
امیراہل
سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے
عطاکردہ
ہفتہ
وار رسالہ
فیضانِ اہلِ بیت
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی
شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب
ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ
ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
37صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ 2021ءمیں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں33ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے22روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
ڈسٹرکٹ بہاولنگرمیں
صوبائی وزیرعشروزکٰوۃ میاں شوکت لالیکا کے ہمراہ شجرکاری مہم کا سلسلہ

دعوتِ اسلامی کے تحت
ڈسٹرکٹ بہاولنگرمیں 8اگست2021ءبروزاتوارشجرکاری مہم کا سلسلہ ہوا اس موقع پر نگرانِ کابینہ نے دیگرذمہ داراسلامی بھائیوں سمیت صوبائی وزیرعشروزکٰوۃ میاں شوکت لالیکا سے
ملاقات کرتے ہوئے ان کے ہمراہ مقامی پارک میں پودےبھی لگائے جس پر انہوں نے دعوتِ
اسلامی کی اس کاوش کو خوب سراہا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات)
خانبیلہ ڈسٹرکٹ رحیم
یارخان میں ایم پی اےعامرنوازخان چانڈیہ سےملاقات کا سلسلہ

خانبیلہ ڈسٹرکٹ رحیم
یارخان میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 8اگست2021ءبروز
اتوارڈویژن نگران نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ایم پی اےعامرنوازخان چانڈیہ
سےملاقات کی جس میں انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات اورشعبہ ایف جی آرایف کے تحت
ہونیوالی شجرکاری مہم کےحوالےسےانہیں آگاہی دیتے ہوئے ان کےڈیرےپر پودے بھی لگائے۔(رپوٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات)
ڈیرہ اڈہ ملتان میں
قائم صلاح الدین پارک میں شجر کاری مہم کے حوالے سےتقریب

دعوتِ اسلامی کےتحت
ڈیرہ اڈہ ملتان میں قائم صلاح الدین پارک میں 8اگست2021ءبروزاتوارشجر کاری مہم کے
حوالے سےایک تقریب ہوئی جس میں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات نے FGRF، شوبزاورسوشل میڈیا کے اسلامی
بھائیوں کے ہمراہ وزیر مملکت ومعاون خصوصی برائےسیاسی امور وزیر اعظم پاکستان ملک
محمد عامر ڈوگر کےساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر شعبہ ایف جی آر ایف کے ذمہ
داراسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہونےوالےدینی وفلاحی کاموں کا
تعارف پیش کیاجس پر ملک محمد عامر ڈوگرنے مختلف میڈیا چینلز کو انٹرویو دیتے ہوئے دعوت اسلامی کےتحت ہونے والی شجر کاری مہم کو خوب سراہا ۔بعد
ازاں انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان وزٹ کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے جلد
وزٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات)
حافظہ آباد جلال پور
روڈمیں شخصیات کے ہمراہ شجرکاری مہم کا آغازکیا گیا

7اگست2021ءبروز
ہفتہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت ڈسٹرکٹ حافظہ آباد جلال پور روڈمیں شجرکاری مہم کا سلسلہ
ہواجس میں نگرانِ زون محمد وسیم عطاری نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد ناصر گورائیہ ،
اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر محسن عالم ، سی او میونسپل کارپوریشن حیدر علی چٹھہ اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کلین اینڈ گرین رائے حسن
علی کھرل کے ہمراہ شجرکاری مہم کا آغازکیا۔اس
موقع پر مدرسۃ المدینہ اور جامعۃالمدینہ کے طلبۂ کرام نے بھی شرکت کرتے ہوئے 300پودے لگائے ۔(رپوٹ: محمد مدثر
عطاری مجلس رابطہ برائے شخصیات)

دعوتِ اسلامی کےتحت یکم اگست 2021ءسے پورے پاکستان میں پودے لگانے کا سلسلہ جاری ہے جس میں وقتاًفوقتاً اسلامی
بھائی اپنے اپنے شہروں میں شجرکاری کر رہے ہیں ۔یکم اگست 2021ءکو راوالپنڈی
گوجرانوالہ عزیز کراس میں شجرکاری مہم کا
آغاز کیا گیاجہاں تقریبا ً5ہزار پودےلگائے گئے۔
اسی طرح پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ضلعی کوآرڈینیٹر کلین
گرین پاکستان چوہدری محمد شیراز مہر کے
ہمراہ اُس مقام کا وزٹ کرتےہوئےپودوں کو پانی ڈالنے اور مزیددیکھ بھال کےحوالےسےگفتگو
کی۔اس موقع پر شعبہ رابط برائےشخصیات نے اسسٹنٹ
کمشنر شاہد عباس جوتہ کے آفس میں مدنی حلقہ لگایا جس میں صدر PTIضلع گوجرانوالہ رانا ساجد سمیت دیگراہم سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی نیز ذمہ
دار نے دعوتِ اسلامی کےاصلاحی و فلاحی کاموں پر کلام کرتے ہوئے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ وزٹ کی دعوت دی ۔اس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی
خدمات پر اظہارِمسرت کرتے ہوئے دعوت قبول
کی۔(رپوٹ:
محمد احسان عطاری شعبہ رابط برائےشخصیات )
بلوچستان میں پروجیکٹ
ڈائریکٹر فاریسٹ علی عمران شاہ سے شجر کاری مہم کے حوالے سے میٹنگ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت پچھلے دنوں کوئٹہ میں ایف جی آر ایف کے ذمہ دار ان کے ہمراہ پروجیکٹ ڈائریکٹر فاریسٹ علی عمران
شاہ اور ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر نصراللہ مندوخیل سے شجر کاری مہم کے
حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والی شجرکاری
مہم کے سلسلےمیں بلوچستان میں 52ہزار پودے لگانے کا ایگری منٹ کیا گیا۔) رپوٹ:شعبہ رابط برائےشخصیات بلوچستان)
معاون ِخصوصی وزیراعلیٰ
پنجاب ملک عمرفاروق کے والدین کے لئے ایصالِ ثواب کاسلسلہ

پچھلے دنوں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں
معاون ِخصوصی وزیرِاعلیٰ پنجاب ملک عمرفاروق کے والدین کے ایصالِ ثواب کے لئے قراٰن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی خصوصی شرکت ہوئی جس
میں رکنِ شوریٰ نے مرحومین کےلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
پچھلے دنوں شجر کاری مہم کے سلسلےمیں ایک تقریب رکھی گئی جس میں فیصل آباد کمشنر
ثاقب منان، ڈپٹی کمشنر محمد علی، MNAفیض اللہ کموکا، MNAشیخ خرم شہزاد ،MPA و چیئرمین PHAمیاں وارث عزیز، MPAو چیئرمین FDAلطیف نذر، ڈائریکٹر PHAعبداللہ نثار چیمہ، بزنس کمیونٹی
اور میڈیا سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔انہوں نے دعوتِ اسلامی کے اس کام کو خوب سراہتے
ہوئےاپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی طرف سے PHA کو3ہزار پودے فراہم کئے گئے۔
ضلع لودھراں میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کےریسرچ
آفیسرعرفان نذیر سےملاقات کا سلسلہ
.jpg)
دعوتِ اسلامی کےتحت 7اگست2021ءبروز ہفتہ شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کا ضلع لودھراں میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ
کےریسرچ آفیسرعرفان نذیر سےملاقات کا
سلسلہ ہوا۔اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کےتحت ہونیوالی
شجرکاری مہم کےحوالےسےانہیں بریفنگ دی اور دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی کاموں سے
آگاہ کیا ۔ ساتھ ہی ان کے آفس کےاحاطہ میں
پودا بھی لگایا۔
ڈسٹرکٹ ننکانہ میں ڈی ایس پی عثمان وڑائچ اور ایس ایچ او ظفر اقبال کے ہمراہ شجرکاری مہم
کاسلسلہ
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRFکے
تحت یکم اگست2021ء بروزاتوارملک بھر میں
شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ۔اس مہم کو جاری رکھتے ہوئےاب تک کافی تعداد میں پورے ملک میں پودے لگائے جا چکے
ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ننکانہ میں بھی
شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا نیز شعبہ FGRFکے
ذمہ داران نے پولیس اسٹیشن واربرٹن میں DSP عثمان وڑائچ
ننکانہ اور SHOظفر اقبال کے ہمراہ شجرکاری مہم کرتے ہوئے
پودےلگائے۔

5اگست2021ءبروزجمعرات دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت مدنی مشورہ کیا گیا ۔ اس موقع پر رکنِ مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نےرکنِ مجلس تبریز عطاری
مدنی اور یاسرعطاری مدنی کے ہمراہ کراچی ریجن کے ہیلپ ڈیسک(آئی ٹی) ذمہ داران اور برانچ ناظمین سے میٹنگ کی جس میں آئی ٹی سے برانچز کے متعلقہ معاملات حل کروانے کے نظام کا جائزہ لیتے ہوئے نظام میں مزید بہتری
لانے کے حوالے سے مختلف نکات پر گفتگوکی۔ (رپوٹ محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)