
دعوتِ اسلامی کے تحت 8 اگست 2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان زون کا ماہانہ زون سطح کامدنی مشوره ہوا
جس میں زون نگران اسلامی بہن نےتقسیم کاری
کے موضوع پر بیان کیااور ذمہ داراسلامی بہنوں کو نعم البدل تیار کرنے، ماتحتوں کی تربیت کرنے
اور تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا ۔ محرم الحرام کے نکات سمجھائے نیز فنانس ڈیپارٹمنٹ،
کفن دفن اور دیگر شعبہ جات پر بھی کلام ہوا۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن و دفن للبنات کے تحت 7 اگست2021ء بروز ہفتہ جوہر ٹاؤن کابینہ میں ماہانہ زون سطح کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت کابینہ نگران کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالےسے مدنی پھول دیئےاور
ماتحت کی تربیت کرنے اورانہیں وقت دینےکےحوالےسےنکات بتائےنیز شعبہ اسپیشل پَرسَنْ
کا تعارف بھی کروایا ۔اس کےعلاوہ کفن دفن اجتماعات منعقد کرنے کے حوالےسےجدول
بتایا۔
داتا صاحب کابینہ کی ڈویژن سبزہ زار کے علاقے
گنج بخش میں مدنی مشورے کاانعقاد

دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اگست 2021ء بروز جمعرات داتا
صاحب کابینہ کی ڈویژن سبزہ زار کے علاقے گنج بخش میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس
میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورےمیں شریک اسلامی بہنوں
کو تربیتی نکات بتائےنیز ڈویژن نگران علاقہ ذمہ دار اور اسپیشل پرسنز زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ان کےجدول بتائے۔مزید غسل میت ٹیسٹ دینے کے
حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کی ۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت7 اگست 2021ء کو جنوبی لاہور زون میں ماہانہ مدنی مشورے کاسلسلہ ہوا جس میں زون مشاورت، کابینہ نگران اور
کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے دینی
کاموں کو بڑھانے اورکارکردگی شیڈول بہتر کرنے کا ذہن دیانیزکارکردگی وقت پر جمع
کراوانے کی ترغیب دلائی ۔ اس کےعلاوہ کارکردگی فارمز بھی سمجھائے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 7اگست2021ء کو حیدرآباد
زون کی حیدرآباد کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورت ، ڈویژن نگران اور مشاورت نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’تقسیم کاری‘‘
کے موضوع پر بیان کیا اور ذمہ داراسلامی
بہنوں کی دینی کام کوکرنےکےحوالےسےتربیت کی نیزہفتہ وار رسالہ
کارکردگی اور دینی کاموں کی کارکردگی میں اضافےکا ذہن دیا۔اس کےعلاوہ کارکردگی
شیڈول پربھی کلام ہوا اورنمایاں کارکردگی
پر صاحبزادیِ عطار
سلمھاالغفار کی طرف سےآئے
ہوئے ہوئے تبرکات پیش کئے۔
حیدرآباد زون کی لطیف آباد کابینہ میں شعبہ
رابطہ کے تحت دینی حلقہ انعقاد

دعوت اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےزیر اہتمام 8اگست 2021 ء کو حیدرآباد
زون لطیف آبادنمبر 11 میں ایک واپڈا آفیسر کے گھر دینی حلقہ کا اہتمام کیا گیا جس
میں گھر کی خواتین سمیت مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
علاقائی
ذمہ دار اسلامی بہن نے نماز کے فضائل ،
برکات بیان کئے اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کا ذہن دیا نیز ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی اور دینی حلقے کے اختتام پرمکتبۃ
المدینہ کی مطبوعہ کتاب و رسائل تقسيم کئے گئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
اصلاح اعمال کے تحت اصلاحِ اعمال
اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت حیدرآباد
زون کی کابینہ سجاول میں 7 اگست 2021 ءمدرسۃ
المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں اصلاح
اعمال اجتماع کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے نیک اعمال کی بہاریں بیان کرتےہوئے
رسالہ نیک اعمال میں موجود سوالات کےبارےمیں اسلامی بہنوں
کو معلومات فراہم کیں۔ اس
کےعلاوہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنےکی دعوت دی جس
میں اسلامی بہنوں نے عمل کرنے کی نیتیں پیش۔

دعوتِ اسلامی
کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت 7اگست2021ء کو حیدرآباد زون کی بدین کابینہ میں
ایک شخصیت کےگھر پر دینی حلقہ منعقد کیا گیا
جس میں مقامی اہل ثروت شخصیات اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے’’ نماز کے فضائل‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے)میں ایڈمیشن
لینے کا ذہن دیا جس پرانہوں نے اچھی نیتوں
کا اظہار کیا اور ایک اسلامی بہن نے معلمہ مدنی قاعدہ کورس کرنے کی نیت پیش کی ۔ دینی
حلقے کے اختتام پر مکتبۃالمدینہ کے رسائل تقسيم کئے گئے۔
ساؤتھ
افریقہ میں شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن کا ویلکم کابینہ کے ذمہ دار
اسلامی بہن کےہمراہ مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام 10 اگست2021ء کو ساؤتھ افریقہ میں شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار
اسلامی بہن کا ویلکم کابینہ کے ذمہ دار اسلامی بہن کےہمراہ مدنی مشورہ ہوا۔
ساؤتھ
افریقہ کی شعبہ اصلاح اعمال کی ملک سطح ذمہ داراسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور زیادہ سے زیادہ
عاملاتِ نیک اعمال تیار کرنے، اصلاحِ اعمال اجتماع منعقد کروانے اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔
ساؤتھ
افریقہ میں دو دن پر مشتمل محرم الحرام
کے بارے سیشن بنام ” حُبّ اہلِ بیت کورس “
کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں
دو دن پر مشتمل محرم الحرام کے بارے سیشن بنام ”حُبّ اہلِ بیت کورس“ کا انعقاد کیا
گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں محرم الحرام میں ہونے والے واقعات
اور سید زادوں کی عزت اور ان کے وقار کا خیال رکھنے کے بارے مختلف
امور پر نکات فراہم کئے گئے۔
ساؤتھ
افریقہ کے شہر پیٹرماریٹزبرگ میں بذریعہ
انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ

دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام 10 اگست2021ء
کو ساؤتھ افریقہ کے شہر پیٹرماریٹزبرگ میں
بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق
رکھنے والی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے نیز دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی گئی۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام 10 اگست2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں
اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں کم وبیش 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر ذمہ دار نے اسلامی بہن
نے”زبان کا صحیح استعمال“ کرنے کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے فضول
گوئی سے بچنے، نیکیوں بھری زندگی گزارنے اور رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال
کا روزانہ جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔