25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکپتن زون کی بنگہ حیات کابینہ میں دینی حلقے کا انعقادہوا
جس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ایک مبلغہ کو کیسا ہونا چاہیے‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کےشعبہ جات کےبارے میں معلومات دیتےہوئے دینی
کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا نیزآخر
میں انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے کی بھی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔