شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت کراچی ریجن کا
بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے
تحت گزشتہ دنوں بالغات کی پاک مشاورت ذمہ
دار اسلامی بہن اور مالیات کی اسلامی بہن نے کراچی ریجن تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذیعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیاجس
میں متفرق دینی کاموں کی تکمیل پر توجہ
دلائی۔
2021میں مدارس کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے
لئے ذمہ داران کو اہداف دیئے۔ رمضان عطیات
کے مدنی پھول سمجھائے۔ ای رسید پر کام
کرنے اور اسے عام کرنے کا ذہن دیا اوررمضان
عطیات کے حوالے سے بھرپور کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔ہر طالبہ کے گھر ڈونیشن بکس
رکھوانے کا بھی ہدف دیا جس پراسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار پیش کیا ۔
فیصل آباد ریجن میں جنوری 2021ء میں اسلامی
بہنوں کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں
جنوری 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں
کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ
کیجئے۔
اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 1597
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد
: 11868
روزانہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ
سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 11360
تعداد مدرستہ المدینہ بالغات : 594
مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 5716
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 1470
ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 30623
ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2009
ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کے تعداد: 89
ماہانہ ڈویژن دینی حلقے میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد : 2372
وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد :
6639
شعبہ ڈونیشنز بکس کے زیرِاہتمام میانوالی زون میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشنز بکس کے زیراہتمام چند روز قبل فیصل آباد ریجن کی
میانوالی زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی
مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اور اراکین زون ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
میانوالی زون نگران اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشنز
کے نکات پر کلام کیا نیزماہانہ کارکردگی
کا جائزہ لیا جبکہ کارکردگی کو بہتر بنانے اور سالانہ ڈونیشنز کو بڑھانے کا ذہن دیا
اور ذیلی سطح تک ڈونیشن کے فارم پہنچانے اور فالو اپ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر
اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا
۔
دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان نگران اسلامی
بہن نےچند روزقبل مظفر گڑھ زون کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ منعقد کیا جس میں ملتان ریجن نگران، مظفر گڑھ زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نئی ڈویژن پر ڈویژن نگران اسلامی بہن کا تقرر جبکہ نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے اور سالانہ ڈونیشن کے بارے
میں بریفنگ دیتے ہوئے دینی کاموں کے نئے اہداف
متعین کئے ۔
عِلْم وعُلَما کی اَہمیت پر ایک
نایاب تحریر
فَضْلُ
الْعِلْمِ وَالْعُلَمَاء
تسہیل بنام
فیضانِ عِلم وعُلَما
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
ترجمہ کرتے ہوئے درج ذیل اُمور کاخصوصی طور پر
خیال رکھا گیا ہے :
٭آیاتِ مبارَکہ P.D.Fسے پیسٹ کی گئیں ہیں
تاکہ غَلَطی کا اِمکان کم ہو۔ ٭جہاں آیاتِ
مبارکہ کا ترجمہ مشکل تھا وہاں متن میں ہلالین ()کے
ساتھ یا پھر حاشیہ میں ترجَمۂ کنزالایمان سے تسہیل کی گئی ہے۔٭احادیثِ مبارَکہ کی
تخریج حتَّی المقدور اصل ماخَذ سے کی گئی ہے۔مشکل الفاظ کی تسہیل سادہ اور مُنقَّش
ہلالین میں دی گئی ہے اور بڑے جملوں کی تسہیل حاشیہ میں، جبکہ حضرت مصنف رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ یا محشی ومترجم کی طرف سے دی گئی تسہیل کو12کے
عدد کے ساتھ ہلالین میں رکھا گیا ہے۔٭عمدۃُ الْاذکِیا علامہ محمداحمدمصباحی زِیْدَمَجْدُہٗ(صدرالمدرسین الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور، ہند)کے تراجم وحواشی کو برقرار رکھا ہے۔٭تسہیل کے
لئے حتَّی
المقدور آسان اور عام فہم الفاظ
استعمال کئے ہیں۔٭ ضروری اور مفید حواشی کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔٭آیات وروایات اورمضامین کے پیش نظر نئے عُنوانات قائم کئے ہیں
نیز بزرگوں کے ناموں کے ساتھ ”حضرتِ سیِّدُنا“ اور ”دعائیہ کلمات“ کا اضافہ کیا
ہے۔٭علاماتِ ترقیم (رُموزاوقاف) کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔٭جن فارسی
اشعارکاترجمہ نہیں تھاان کا ترجمہ کردیاگیا ہے ۔٭عنوانات ا ورماخَذ ومراجع کی
فہرست بھی بنائی گئی ہے۔
40صفحات پر
مشتمل یہ کتاب2014ء سے لیکر03 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً96ہزارسے زائد چھپ چکی ہے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
اسلامی
بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور جنوبی زون، جوہر ٹاؤن
کابینہ، ڈویژن ٹھوکر کے علاقے منصورہ میں جامعۃ المدینہ میں غسلِ میت کی تربیت کے
سلسلے میں اجتماع ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کی طالبات کے ساتھ ساتھ کثیر اسلامی بہنوں اور
تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔
کتاب تجہیز
و تکفین سے مدنی پھول سمجھائے گئے۔ میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا۔اجتماع میں شریک تمام اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کورنگی کے ڈویژن کوسٹ گارڈ میں
اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں شعبہ اصلاح
اعمال کی کابینہ و ڈویژن ذمہ دار سمیت 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ذمہ دار
اسلامی بہن نے نیک اعمال میں سے چغل خوری کے نقصانات پر بیان کیا۔ نیک اعمال آسانی کے ساتھ عمل کے متعلق وضاحت کی جس پر شرکااسلامی بہنوں نے نیک اعمال پر عمل کرنے اور
رسالہ پُر کر کے جمع کروانے کی بھی نیتیں کیں۔
شب و روز ذمہ دار کا میانوالی زون مشاورت کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کے شعبے ” شب و روز“ کے زیراہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے میانوالی زون مشاورت کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بذریعہ زوم مدنی مشورہ لیا
۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شب و روز ویب سائٹ کا تعارف پیش
کرتے ہوئے ڈیلی ویب سائٹ دیکھنے کا ذہن دیا۔ ذمہ داران کو شعبہ شب و روز کے مدنی پھول سمجھائے اور مدنی خبریں بڑھانے کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے
خبریں دینے کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے
اسکاٹ لینڈ ایڈنبرا کابینہ کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ایڈنبرا کابینہ نگران اسلامی بہن نے”صبر کی
برکتیں“ کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم
کئے۔
Madani Mashwarah of responsible Islamic
sisters in West Yorkshire Kabina
Under the supervision of Dawat-e-Islami, a
Madani Mashwarah of all responsible Islamic sisters was conducted in West
Yorkshire Kabina. 64 Islamic sisters had the privilege of attending this
important Mashwara. Nigran Islamic sister (UK Region) analyzed
the Kaarkardagi
(performance) of the attendees (Islamic sisters), did their Tarbiyyah and encouraged them to
carry out religious activities by setting a Hadaf (target). Besides, she assigned Ahdaaf [Targets] for
increasing female religious teachers and gave them the mindset of specifying
some time for the religious activities of Dawateislami.
دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ڈنمارک ( Denmark ) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرےاجتماع
کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 13 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی
بہن نے ”خوافِ خدا “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے توبہ کرنے اور نیکیوں میں زندگی گزارنے کا ذہن دیا
نیز 2 جنوری 2021 کو ہونے والے دعائےحاجات اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔
سینٹرل افریقہ
ریجن کے ملک کینیاکی دو کابینہ نیروبی اور ممباسا کابینہ میں ماہانہ ڈویژن مدنی
حلقوں کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیاکی
دو کابینہ نیروبی اور ممباسا کابینہ میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں کا انعقاد کیا
گیاجس میں 12 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو
دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے کی ترغیب دلائی۔