلامی بہنوں کی فہرست اپڈیٹ کرنےاور معلمات و مبلغات کی تعداد بڑھانے کے لئے درس و بیان کے حلقے لگانے کا ذہن دیا۔ علاقائی دورے میں ہر ذمہ دار اسلامی بہن کو شرکت کرنے ،ہر ماہ مدنی مشورے کے نظام کو مضبوط کرنے، شیڈول اور ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانےکا ذہن دیا نیز دینی حلقے میں زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو شرکت کروانے کے بھی اہداف دیئے ۔ اس کےعلاوہ اجتماعِ ذکرِ شہادت کی مضبوط ترکیب بنانے اور پُرانی اسلامی بہنوں سے رابطے کرنے کا بھی ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 3اگست 2021ء کو جھنگ زون   لالیاں کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں شعبہ ذمہ دار اور ڈویژن نگران و ذیلی حلقے کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کارکردگی فارم سمجھاتےہوئے۔ مزید فارمز کے مطابق وقت پر کارکردگی دینے کا ذہن دیا نیزحلقہ ذمہ داراسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات  کے تحت کراچی ایسٹ زون 2 لیاقت آباد کابینہ کی ڈویژن عزیزآباد میں 4 اگست 2021 ء کو مفتی اکمل صاحب کی والدہ کے انتقال پر کابینہ سطح کی اسلامی بہن نے ان کےگھر کی خاتون سےبذریعہ کال تعزیت کی۔اہل خانہ کو صبر کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیتے ہوئے مرحومہ کےلئے ایصال ثواب اور دعا ئےمغفرت کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت 5 اگست 2021  ء کوکراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ کی ڈویژن سلیم سینٹر میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں تین ڈویژن مشاورتوں کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے احساس ذمہ داری پر کلام کرتے ہوئے مدنی مذاکرےدیکھنے کاذہن دیا اور نیک اعمال کے رسالے کو آسان طریقے سےسمجھانے کے طریقے بتائےنیزاصلاح اعمال کے بینرز بنوانے اور اس کا فالو اپ کرنے کا ہدف دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 5اگست 2021 ءبروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 1 محمودآباد کابینہ  کی ڈویژن اعظم بستی میں چہلم کےسلسلے محفل نعت کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’قناعت ‘‘کے موضوع پر بیان کیااور محفل نعت میں موجود خواتین کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیاجس پر انہوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔آخر میں مکتبۃالمدینہ کےمطبوعہ رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


  دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے تحت 5 اگست 2021 ء کونیو کراچی کابینہ کی ڈویژن سلیم سینٹر کراچی میں مدنی مشورے کا انعقادہواجس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن مشاورتوں کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو ای- رسید یوزر بڑھانے کا ذہن دیانیز بڑی اسلامی بہنوں کےمدرسۃالمدینہ کی آڈٹ مکمل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے کارکردگی کو مضبوط بنانے کےحوالےسے اہداف دیئے۔ آخر میں ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے ان کاموں کو مکمل کرنے کی نیتیں کیں۔


کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد

Tue, 10 Aug , 2021
4 years ago

دعوتِ اسلامی کے تحت 5اگست 2021 ء  بروزجمعرات کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ نگران، کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران سمیت 16 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے تقسیم کاری کے فوائد سے آگاہ کیا اور دینی کام کو بڑھانے کے لئے اسلامی بہنیں تیار کرنے کا ذہن دیا نیزاسلامی بہنوں کو ذمہ داریاں دیکر اُن کی تربیت کرنےکاہدف دیانیز پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری رکھنے پر توجہ دلائی اور زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے منسلک کرنے کے لئے محافلِ نعت منعقد کر کے اُنہیں دینی ماحول سے قریب کرنے کا ذہن دیا۔

روزانہ ہماری ذات سے دینی کام میں کیا فائدہ ہوا۔ اس بارے میں اپنا جائزہ کرنے کی ترغیب دلائی۔ نرمی ، شفقت اور عاجزی اپنانے اور امیرِ اہل سنّت کی زندگی کو اپنے لئے عملی نمونہ بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ ’’ آئیےدینی کام سیکھیں‘‘ کورس میں شرکت کرنے اور ذیلی سطح تک کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شرکت کروانے کی ترغیب دلائی نیز ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو محرم الحرام کے خصوصی اجتماعات کی تیاری کرنے اور معلمات، و مبلغات بڑھانے کے اہداف دئیے۔ مزید اپنے لئے مسجدِ بیت بنانے اور دوسری اسلامی بہنوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔ آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اگست 2021 ء بروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 1 محمود آباد  اور رنچھوڑلائن کابینہ میں آن لائن مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو تین دن پر مشتمل اجتماع کے مدنی پھول بتائےاور ماہانہ کارکردگی پر کلام کرتےہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کو مضبوط کرنے کے حوالےسےنکات بتائے جس پر ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت5 اگست  2021ءبروز جمعرات بن قاسم زون گُلشن حدید فیز 2 کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں علاقہ تا کابینہ سطح کی نگران سمیت کم و بیش 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دینی کاموں کی تقسیم کے تعلق سے نکات بتائے اور تقسیم کاری کی ضرورت اور اہمیت بتاتے ہوئے بروقت کارکردگی جمع کروانےکاذہن دیانیزدینی کام میں بہتری لانےکےحوالے سے مدنی پھول دئیے۔ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات اور بڑی اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کی تعداد بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اجتماعات بڑھانے، تقسیم کاری کے مطابق جدول پر عمل کرنے اور کارکردگی وقت پر دینے کی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  للبنات کے تحت 5 اگست 2021ء کوکوئٹہ جناح کابینہ میں مدنی مشورےکا انعقاد ہوا جس میں اصلاح اعمال زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے نیز کارکردگی جدول سمجھاتے ہوئے کارکردگی میں بہتری لانے کا ذہن دیا۔ روزانہ رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور نیک اعمال کے اجتماعات کو مضبوط کرنےکی ترغیب دلائی نیز پابندی سے مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں۔