
آقاﷺ
کی دکھیاری امت کی غمخواری اور دل جوئی کے
عظیم جذبے کے تحت دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام بیماروں کی عیادت اور دعاؤں کے لئے سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن میں دعائے شفا ء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو بیماریوں پر صبر کرنے اور ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنے کی ترغیب
دلائی۔اجتماعِ پاک میں ذکر میں ختم قادریہ کے صیغوں اور یَا سَلَامُ کا ورد کروایا گیااور اسلامی
بہنوں کی پریشانیوں کے حل اور بیماروں سے صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 08 اگست2021ء کو سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے شیڈول چیک کئے۔ مزید محرم الحرام کے نکات پر کلام کیا اور اجتماعِ ذکرِ شہادت کا شیڈول سمجھا کر ریجن میں تین دن اجتماعِ ذکر شہادت
منعقد کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں پانچ
دن پر مشتمل کورس” تفسیر سو رۂ ملک“
پر بھی کلام ہوا اور یہ کورس کروانے کا ذہن دیا گیا۔
.jpg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت 8 اگست 2021ء کو گجرات جہلم میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں نگران کابینہ اور اراکین زون نے شرکت کی۔
نگران
زون حاجی علی عطاری نے 12 دینی کام بڑھانے، رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے اور دعوت
اسلامی کو خود کفیل کرنے کے لئے ڈونیشن کاؤنٹرز لگانےکے حوالے سے مدنی پھول بیان
کیا۔ (غلام
جیلانی عطاری، رکن جنوبی لاہور زون ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ)
.jpg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام 6 اگست 2021ء سے جامع مسجد شاہ عباس
المعروف درباروالی مسجد پتوکی ضلع قصور میں 7دن کے ”فیضان نماز کورس“ کا آغاز ہوا۔ ا س کورس
میں جامعۃ المدینہ ومدرسۃ المدینہ کے طلبہ، اسکول و کالج کے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز
سمیت مختلف شعبے سے وابستہ کم و بیش 450 اسلامی بھائی شرکت کررہے ہیں۔
دورانِ
کورس نگران زون حاجی منیر عطاری، نگران کابینہ محمد بلال عطاری مدنی اور نگران ڈویژن
مشاورت پتوکی محمد نصیر عطاری مدنی وقتاً
فوقتاً شرکا درمیان نماز کے مسائل، نماز کے فضائل اور نماز کا عملی طریقہ بیان
کررہے ہیں۔ (رپورٹ:
علی ریاض عطاری، شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ)
فیضان مدینہ کراچی سے ایک ماہ اور 12 دن کے لئے عاشقان
رسول کا مدنی قافلے میں سفر
.jpg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ماہِ اگست 2021ء میں 3دن، 12 دن، ایک ماہ کے مدنی قافلے سفر
کرینگے۔
اس
سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم دارالسنہ میں مختلف علاقوں
سے عاشقان رسول تشریف لارہے ہیں۔ تشریف لانے والے عاشقان رسول کی تربیت کا سلسلہ
جاری ہے ۔ تربیت کے بعد 8 اگست 2021ء کوعاشقان رسول ایک ماہ اور 12 دن کے مدنی قافلے کے لئے روانہ
ہوگئے جبکہ 9اگست 2021ء کو 1300 عاشقان رسول کی ایک ماہ اور 12 دن کے مدنی قافلوں
میں سفر کے لئے روانگی ہوئی۔ (رپورٹ:
ساجد عطاری، شعبہ مدنی قافلہ کراچی ریجن ذمہ دار )

7اگست 2021ء بروز ہفتہ دعوت
اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیراہتمام نورانی مسجد لاہور میں یاد ِمدینہ اجتماع
ہوا جس میں علاقے کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ حج و عمرہ قاری شوکت عطاری نے مکہ، مدینہ اور طواف کعبہ کی فضیلت بیان کی اور
حاضری مدینہ کے آداب سکھائے۔ (رپورٹ:
رکن زون عبدالرزاق عطاری)
بنگلہ
دیش راجشاہی ریجن رنگپور زون انصاری مور
ذیلی میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں بنگلہ دیش راجشاہی
ریجن رنگپور زون انصاری مور ذیلی میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو امیر اہل سنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطاکردہ نیک اعمال کے رسالے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے
نیز اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے
اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی ۔
.jpg)
8اگست 2021ء بروز اتوار دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیراہتمام واربرٹن
ضلع شیخوپورہ نگیہ مسجد غلہ منڈی والی میں یادِ مدینہ اجتماع ہوا جس میں مقامی
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ حج و عمرہ قاری شوکت عطاری نے مکہ، مدینہ اور طواف کعبہ کی فضیلت بیان کی اور
حاضری مدینہ کے آداب سکھائے۔ (رپورٹ:
رکن زون عبدالرزاق عطاری)
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام 7 اگست 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ
نکیال میں 7 دن کے ”فیضان نماز کورس“ کا اختتام ہوا جس میں مقامی اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
کورس
کے اختتام پر مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نے ”راہ خدا میں
سفر کرنا عبادت ہے“ کے موضوع پر بیان
کیا اور شرکا کو مساجد آباد کرنے اور گھریلو صدقہ بکس رکھنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد
احمد سیالوی عطاری، رکن شعبہ مدنی کورسز)
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا انڈونیشیا
کی ملک نگران اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 08 اگست2021ء کو عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا انڈونیشیا کی ملک نگران اسلامی بہن کے ہمراہ
مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقسیم رسائل کی ضرورت کو پورا کرنے ، اجیر اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ دلوانے اور انڈونیشیا میں دینی
کاموں کو مزید فروغ دینے سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں ملائیشیا کی ملک نگران اور ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مشورہ ہوا جس میں انڈونیشیا ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کورسز کے کاموں میں مزید بہتری لانے اور سنتوں بھرے اجتماع کی ذمہ داریاں بخوبی
انجام دینے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت کوئٹہ میں میر مٹھا خان حاجیجہ سے ملاقات

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ریجن ذمہ دار نے کوئٹہ میں قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت میر
مٹھا خان حاجیجہ اور ان کے صاحبزادے گورنمنٹ کنٹریکٹر میر جہانزیب خان حاجیجہ سےملاقات
کی۔ریجن ذمہ دارنے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے آگاہی دی، ساتھ
ہی انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی کے وزٹ کی دعوت دی جس پر انہوں
نےدعوت قبول کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی
عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کوخوب سراہا۔
اس موقع پر جعفر آباد کے رابطہ ذمہ دار غلام حسین
عطاری اور مجیب الرحمٰن عطاری
بھی ریجن ذمہ دار کے ہمراہ تھے۔آخر میں
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ملک کی ترقی و سلامتی کے لئے خصوصی
دعا کی۔(رپوٹ:شعبہ رابطہ برائے
شخصیات)