.jpeg)
مدنی
مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان مرشد کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران شعبہ، ریجن، زون اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی موجودہ کارکردگی کا
جائزہ لیا اور گزشتہ تین ماہ کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ فرمایا۔ رکن شوریٰ نے شعبہ کی تقرری اور فیڈبک کے حوالے سے مدنی
پھول بیان کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران شعبہ مدنی کورسز محمد طارق عطاری، ریجن ،
زون اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور
گزشتہ 3 ماہ کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ فرمایا۔ نگران پاکستان مشاورت نے شعبہ کی
تقرری اور فیڈبک کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے اور آئندہ کے اہداف دیئے۔
مدنی
مشورے میں نگران پاکستان مشاورت نے آزادیٔ پاکستان کی تحریکوں میں علماء اہلسنت کی
کوششیں اور ان کی استقامت کے موضوع پر گفتگو فرمائی۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی فضیل رضاعطاری بھی موجود تھے۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)

ڈی جی رینجرز جنرل افتخار حسن چودھری اور دیگر ٹیم ممبران نے سرگرمی میں حصہ لیا
پاکستان کے74ویں یومِ آزادی کےموقع پر دعوتِ
اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کی جانب سے پاکستان رینجرز ہیڈ کوارٹر سندھ میں شجرکاری کاسلسلہ ہوا۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسن چودھری ،
دعوت اسلامی رابطہ کمیٹی کراچی کے سربراہ ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایف جی آر ایف ،
ڈائریکٹر ماحولیات ایف جی آر ایف ، جنرل منیجر پلانٹیشن آپریشنز پاکستان اور دیگر
ٹیم ممبران نے اس سرگرمی میں حصہ لیا۔
واضح رہے کہ FGRF نے GreenPakistan مہم
شروع کی ہوئی ہے جس کےتحت ملک بھرمیں پودےلگانے کاسلسلہ جاری ہے۔ ذارائع کے مطابق
دعوتِ اسلامی اب تک ملک بھر میں 1.4 ملین سے زائد پودے لگاچکی ہے۔

مسلمانوں
کے دلوں میں جہاں صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضوان کی محبت دین اسلام کے لئے ضروری ہے، وہیں حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کے گھرانے اہلِ بیت اطہار رضی اللہ عنہم سے محبت و عقیدت بھی دین اسلام کا حصہ ہے۔آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے جہاں اپنے اصحاب کے فرمایا کہ ” میرے
صحابہ ستاروں کی مانند ہیں ان میں سے جس کی اقتدا کروگے ہدایت پاؤگے“وہیں اپنے
آل کےلئے بھی فرمایا ” میرے اہل ِ بیت
کی مثال کشتی نوح کی طرح ہے ،جو اس میں سوار ہوا ،وہ نجات
پاگیا اور جو پیچھے رہاوہ ہلاک ہوگیا “۔
امیر
اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کے دلوں میں اہلِ بیت اطہار رضی اللہ تعالٰی عنہم کی
محبت اُجاگر کرنے کے لئے اس ہفتے رسالہ ”فیضان
اہلِ بیت“پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا
ہے۔
دعائے
عطار
یااللہ
پاک! جو کوئی 35 صفحات کا رسالہ ”فیضان اہل بیت“ پڑھ یا سُن لے اُسے اور
اُس کی آنے والی نسلوں کو اہلِ بیت کرام کی سچی غلامی نصیب فرما اور اس کی بے حساب
مغفرت کر۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتم ِالنَّبِیّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے
ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
صاحبزادہ پیر قاری
محمد طیب رشید کیلانی کی رکنِ شوریٰ حاجی شاہد عطاری سے ملاقات کا
سلسلہ
پچھلے دنو ں دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد
میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں گوجرانوالہ
قلعہ دیدار سنگھ سے صاحبزادہ پیر قاری محمد طیب رشید کیلانی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی شاہد عطاری سے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔
رکنِ شوریٰ نے مسجد اور مدرسے کی تعمیرات کے
موضوع پر بیان کرتے ہوئے قراٰن و حدیث سے ان کی اہمیت بتائی ،ساتھ ہی دعوتِ اسلامی
کی مسجد و مدرسے کے حوالے سے خدمات کو بیان فرمایا اور دعوتِ اسلامی کے چند شعبے
جات کا تعارف بھی کروایا۔
رکنِ
شوریٰ نے مکتبۃالمدینہ سے شائع کردہ سیرت الانبیاء
کتاب انہیں
تحفے میں دی۔اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی جنیدعطاری بھی موجود تھے۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)
.jpeg)
پچھلے دنوں فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی
مجلسِ شوری ٰکے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی شاہدعطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت
کرتے ہوئے شعبے کا فالو اپ لیا ۔ ساتھ ہی مزید اہداف دیئے نیزنمایاں کارکر دگی والے
اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی عطا فرمائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ
حاجی فضیل رضا عطاری بھی مشورے میں موجود تھے۔( کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری مدنی)
فیصل آباد مدینہ
ٹاؤن میں شعبہ مزارات اولیاء کے اسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ

دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں دعوت اسلامی کے شعبہ مزارات اولیاء
کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس سلسلےمیں مرکزی مجلسِ شوری ٰکے رکن ونگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی شاہدعطاری نے نگران شعبہ ریجن و زون سمیت دیگر ذمہ داران کی
تربیت و رہنمائی فرمائی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی جنید رضا عطاری بھی موجود تھے
۔ رکنِ شوریٰ نے شعبے کی بہتری کے لئے مدنی پھول دیتے ہوئے اسلامی
بھائیوں کی ذہن سازی کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)
.jpg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد مدینہ
ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
شعبہ رابطہ برائے اسپورٹس کا مدنی مشورہ ہوا۔ ا س موقع پر نگرانِ شعبہ ریجن ذمہ
دارسمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری نے شعبے کی موجودہ کارکردگی کا پچھلے تین ماہ کی کارکردگی سے تقابلی جائزہ لیتے ہوئے
شعبے کے کام میں مزید بہتری لانےکے لئے مدنی پھول دیئےاور مزید اہداف دیئے۔( کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری مدنی)
.jpeg)
دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے مدنی
مشورےکا سلسلہ ہوا جس میں نگران شعبہ ریجن
وزون اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی شاہدعطاری نے شعبے کا مو جودہ جائزہ لیتے ہوئے تین ماہ کی کارکردگی کا تقابلی
جائزہ لیا ساتھ ہی شعبے،تقرری اور فیڈبیک
کے حوالے سے مدنی پھول عطاکئے نیز مزید اہداف
بھی دیئے۔ واضح رہے اس مدنی مشورے میں رکنِ
شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری بھی مشورے میں موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)
فیصل آباد میں اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کے
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
.jpeg)
عالمی مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کراچی میں قائم دعوتِ
اسلامی کے شعبے اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کی ایک شاخ دعوت اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں بھی واقع ہے۔
پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری نےرکن شوریٰ حاجی جنید عطاری کے ہمراہ فیصل
آباد میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی
مشورہ فرماتے ہوئے شعبے میں تنظیمی اور اسلامی بہنوں کے حوالے سے لکھی
جانے والی کتابوں کا جائزہ لیاساتھ ہی اس کام میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی
پھول عطا فرمائے۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری مدنی)
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے
تحت 5 اگست 2021 ء کواورنگی ٹاؤن کابینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 3 ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
مبلغہ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کےدرجے کی مضبوطی کے حوالے سےتربیت کی نیز کورس
میں کامیاب ہونے والی طالبات کو نیو مدارس کھلوانے کا ذہن دیا ۔اس کےعلاوہ کارکردگی شیڈول پر عمل کرنےاور اسے بر وقت جمع کروانےکاذہن دیا۔مزید
ناظرہ قراٰن پاک رہائیشی کورس میں داخلے بڑھانےکاہدف دیا۔اس
کےعلاوہ تفتیش کے نظام کو مضبوط بنانے پر کلام ہوااور ماہانہ مدنی مشورہ لینے پر بھی مدنی پھول دئیے جس پر ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیت کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے
تحت 6 اگست 2021 ءبروز جمعۃ المبارک کراچی ریجن ساؤتھ زون 2میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں میں 4 کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ مشاورت
کی اسلامی بہنوں کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی
کاجائزہ لیا۔اس کے علاوہ محافلِ نعت پر کلام کیا اوران شعبوں کے تحت تقسیم رسائل کے متعلق اہم
نکات بتائے نیز نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ محارم اسلامی بھائیوں
کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے کے اہداف بھی دیئے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کا
ذہن دیتے ہوئے اس کے متعلق بھی نکات بتائے۔ ماہانہ ڈویژن دینی حلقےکو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبہ علاقائی دورےکو
بہتر سے بہتر بنانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
کراچی ایسٹ زون 1 کورنگی کابینہ کے تمام ڈویژن میں
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ
اسی طرح شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں 2021 ء میں کراچی ایسٹ زون 1
کورنگی کابینہ کے تمام ڈویژن میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس
میں 231 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس میں
نئی اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتےہوئےانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔