اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام 07ستمبر  2020ء کوکراچی ریجن کی ایسٹ زون کی ڈویژن محمود آباد میں مجلس مدنی انعامات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں اپنے شعبہ ذمہ داران کے علاوہ دیگر شعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو بھی مدنی پھول سمجھائے گئے نیز مدنی اجتماعات، مدنی مذاکرہ ،مدنی انعامات،روزانہ محاسبہ کارکردگی میں کون کون سی کارکردگی مدنی انعامات ذمہ داران نے وصول کرنی ہے اس حوالے سے رہنمائی کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن باکس کے زیرِ اہتمام 11ستمبر2020 ء کو  ملتان ریجن، زون ڈیرہ غازی خان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا ذیلی سطح تک شعبہ مشاورتوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مشورے میں ذمہ داران کو گھریلو صدقہ باکس کے مدنی پھول بتائے نیز گھریلو صدقہ باکس مزید رکھنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام14 ستمبر 2020ء کو عرب شريف شعبہ نگران اسلامی بہن نے اپنے شعبے مدنی انعامات کے حوالے سے عرب شريف کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ لیا ۔

عرب شريف شعبہ نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے حوصلہ افزائی بھی کی اور مدنی مذاکرہ کارکردگی کو 100 فیصد بنانے کا طریقہ و مدنی پھول پیش کئے۔ مزید ذاتی جدول کو جمع کروانے ماتحتوں کا چیک کرنے کا بھی ذہن دیا اور مدنی انعامات اجتماع کے اہداف بھی دیئے۔

شجرۂ قادریہ رضویہ عطاریہ  کی اہمیت و افادیت اور مختصر وضاحت پر مشتمل

اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیہ کی بہترین پیشکش

شَرْحِ شجرۂ قادِریہ رضویہ عطّاریہ

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل کتاب کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ

217صفحات پر مشتمل یہ کتاب2008سے لیکر اب تک اردو زبان کے6مختلف ایڈیشنز میں37ہزارسے زائد شائع ہوچکی ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے95روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام  14 ستمبر 2020ء کو بنگلہ دیش کے شہر کو میلا میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز انہیں ٹیسٹ دے کر اس شعبے کے تحت مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مالیات ذمہ دار سے کابینہ ذمہ دار مالیات سطح تک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدنی مشورے میں مجلس مالیات کے 17 مدنی پھول اور کارکرگی فارم سمجھائے نیز مسائل سنے اور ان کا حل بیان کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13ستمبر  2020 ء کو کویت کے ڈویژن فروانیہ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے علِم دین حاصل کرنے کا ذہن دیا۔ ہر ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے ملنے والے ہفتہ وار رسالے کو پڑھنے کی ترغیب دلائی اور ہر ہفتے نئی اسلامی بہنوں کو اجتماع میں شرکت کروانے کا بھی ذہن دیا۔

گزشتہ دنوں ایک اسلامی بہن کی انفرادی کوشش سے ساؤتھ افریقہ ریجن کے شہر ویلکم ( Welkom)میں ایک غیر مسلم خاتون نے اسلام قبول کیا۔ ریجن نگران اسلامی بہن کی انفرادی کوشش سے نیو مسلم اسلامی بہن دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے بھی وابستہ ہوگئیں اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات میں بھی شرکت کر رہی ہیں۔


    اسلامی بہنوں کی مجلس آن لائن شارٹ کورسزکے تحت14 ستمبر 2020 ء کو یورپین ریجن کے ملک ہالینڈ ، فرانس ، سویڈن میں 7دن پر مشتمل آن لائن”فیضانِ ایمانیات کورس“کا انعقاد کیا گیا جن میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو عقائد اور ہمارے پیارے آقا ﷺ کی سیرت کے واقعات، صحابہ کرام علیہمُ الرضوان کے عشق رسول ﷺ پر مبنی واقعات، شرعی اصطلاحات نیز اس کے علاوہ نیک بننے کے طریقے پر عمل کرنے کی اہمیت و فضائل وغیرہ سیکھنےکا موقع فراہم کیا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام  گزشتہ دنوں آئرلینڈ (Ireland )ریجن میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”مقامِ صحابہ و اہلِ بيت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 9 ستمبر2020ء سے 15 ستمبر  2020ءتک یوکے بریڈ فورڈ ریجن کےمختلف علاقوں لیڈز ، بریڈ فورڈ، نیوکاسل اسٹاکٹن آن ٹیز اور مڈلز برو (Leeds, Bradford, Newcastle, Middlesbrough, Stockton on tees)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 123 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”مقامِ صحابہ و اہلِ بيت“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اہلِ بیت کی محبّت کی اہمیت، صحابہ کرام ، عشقِ رسول اور حوض کوثر کیا ہے؟ کے بارے میں بتایا۔ اجتماع کے آخر پر دعا بھی کی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 9 ستمبر2020ء سے 15 ستمبر  2020ءتک یوکے لندن ریجن کے مختلف علاقوں لیٹن ، ایسٹ ہام ، ایلفورڈ ، ہیرو، سڈبری، ولڈسن گرین ، ٹوٹنگ ، ہنسلو ، لوٹن ، آئلسبری ، چیشم ، واٹفورڈ ، ملٹن کینس، ہائی وِکمب (Leyton, East Ham, Ilford, Harrow, Sudbury, Willesden Green, Tooting, Hounslow, Luton, Aylesbury, Chesham, Watford, High Wycombe, Milton Keynes)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش391 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”مقامِ صحابہ و اہلِ بيت“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اہلِ بیت کی محبّت کی اہمیت، صحابہ کرام ، عشقِ رسول اور حوض کوثر کیا ہے؟ کے بارے میں بتایا۔ اجتماع کے آخر پر دعا بھی کی گئی۔