دعوتِ اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحت 09اگست 2021ءبروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ِمجلس مہروزعطاری مدنی نے ماہنامہ فیضان مدینہ کے آفس اسٹاف کے ساتھ گفتگو کی نیز انہوں نے مدنی مشورہ ، فیڈبیک، شکایات کے حوالے سے کارکرگی جائزہ ، بکنگ اور شعبے کی ترقی کے لئے مزید کوششیں بڑھانے کے حوالے سے تربیت فرمائی۔(رپوٹ: محمد بلال عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران اور ایف جی آر ایف کے تحت واہ کینٹ زون اٹک میں شجرکاری مہم کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ھٹہ یونین اٹک کے صدر ملک طاہر اور جنرل سیکریٹری حاجی شفیق کے ہمراہ شجرکاری مہم کا آغاز کیا جس میں درجنوں پودے لگائے گئے۔ بعد ازاں انہوں نے تاثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے اس کام کو خوب سراہا۔(رپوٹ: مبشر حسن عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


9اگست2021ءبروز پیرصدیق پیلس سادھوکی میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران  کے تحت ایک تاجر شخصیت محمد شہباز کی والدہ کے لئےایصال ثواب اجتماع ہوا۔اس موقع پر زون ذمہ دار رابطہ برائے تاجران قمر الدین عطاری نے’’ فکر آخرت‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی اپنی آخرت سنوارنے کا ذہن دیا ۔اس اجتماعِ پاک میں کثیر تعداد میں تاجران نے شرکت کی ۔ (رپوٹ: قمر الدین عطاری شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم  للبنات کے تحت 7 اگست 2021 ءبروز ہفتہ کراچی ایسٹ زون 2 ناظم آباد کے علاقے واٹرپمپ میں قائم ادارہ ’’المعہد المشکات‘‘میں محفل نعت منعقد ہوئی جس میں کابینہ مشاورت سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ’’نیکیوں کا جذبہ کیسے بڑھائیں‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکیوں پر استقامت پانےکےلئے رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ لینےکاذہن دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون خضدار کابینہ اور اورنگی ٹاؤن کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقادہواجن میں کم و بیش 57 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کفن دفن کی تربیت کرتےہوئے اسلامی بہنوں کو غسل دینےاور کفن پہنانےکا طریقہ سکھایا نیز اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانےوالے سوالات کے جوابات دیئے اورانہیں دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا ۔اس علاوہ کتاب تجہیز و تکفین کاطریقہ کےمطالعے کرنے کی ترغیب دی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت 5 اگست  2021 ء کوکورنگی کابینہ کی ایک ڈویژن میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’نماز‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور رسالہ نیک اعمال کے مقصد و اہمیت کے بارے میں اسلامی بہنوں کو معلومات دیں نیز پابندی سے رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال جائزہ لینے کاذہن دیااور ہر ماہ نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اصلاح اعمال رسالہ جمع کروانے کی نیت کی۔

اسی طرح کا ایک اصلاح اعمال کااجتماع صحرائے مدینہ زون تھانہ بولا خان کراچی میں آن لائن ہواجس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت کا ٹیسٹ دینےاور شعبےکےدینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا ۔اسلامی بہنوں نے آخر میں اچھے تاثرات دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  للبنات کے زیر اہتمام5 اگست 2021 ءکو گلستان جوہر کابینہ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کی کارکردگی بہتر کرنےاور انفرادی کارکردگی کو بڑھانے کے حوالےسےاسلامی بہنوں کو نکات بتائےنیز رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنےاعمال کا جائزہ لینےکاذہن دیا اور اصلاح اعمال اجتماع منعقد کرنےسےمتعلق مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ عطیات بستہ کے کراچی ریجن ذمہ دار سید شفیق الرحمٰن شاہ نے 9اگست2021ءبروز پیرزون ذمہ دار انس  رضا عطاری کے ہمراہ ایسٹ ملیر کورنگی زون میں ڈونیشن سیل کاؤنٹر کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نئے اہداف دئیے ساتھ ہی نگرانِ کابینہ لانڈھی حاجی سلمان عطاری سے بھی مشاورت کا سلسلہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں، نیو مقامات اورگھریلو صدقہ بکس کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ کراچی ریجن ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ سے 8 اگست2021ء کو کم و بیش 27 اسلامی بھائی 12دن کے مدنی قافلے کے مسافربنے۔(رپوٹ: شعبہ عطیات بستہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


دعوتِ اسلامی کے تحت 7اگست2021ء بروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 1 محمود آباد کابینہ میں کابینہ نگران  اسلامی بہن نے اپنی کابینہ مشاورتوں کا آن لائن مدنی مشورہ لیا۔

اس دوران کابینہ نگران اسلامی بہن نے کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبےکےدینی کاموں میں بہتری لانے اور مشاورتیں مکمل کرنے کا ذہن دیا نیزدینی کام کورس کروانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ آخر میں تمام ڈویژنزمیں شعبے کے مدنی پھول پہنچانے کا ہدف دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  7 اگست 2021 ء کوکراچی ایسٹ زون 1لانڈھی کابینہ کی ڈویژن کورنگی 3 میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ تاڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نےتقسیم کاری کے مدنی پھول پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کو کرنے کےحوالےسےتربيت کی نیزکار کردگی جدول پر کلام کرتےہوئےنیو کار کردگی فارم سمجھائے اورڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو محرم الحرام کے اہم نکات سمجھائے اس کےعلاوہ s.o.p کا خیال رکھنے کا ذہن دیا ۔

اسی طرح شعبہ تقسیمِ رسائل کے تحت 7 اگست 2021 ء کو لانڈھی کابینہ کورنگی ساڑھے 3 میں کابينہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو کارکردگی جدول بہتر بنانے اور زیادہ سے زیادہ تقسیم رسائل کرنےکا ذہن دیا نیزماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کا طریقہ بھی سکھایا اور آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز کے تحت 6اگست 2021ء بروزجمعۃ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہورمیں دور ۃالحدیث شریف، تخصص فی الفقہ اور چائنیز لینگویج سیکھنے والےطلبۂ کرام کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔اس موقع پر انٹرنیشنل افیئر کمیٹی کے رکن مولانا محمد بلال مدنی اور نگران شعبہ (پاکستان) انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ سیداحسن شاہ عطاری نے’’ تبلیغِ دین اور امتِ مسلمہ کی خیرخواہی ‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے طلبۂ کرام کو امتِ مسلمہ کی خیرخواہی کےلئےبیرونِ ملک سفر کرنے کی ترغیب دلائی ، ساتھ ہی طلبہ کے ویژن کو وسیع کیا۔ نگران ِلاہور ریجن جامعات المدینہ بوائز مولانا نوید مدنی صاحب اور ناظم اعلیٰ محمد کاشف عطاری نے بھی اس حلقہ میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔(رپوٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے تحت 6 اگست 2021 ءبروز جمعہ ناظم آباد کابینہ پاک کالونی کراچی میں 26 دن پر مشتمل مدنی قاعدہ کورس کے رزلٹ اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’قراٰن کریم سیکھنے سکھانے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور کورس میں کامیاب طالبات کو تحائف دیئے نیز کامیاب ہونے والی طالبات کو مدرسۃ المدینہ میں پڑھانے اور ناظرہ قراٰن کورس کی تیاری کرنے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔