مدرستہ المدینہ بالغات ریجن مشاورت اور ریجن کورس ذمہ
دار اسلامی بہن کا کابینہ ذمہ داران اور
مدرسات کے ساتھ مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کے شعبےکا مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیرِ اہتمام 15 ستمبر 2020ء کو کراچی
کے علاقہ کھارادر میں ریجن مشاورت ذمہ دار
اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کھارادر کابینہ کی شعبہ مدرستہ المدینہ
بالغات کی ذمہ داران اور مدرسات نےشرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں کو تقرری، اہداف مکمل کرنے، مدارس میں اضافے اور تجوید کو بہتر کرنے کے
ذرائع بتائے اوروقف کے مال میں تصرف کرنے کے مسائل اور اجارے کے اہم مسائل پر کلام
کیا۔
نیپال زون ذمہ دار اسلامی بہن کا کابینہ شارٹ کورسز ذمہ
دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
15 ستمبر 2020ء کو نیپال زون ذمہ دار
اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیاجس میں کابینہ
شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
آج رات مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مولانا
عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
(کراچی اسٹاف رپورٹر) علمِ دین سے فیض یاب
کرنے اور عاشقان رسول کی دینی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات
کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں آج بروز جمعرات رات 9:00 بجے عالمی مدنی مرکز مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ
وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا
حاجی عبد الحبیب عطاری ”کیا گھرانہ میرے حضور کا ہے“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل پر براہ راست نشر
کیا جائیگا۔
تمام عاشقان رسول ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے
اس اجتماع پاک میں ضرور شرکت کریں۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گھریلو صدقہ بکس رکھواو مہم
میں شیخو پورہ کابینہ کی کاوشیں
دین متین کی
خدمت میں مصروف عمل عاشقان رسول کی
عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے اخراجات کروڑوں میں ہیں اور یہ سب اخراجات عاشقان رسول کے تعاون سے
ہی چلتے ہیں۔
شیخو پورہ کابینہ میں مجلس مدرستہ المدینہ
بالغان کے تحت پچھلے دنوں گھریلو صدقہ بکس
رکھواو مہم چلائی گئی دوران مہم مختلف جگہوں پر مدنی حلقہ ہوئے جس میں مبلع دعوت
اسلامی مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے ڈویژن ذ مہ دار محمد احمد رضا عطاری نے
عاشقان رسول کو صدقہ کے فضائل و برکات پر مدنی پھول پیش کئے ۔
مدنی حلقے میں
گھریلو صدقہ بکس عاشقان رسول کے گھروں میں رکھوائے گئے اس موقع پر مجلسِ مدرستہ المدینہ بالغان شیخوپورہ کابینہ
کےمدنی عملہ نے 1300 عطیات بکس رکھوانے کا
ہدف لیا ۔(رپورٹ محمد فیض فرید
عطاری)
اوکاڑہ
زون کے ڈویژن گیمبر میں میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام تھلیسیمیا اور ہیمو فیلیا کے بچوں کے لئے بلڈ کیمپ
کا اہتمام
مورخہ 11ستمبر
2020ء بروز جمعۃ المبارک اوکاڑہ زون کے ڈویژن
گیمبر میں میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام تھلیسیمیا اور ہیمو فیلیا کے بچوں کے لئے بلڈ کیمپ
لگایا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے اپنے خون کے عطیات پیش کئے ۔
اس عظیم فلاحی
خدمات کے موقع پر ڈو نر ز نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ
دعوت اسلامی کا یہ بہت احسن کام ہے انہوں نے مزید کہا کہ امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے فلاحی کام شروع کر کے پوری دنیا کے مسلمانوں کا دل جیت لیا اللہ پاک امیراہلسنت کا سایہ ہم پر تادیر قائم و دائم فرمائے آمین ۔
دوسری جانب مورخہ
10ستمبر 2020ء بروز جمعرات اوکاڑہ
زون کے حویلی لکھا ڈویژن میں تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا
کے مریضوں کے لیے بلڈ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں 112 اسلامی بھا ئیوں نے اپنے خون کے عطیات پیش کئے ۔
اس عظیم فلاحی
خدمات کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے ڈو نر ز
نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ دعوت اسلامی کو اللہ مزید خدمات دین کی توفیق عطا کرے۔ (رپورٹ: محمد
احمد ندیم عطاری زون ذمہ دار شعبہ تعلیم
اوکاڑہ زون)
دعوت اسلامی کی
مجلس تاجران کے تحت پچھلے دنوں سپر الیکٹرک
اسٹور تھانہ بازار عارف والا میں مدنی حلقہ ہوا جس میں رکن زون مجلس تاجران نے درس و بیان
کا سلسلہ کیا اور 4 اکتوبر2020 کو ہونے والے نگران شوریٰ کے بیان کو تاجروں سمیت دیکھنے
کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:حیدرعلی عطاری مجلس تاجران پاکپتن +ساہیوال+اوکاژہ زون فیصل آباد ریجن)
کوئٹہ زون میں
سدا بہار بس سروس کے آنر دولت خان سمیت بس اڈوں پر مختلف شخصیات سے ملاقا ت
دعوت اسلامی
کی مجلس ٹرانسپورٹ کے تحت 12 ستمبر2020ء بروز ہفتہ ریجن ذمہ دار اور زون ذمہ دار
مجلس ٹرانسپورٹ نے کوئٹہ زون کا دورہ کیا جہاں سدا بہار بس سروس کے آنر دولت خان سمیت بس اڈوں پر مختلف شخصیات سے ملاقا ت کی ۔
ملاقات
میں ریجن ذمہ دار محمد ذیشان مدنی نے دعوت اسلامی کے مختلف شعبے کا تعارف کرواتے
ہوئے مدنی چینل دیکھنے اور علم دین کی شمع روشن کرنے کے جذبے کے تحت بسو ں میں مدنی چینل ڈیٹا چلانے کے متعلق کلام کیا ۔(رپورٹ: عبدالوہاب
عطاری)
فیصل آبادریجن سے علم دین سیکھنے اور اصلاح امت کے جذبے کے تحت ایک ماہ کا مدنی
قافلے کا سفر
دعوت اسلامی
کی مجلس مدنی قافلہ کے تحت 11ستمبر 2020ء
بروز جمعۃ المبارک فیصل آباد ڈویژن ملت روڈ اسلام نگر نیو سول
لاہن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حلقہ تا ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت
اسلامی محمد طاہر عطاری ریجن ذمہ دار مجلس مدنی قافلہ نے شرکا کو 1اکتوبر2020سے ایک ماہ کے روانہ
ہونے والے مدنی قافلے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ذیلی سطح تک تقرری مکمل کرنے کے
متعلق مدنی پھول دیئے اور کہا کے نگران پاکستان انتظامی کابینہ کی طرف سے
1اکتوبرکےمدنی قافلے کا ہدف فی علاقہ ایک مدنی قافلہ شرکاء =12 ہیں
واضح رہے یہ مدنی قافلہ علم دین سیکھنے اور اصلاح امت کے جذبے کے تحت فیصل آبادریجن
سے سفر کرینگے ۔(رپورٹ: محمد فیصل
عطاری ڈویژن ذمہ دار مجلس مدنی قافلہ )
کراچی کے ایم
سی کے آفس میں کراچی قبرستان کے ڈائریکٹر اقبال پرویز سے ملاقات
دعوت اسلامی
کی مجلس کفن دفن کے تحت 14ستمبر 2020ء
بروز پیر کراچی کے ایم سی کے آفس میں کراچی قبرستان کے ڈائریکٹر اقبال پرویز سے عزیر عطاری رکن
مجلس کفن دفن نے ملاقات کی ۔
عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن نے کراچی قبرستان
کے ڈائریکٹر اقبال پرویز کو عوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے مجلس کفن دفن کے مدنی کام سے آگاہ کیا اور گورکن کی شرعی تربیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کراچی کے مختلف قبرستانوں کے انچارج کی لسٹ تیار کرنے
کے متعلق کلام کیا۔
دعوت اسلامی
کی مجلس کورسز کے تحت 14 ستمبر 2020ء بروز پیرجامع مسجد فیضان
حمزہ ڈیفنس ویو جڑانوالہ میں 3 دن کا جزوقتی معلم کورس ہوا جس میں اراکینِ
مجلس مدنی کورسز، زون ذمہ داران مدنی کورسز اورائمہ کرام سمیت شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت
اسلامی محمد طارق عطاری نگران مجلس مدنی کورسز و اعتکاف نے شرکاءِ کورس کو 12 مدنی
کاموں میں مصروف رہنے ، ہفتہ وار اجتماع،
مدنی مذاکرہ، مدنی درس میں خود بھی شرکت کرنے اور دیگرعاشقان رسول کو شرکت
کروانے کے متعلق اہم نکات دیئے ۔
ادب کو انسان کے زیور
سے تعبیر کیا جاتا ہے ، اگر تعلیم او رعلم کی کمی رہ جائے تو اسے زندگی کے کسی بھی
موڑ پر پورا کیا جاسکتا ہے لیکن اگر تربیت اور ادب کی کمی رہ جائے تو اکثر اوقات
انسان پچھتاتا رہتا ہے۔
ادب سے
مراد:
ادب ایک ایسے وصف کا
نام ہے جس کے ذریعے انسان اچھی باتوں کی پہچان حاصل کرتا ہے۔
اس کی تعریف یوں بھی
کی جاسکتی ہے، انسان میں اچھی عادت کا جمع
ہوجانا حقیقتاً ادب ہے۔
حدیث پاک میں بھی ادب
سے متعلق ارشاد ملتا ہے، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:مجھے میرے رب نے اچھا ادب سکھایا۔(الجامع الصغیر
للسیوطی باب الھمزہ الحدیث ، ۳۱، ص ۲۵)
”باادب بانصیب “ اردو
زبان میں ایک مشہور معروف محاورہ ہے اس میں ادب کرنے والے کو خوش بخت اور خوش نصیب
کہا گیا ہے، یہ ایک حقیقت ہے کہ جب بندہ
ادب کر نے والا بن جاتا ہے تو اسے بے شمار نعمتیں اور نوازشیں نصیب ہوتیں ہیں۔
چنانچہ حضرت سیدنا
ابو علی دقاق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ارشاد فرماتے ہیں: بندہ اطاعت (کرنے) سے جنت تک اور ادب (کرنے) سے خدا عزوجل تک
پہنچ جاتا ہے۔(الرسالۃ القشیریہ
باب الادب ص ۳۱۶)
بے
ادبی کی نحوست:
اگر بنده ادب و احترام كا لحاظ نہ کرے تو
اسے کیسی کیسی وعیدوں کا سامنا ہوسکتا ہے اس کا اندازہ درجِ ذیل روایات سے لگائیے۔اعلی
حضرت ، امام اہلسنت ، مولینا شاہ احمد رضا خان رحمۃاللہ علیہ ارشاد فرماتے ہیں: ولادین لمن لا ادب لہ
یعنی جو بادب نہیں اس
کا کوئی دین نہیں۔(فتاویٰ رضویہ ، ج ۲۸، ص ۱۵۸، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور)
تفسیر روح البیان میں
ہے کہ پہلے زمانے میں جب کوئی نوجوان کسی بوڑھے آدمی کے آگے چلتا تو اللہ
عزوجل اسے ( اس کی بے ادبی کی وجہ سے) زمین میں دھنسا دیتا تھا۔(تفسیر روح البیان ،پارہ ۱۷ بحوالہ ادبِ مرشد کامل ص ۲۶)
ان روایات سے واضح
ہوتا ہے کہ بے ادبی کرنے والا دنیا میں تو
برباد ہوتا ہی ہے، ساتھ آخرت بھی برباد
کرلیتا ہے جیسا کہ شیطان نے اپنی ہزاروں لاکھوں سال کی عبادت فقط ایک لمحے بھر کی بے ادبی میں ضائع کر دی۔
حکایت : ہمارے بزرگان دین رحمہم اللہ
المبین قابلِ تعظیم چیزوں کا بھی بہت ادب کیا کر تے تھے اور بے ادبی سے بچتے تھے، چنانچہ حضرت
سیدنا شیخ احمد سر ھندی فاروقی المعروف مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ
علیہ ایک روز اپنے بسترپر تشریف فرما تھے کہ اچانک بے قرار ہو
کر نیچے اتر آئے اور فرمانے لگے معلوم ہوتا ہے اس بستر کے نیچے کوئی کاغذ ہے۔
(زبدة المقامات ص
۲۷۶)
پیارے اسلامی بھائیو!
معلوم ہوا کہ سادہ کاغذ کا بھی ادب ہے اور
کیوں نہ ہو کہ اس پر قر آن و حدیث اور اسلامی باتیں لکھی جاتی ہیں۔ اللہ کریم جل شانہ ہمیں ادب کی لازول نعمت سے نوازے اور بے ادبی کی نحوست سے بچائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
نوٹ:
یہ مضامین نئے لکھاریوں کے ہیں۔حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی
ہےادارہ اس کا ذمہ دار نہیں
گزشتہ روز سے
ملک بھر میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم کے تمام سیکنڈری کیمپسز میں 9th اور 10th کلاسز کے لیے تعلیمی سرگرمیوں
کا باقاعدہ آغازہوگیاہے۔
Covid 19 سے
بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس کو ایک دن کے
وقفے سے اسکول بلاکر مناسب فاصلے سے
بٹھایاجا رہا ہے۔اسکول آنے والے اسٹوڈنٹس کا Temperature چیک کرنے اور مناسب وقفے سے ہاتھ دھونے کے
لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔
والدین
/سرپرستوں سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو اسکول میں ماسک پہن کررکھنے،دوسرے
بچوں کے ساتھ گھلنے ملنے سے پرہیز کرنے
اور ایک دوسرے کی چیزیں استعمال نہ کرنے
کا ذہن دیں نیز روزانہ اسکول روانگی سے قبل اپنے بچوں کا Temperature چیک کریں اور بخار محسوس کرنے کی صورت میں اپنے بچے کو اسکول نہ بھیجیں۔