یوکے مانچسٹر
ریجن کے مختلف علاقوں میں مختلف مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیراہتمام 9 ستمبر2020ء سے 15
ستمبر 2020ء تک یوکے مانچسٹر ریجن کے
مختلف علاقوں مانچسٹر، بولٹن ، راچڈیل ، بری ، اولڈہم ، ایشٹن ، وارنگٹن ، پریسٹن
، برنلے ، بلیک برن ، ایکنگٹن (Manchester,
Bolton, Rochdale, Bury, Oldham, Ashton, Warrington, Preston, Burnley,
Blackburn, Accrington)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں 486 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”مقامِ صحابہ و اہلِ بيت“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات
کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں
کو اہلِ بیت کی محبّت کی اہمیت، صحابہ کرام ، عشقِ رسول اور حوض کوثر کیا ہے؟ کے
بارے میں بتایا۔ اجتماع کے آخر پر دعا بھی کی گئی۔
یوکے اسکاٹ لینڈ
ریجن میں مختلف مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیراہتمام 9 ستمبر2020ء سے 13
ستمبر 2020ء تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں
گلاسگو، پولک شیلڈز ، گوون ہیل اور ڈنفئرلین (Glasgow Pollokshields, Govanhill and Dunfermline) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے
جن میں کم و بیش 83 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”مقامِ صحابہ و اہلِ بيت“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات
کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں
کو اہلِ بیت کی محبّت کی اہمیت، صحابہ کرام ، عشقِ رسول اور حوض کوثر کیا ہے؟ کے
بارے میں بتایا۔ اجتماع کے آخر پر دعا بھی کی گئی۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام 9 ستمبر2020ء اور 13
ستمبر 2020ء کو یوکے برمنگھم ریجن میں
مختلف مقامات اسٹوک آن ٹرینٹ ، سینڈ ویل ، بلیک کنٹری ،کوونٹری، ساؤتھ برمنگھم،
نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم اور سینٹرل برمنگھم ( Stoke on Trent, Sandwell, Black Country, Coventry, South, North
Birmingham, East Birmingham and Central
Birmingham)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں تقریباً 232 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ”مقامِ صحابہ و اہلِ بيت“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات
کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں
کو اہلِ بیت کی محبّت کی اہمیت، صحابہ کرام ، عشقِ رسول اور حوض کوثر کیا ہے؟ کے
بارے میں بتایا۔ اجتماع کے آخر پر دعا بھی کی گئی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15 ستمبر 2020ء کو
مانچسٹر ریجن کے علاقے چیتھم ہل (Cheetham
Hill) میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے مبلغات کی تربیت پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں
شریک اسلامی بہنوں کو مبلغہ کی خصوصیات کے متعلق مدنی پھول دئیے نیزاپنے اخلاق میں
نرمی اور شفقت پیدا کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر
اہتمام 14 ستمبر2020ء كوانگلینڈسلاؤ(Slough) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں کم و بیش 18 بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و
کفن دینے کا طریقہ اور مستعمل پانی کا حکم سمجھایا نیز اسلامی بہنوں کو بھی ترغیب
دلائی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی
تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت وہ شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام 14 ستمبر 2020ءکو
سرگودھا زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
سرگودھا زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور گھریلو
صدقہ بکس رکھنےاور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام گزشتہ دنوں جھنگ زون کی شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
رکن زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورشعبے
کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کےحوالے سے نکات فراہم
کئے۔
بعد میں رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ایک لیڈی
ڈاکٹر سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ ہونے ، مدنی کاموں میں حصہ لینےاور 27 ستمبر2020ء کو ہونے والے ڈاکٹرز
اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
فیصل آباد کابینہ
کی ڈویژن اسلام نگر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 13 ستمبر 2020ء کو فیصل آباد کابینہ کی ڈویژن اسلام نگر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تقرریوں پر کلام کیا نیز اپنے شعبے کے مدنی کام بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم
کئے۔
بعد میں
رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ایک لیڈی ڈاکٹر سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
ہونے اور 27 ستمبر2020ء کو ہونے والے ڈاکٹرز اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
فیصل آباد زون
کی رکن زون شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن کا لیڈی ڈاکٹر سے ٹیلیفونک رابطہ
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 13 ستمبر 2020ء کو فیصل آباد زون کی رکن زون
شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے لیڈی ڈاکٹر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں رکن
زون ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں دعوت
اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے
ہوئےانہیں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ ہونے اور 27 ستمبر2020ء کو ہونے والے ڈاکٹرز اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
جڑانوالہ زون
کھرڑیانوالہ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 13 ستمبر 2020ء کو جڑانوالہ زون کھرڑیانوالہ کابینہ
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ تعلیم رکن زون ،کابینہ، ڈویژن اور
علاقہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن زون اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی فارم پر کمپوز کرنے کے مدنی پھول سمجھائے نیز تقرریوں پر کلام کیا۔23 ستمبر2020ء کو ہونے
والے ڈاکٹرز اجتماع میں خود بھی شرکت کرنے اور دیگر اسلامی بہنوں کو
بھی شر کت کروانے کی ترغیب دلائی۔
بیلجیئم ،
جرمنی اور ڈنمارک میں”فیضانِ ایمانیات
کورس “کا آن لائن سلسلہ
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام14
ستمبر 2020ء سے یورپین ریجن کے ملک بیلجیئم(Belgium)، جرمنی (Germany) اور ڈنمارک(Denmark) میں 10دن پر
مشتمل”فیضانِ ایمانیات کورس “کا آن
لائن آغاز ہوا جن میں کم و بیش 17 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو عقائد اور ہمارے پیارے آقا ﷺ کی سیرت کے
واقعات، صحابہ کرام علیہمُ الرضوان کے عشق رسول ﷺ پر مبنی واقعات، شرعی اصطلاحات نیز اس کے علاوہ
نیک بننے کے طریقے پر عمل کرنے کی اہمیت و فضائل وغیرہ سیکھنےکا موقع فراہم کیا
جارہا ہے۔
Under the Madani In'amat Majlis for Islamic sisters, a
Madani In'amat Ijtima was held on 12th September, 2020 in Reading,
U.K, in which 16 Islamic sisters participated.
A Muballigha of Dawat-e-Islami delivered a
Sunnah-inspired Bayan via Skype, briefed the Islamic sisters attending the
Ijtima in detail on Madani In'amat and described ways to act upon Madani
In'amat conveniently. Moreover, she motivated them to become followers of
Madani In'amat.