
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 ستمبر 2020ء کو
مدنی مرکز فیضان مدینہ خانقاہ شریف بہاولپور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔ مجلس پروفیشنلز کے نگران محمد ثوبان
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ دوران بیان اچھا استاد بننے اور اسٹوڈنٹس کی تربیت
کرنےکے حوالے سے گفتگو کی۔

سلسلۂ عالیہ قادریہ رضویہ میں
داخل اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے
لئے
صبح و شام پڑھے جانے والے اوراد و وظائف پر مشتمل
شَجَرۂ
قادریّہ رضویّہ ضیائیّہ عطّاریہ
شجرے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے
معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation
Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو
مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا
اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات
کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض
پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا
اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے شجرے
کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ
73صفحات پر مشتمل یہ شجرہ 2013سے لیکر اب تک اردو زبان کے10مختلف ایڈیشنز
میں12 لاکھ55ہزارسے زائد
شائع ہوچکا
ہےجبکہ اس کا دیگر12زبانوں میں بھی ترجمہ کیا گیا ہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے15روپے
ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
حیدرآبادریجن کی مکتبۃ المدینہ للبنات ذمہ دار اسلامی بہن کا مدنی
مشورہ

اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر
اہتمام 11 ستمبر 2020 ء کو حیدرآبادریجن
کی مکتبۃ المدینہ للبنات ذمہ دار اسلامی
بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں ریجن کی
تمام مکتبۃ المدینہ للبنات ذمہ داران اور زون مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام 10 ستمبر 2020ء کو کویت کے شہر فروانیہ میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کیا گیا جس میں 9اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عرب شریف نوری کابینہ
ڈویژن فیضان خدیجہ الکبریٰ میں بذریعہ
اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام 12ستمبر2020کو عرب شریف نوری کابینہ ڈویژن فیضان خدیجہ الکبریٰ میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عرب شریف نوری کابینہ ڈویژن فیضان فاطمۃ الزہراء میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام 12ستمبر2020کو عرب شریف نوری کابینہ ڈویژن فیضان فاطمۃ الزہراء میں بذریعہ اسکائپ
مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ محاسبہ کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکاء
نے نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام موزمبیق کے شہر
ماپوتو کی جملہ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤدرن افریقہ ریجن
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذیلی تا کابینہ نگران ومشاورت کی تقرریوں کا
اعلان کیا نیز اتحاد و اتفاق اور مد نی مرکز کی اطاعت کرتے ہوئے مدنی کاموں کو
مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام آسٹریلیا
کےشہر لیکمبا( Lakemba)میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 07 اسلامی بہنوں
نےشرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن
کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور اس شعبے کے تحت مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 14 ستمبر
2020ء کو آئرلینڈ (Ireland)میں کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے
کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز
اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دینے اور مدنی کاموں
میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکےبرمنگھم ریجن
ایسٹ مڈلینڈ کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیراہتمام12
ستمبر2020ء کو یوکےبرمنگھم ریجن ایسٹ مڈلینڈ
( East midland )کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔
مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ا ن کی تربیت کی گئی نیز
شخصیات کو شارٹ کورسز میں داخلے کروانےاور اسلامی بہنوں کو مرکز کی طرف سے عطا
کردہ مدنی پھولوں کے مطابق کام کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 12 ستمبر 2020ء کو یوکے کی تمام ریجن نگران اسلامی
بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں 6 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے کی
ریجن نگرا ن اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مبلغات و معلمات تیار
کرنے کے اہداف دئیے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے
حوالے سے نکات فراہم کئے۔ مدنی مشورے میں یوکے
میں دارالسنہ کے قیام کے حوالے سے بھی کلام ہوا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام13ستمبر2020ء کو کویت ڈویژن خیطان میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔