دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام07 اگست 2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے  شہر ویلکم میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” غلط رسومات اور ان کا تدارک“ کے موضوع پر بیان کیا نیز اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غلط رسومات چھوڑنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں پاکپتن زون کی فرید کوٹ کابینہ میں محفل نعت ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں فرید کوٹ کابینہ کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اصلاحی بیان کرتےہوئے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر ماہ دینی حلقہ میں شرکت کرنے اورمحفلِ نعت میں شریک ہونے کا ذہن دیا اور وقت پر کارکردگی جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


Under the supervision of Majlis Islah-e-A’maal for Islamic sisters, a Madani Mashwarah of responsible Islamic sisters from Lesotho Kabinah was conducted in previous days.

Nigran Islamic sister followed up the Kaarkardagi (performance) of the attendees [Islamic sisters], did their Tarbiyyah and gave them the mindset of making accountability of their deeds daily through the booklet, ‘Nayk A’maal’. Moreover, she gave the introduction of Dawat-e-Islami and gave Islamic sisters the mindset of taking part in the religious activities.


Under the supervision of ‘Majlis short courses for Islamic sisters’, a course, namely ‘social media’ was held in different areas of West Midlands Kabinah (Birmingham Region, UK) in previous days. Approximately, 171 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual course.

The attendees [Islamic sisters] were explained the positive and negative points regarding the social media, and they were given the mindset of refraining from using the social media unnecessarily. 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے  یوکے لندن ریجن کی کابینہ و ڈویژن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں کم وبیش 406اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”مکہ مکرمہ کی شان و عظمت “کے موضوع پربیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں مکہ مکرمہ کی فضیلت اور اہمیت کے مدنی پھول پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ،آخر میں اجتماعی دعا بھی کی گئی۔


فنانس ڈیپارٹمنٹ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یکم جون 2021ء وہاڑی ، شجاع آباد اور بہاولنگر زون کے فیضان مدینہ وہاڑی، فیضان مدینہ میلسی اور فیضان مدینہ بہاولنگر میں معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان ابو محمد محمد مزمل عطاری نے وزٹ کیا ۔ اس موقع پر فنانس نظام کی چیکنگ ، رسید بکس ،ای رسید ، جامعات و مدارس میں فنانس نظام کی چیکنگ کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی۔

اِن دنوں فلسطین میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ دعوتِ اسلامی مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بانیِ دعوتِ اسلامی ، امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے دعا کے لئے عرض کی جس پر امیر اہل سنت نے مدنی چینل پر براہِ راست فلسطینی مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کی۔

دعائے عطار

یا رب المصطفےٰ جل جلالہ و صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم! فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی غیب سے مدد فرما۔اے اللہ پاک! قبلہ اول کی حفاظت فرما۔ الہ العالمین! تجھے رحمتِ عالمیان کا واسطہ! یا اللہ پاک تجھے قراٰنِ پاک کا واسطہ!یا اللہ پاک تجھے صحابہ و اہلِ بیت کی عظمت و شان کا واسطہ! فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی غیب سے مدد فرما۔ ان پر رحم فرما۔ یا اللہ ! ان پر ظلم و ستم کی آندھیاں چلائی جارہی ہیں تو رحمت کی نظر فرمادے، کرم فرمادے، فضل کردے۔ یہ مظلوم اس ظلم و ستم سے نجات پا جائیں۔

اے اللہ پاک! دشمنِ اسلام نیست و نابود ہوجائیں۔اے اللہ پاک! دشمنِ اسلام کے میلے منصوبےخاک میں مل جائیں۔ یااللہ پاک ! اسلام کا بول بالا فرما، دشمنانِ اسلام کا منہ کالا فرما۔ اے اللہ پاک ہم سب پر اپنی رحمت کی نظر فرما ۔ دنیا جہان کے مظلوم مسلمانوں کی مدد فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا دعائیہ پیغام سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے

Watch Video


فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 اپریل 2021 ء بروز منگل نگران مجلس (فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز) مدثر مدنی  نے فیضان مدینہ ڈنگا اور فیضان مدینہ سرائے عالمگیر میں واقع فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچز کا جدول کیا اس جدول کے دوران انتظامی امور کا جائزہ فرمایا اور اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ بھی لیا جس میں خصوصی طور پر رمضان عطیات پر گفتگو ہوئی۔(رپورٹ: مبارک علی عطاری۔ رکن مجلس تعلیمی امور پاک سطح)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  19 اپریل 2021ء کو ذمہ داران دعوتِ اسلامی نے نئے اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی مراد عباسی مختیار کار لانڈھی عیسی پلیجو اور پی اے ٹو اے سی حامد خان سے ملاقات کی۔

دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے خدمات سے آگاہ کیا۔ ماہنامہ فیضان مدینہ اور مختلف کتب و رسائل تحفے میں پیش کیں۔ (رپورٹ: غلام محبوب ڈسٹرکٹ کورنگی)


ایمان اور عقائد کی دُرستی کے بعد تمام فَرائض میں نہایت اَہم و اَعظم نماز ہے۔(1) قراٰن و حدیث اس کی اَہمیّت سے مالامال ہیں۔ ایک روایت کے مطابق قِیامت کے روز سب سے پہلے نماز کا حساب لیا جائے گا۔(2)قراٰنِ پاک میں جابَجا اس کی تاکید آئی ہے۔ ہمارے نبیِّ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو نماز سے بہت محبت تھی۔ امام بَیْہَقِی علیہ رحمۃ اللہ القَوی نے روایت کیا کہ نبیِّ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے پوچھا گیا: اسلام میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب کیا چیزہے؟ تو نبیِّ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:نماز کو اپنے وقت میں ادا کرنا، جس نے نماز چھوڑی اس کا کوئی دین نہیں، نماز دین کا سُتون ہے۔(3) سیّدُالاَتْقِیاء، غوثِ اعظم، پیرانِ پیر، روشن ضمیر حضرت سیّدنا شیخ عبدالقادرجیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی کی سیرتِ مبارَکہ میں بھی نماز سے محبت جابَجا ملتی ہے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی مبارک زندگی میں نماز کا کتنا اہتمام ہوتا تھا۔ اس سے متعلّق چند واقعات درج ذیل ہیں۔ عشاکے وضو سے فَجْر کی نماز ابوالفتح ہروی علیہ رحمۃ اللہ القَوی بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت سیّدنا شیخ عبدُالقادر جیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی کی خدمت میں چالیس سال رہا۔ میں نے دیکھا کہ آپ ہمیشہ عشا کے وُضو سے فَجْر کی نماز پڑھتے۔ آپ کا معمول تھا کہ جب وُضو ٹوٹ جاتا تو فوراً وُضو فرما لیتے اور وُضو کر کے دو رکعت تَحِیَّۃُ الْوُضو ادا فرماتے اور رات کو عشا کی نماز پڑھ کر اپنے خَلْوَت خانے میں داخل ہوتے اور صبح کی نماز کے وقت وہاں سے نکلا کرتے۔([4]) اللہُ اَکْبَر! غوثِ پاک رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کو نماز سے کتنی محبت تھی۔ اے کاش! ہمیں بھی غوثِ پاک کے صدقے نمازوں کی پابندی نصیب ہو جائے اور فَرائض کے ساتھ ساتھ ہم نَفْل نماز کے بھی عادی ہوجائیں۔ روزانہ ایک ہزار نوافل ہمارے غوثِ پاک رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ روزانہ ایک ہزار نوافل ادا فرماتے۔(5) نماز میں مشغولیت امیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے ”سانپ نُما جن“ میں یہ حِکایَت نَقْل کرتے ہیں کہ حضور غوثِ پاک رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ میں ”جامع منصور“ میں مصروفِ نماز تھا کہ ایک سانپ آگیا۔ اس نے میرے سجدے کی جگہ سَر رکھ کر اپنا منہ کھول دیا۔ میں نے اسے ہٹا کر سجدہ کیا مگر وہ میری گردن سے لِپَٹ گیا۔ پھر وہ میری ایک آستین میں گُھسااور دوسری سے نکلا۔ نماز مکمل کرنے کے بعد جب میں نے سلام پھیرا تو و ہ غائب ہوگیا۔ دوسرے روز میں پھر اُسی مسجِد میں داخل ہوا تو مجھے ایک بڑی بڑی آنکھوں والا آدَمی نظر آیا میں نے اُسے دیکھ کر اندازہ لگالیا کہ یہ شخص انسان نہیں بلکہ کوئی جِنّ ہے۔ وہ جنّ مجھ سے کہنے لگا کہ میں آپ کو تنگ کرنے والا وُہی سانپ ہوں۔ میں نے سانپ کے رُوپ میں بہت سارے اولیاءُ اللہ رحمہم اللہ تعالٰی کو آزمایا ہے مگر آپ جیسا کسی کو بھی ثابت قدم نہیں پایا۔ پھر وہ جِنّ آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے دستِ مبارک پر تا ئب ہوگیا۔([6])

اللہ تعالیٰ ہمیں حقیقی معنوں میں حضورِ غوثِ پاک رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا غلام اور ان کی سیرت پر چلنے والا بنائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم


اسلامی بہنوں کے شعبہ محفل نعت و علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے منظور کالونی ساؤتھ سینٹرل زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں محفل نعت اور کابینہ تا ذیلی علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون محفلِ نعت و دینی حلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے محفل ِنعت اور دینی حلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے کارکردگی کو بہتر بنانے کے نکات بتائے اورعلاقائی دورہ کے حوالے سے بھی مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


Under the supervision of ‘Majlis short courses for Islamic sisters’, a course, namely ‘Blessings of Zakat’ was conducted in Bristol Kabina (Birmingham Region, UK) in previous days. Approximately, 13 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual course.

On this occasion, Islamic sisters gave their remarks that اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ they were explained about Zakat and Nisab in an easy way. They learned about ‘what is the difference between a beggar and a poor?’ ‘what is merchandise?’ and ‘who are we supposed to give Zakat to?’. Besides, they got the opportunity to learn about lots of other important rulings as well.