دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6 اگست 2021ء کو مڈلینڈز اور ویلز یوکے کے مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائی نے شرکت کی۔

ان اجتماعات میں مبلغین دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی۔


دعوت اسلامی  یوکے برمنگھم کے زیر اہتمام لائٹ ہاؤس Aston میں نوجوانوں میں چاقو لے جانے کے نتائج کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی نوجوانوں نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں چھریوں کے نقصانات، نوجوانوں کے خیال میں انہیں چاقو لے جانے کی وجوہات اور حملہ آور، متاثرہ شخص اور متاثرہ خاندان کے لئے حملے کے نتیجے سمیت کئی نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔


دعوت اسلامی یوکے برمنگھم کے زیر اہتمام ممبران دعوت اسلامی نے برمنگھم کے مقامی علاقوں کا دورہ کیا جہاں عاشقان رسول سے ملاقات کی۔

ممبران نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 اگست 2021ء بروز بدھ ورثہ میرج ہال نزد فیضان مدینہ پسرور روڈ، قلعہ احمد آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 اگست 2021ء بروز بدھ روشن پیلس میرج ہال پسرور روڈ نارووال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  للبنات کے تحت 5 اگست 2021 ء کوکراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ لیاگیا جس میں تین ڈویژن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ رابطہ کی اہمیت پر توجہ دلواتے ہوئے اس شعبے کو مضبوط کرنے اور ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے کا ذہن دیا۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ بھی لیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں گزشتہ دنوں کورس بنام’’ ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘ کا مختلف مقامات پر انعقاد کیا گیا جن کی کارکردگی یہ رہی:

کُل شرکا اسلامی بہنوں کی تعداد 540 رہی، ان میں 94 اسلامی بہنیں ایسی تھی جنہوں نے پہلی بار کورس میں شرکت کی نیز مدرسات اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا بھی ذہن دیا جس پر کم و بیش161 اسلامی بہنوں نے شرکت کرنے کی نیتیں پیش کیں اور کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے دیگر دینی کام کرنے کی اچھی نیتیں پیش کیں،اس کورس میں تقریبا 30 مقامات پر مکتبۃ المدینہ کا اسٹال لگایا گیا جن میں تقریبا 150 کتب و رسائل فروخت ہوئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات  ومحفلِ نعت کے تحت بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی جولائی 2021ء کے دینی کاموں کی مجموعی ماہانہ کارکردگی یہ رہی:۔

اس ماہ کابینہ کے مختلف ذیلی حلقو ں میں ہونےوالے علاقائی دوروں کی تعداد: 98

نیکی کی دعوت میں اکثر شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:281

مدنی قافلوں میں انفرادی کوشش کےذریعے محارم اسلامی بھائیوں کو سفر کروانےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد :4

شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت تقسیم کئےگئے کُتب و رسائل کی تعداد: 1 ہزار458

ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں کی تعداد: 5

دینی حلقوں میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 267

اس شعبے کے تحت ہونےوالی محافلِ نعت کی تعداد:7

انفرادی کوشش کےذریعے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:36

اس ماہ بڑی اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:10

محافلِ نعت کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونےوالی شخصیات کی تعداد:20

محافلِ نعت کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 900


دعوتِ اسلامی کے  تحت 5اگست 2021 ءبروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 2 میں شخصیت اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کاانعقادہوا جس میں شعبہ تعلیم کی زون اور ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں سمیت تقریبا 15 شخصیات نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت اسلامی بہن نے’’ نیکی کی دعوت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےتحت ہونے والےکورسز کےبارے میں آگاہی دیتےہوئے3 دن پر مشتمل کورس بنام ’’ فرض علوم ‘‘ کرنےکاذہن دیا ۔آخر میں دعا کروائی نیز شخصیات نےکورس کرنے کی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اگست 2021 ء کو کوئٹہ زون جناح کابینہ میں مدنی مشورہ  ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے دینی کام کرنےکےحوالے سےاسلامی بہنوں کو نکات سمجھائے نیزماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے 8 دینی کاموں کے ماہانہ کارکردگی فارم سمجھائے اورکُل منسلک کی فہرست تیار کرنے کی ترغیب دلاتےہوئے دینی کاموں میں بہتری لانےکی ترغیب دلائی ۔اس کےعلاوہ سنتوں بھرےاجتماعات اور علاقائی دورے میں شرکت کرنےکا ذہن دیا۔مزید ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانے کا ہدف دیا اورماہ محرم الحرام کی فضیلت بتاکر ’’اجتماع ذکر شہادت‘‘ کے نکات سمجھائے نیز دعائے شفاء اجتماع کے مدنی پھول بھی بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے زیر اہتمام 5 اگست 2021 ء کوکراچی ایسٹ زون 2 گلزار ہجری کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں مدرسات نے شرکت کی ۔

کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تقسیم کاری کے حوالے سے نکات بیان کئے نیز بڑی اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کی اَپ ڈیٹ فائل سمجھائی۔اس کےعلاوہ مدرسات کو ناظرہ ٹیسٹ لینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور ساتھ ساتھ رہائشی کورس منعقدکرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 7اگست  2021ءبروز ہفتہ راولپنڈی میں پاکستان دفتر للبنات کے مدنی عملے کامدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے تقسیم کاری کے موضوع پر کلام کیا نیز دفتری معاملات میں بہتری لانے کے حوالے سےاسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائے اورساتھ ہی دعوت اسلامی کےدینی کاموں میں بھر پور حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔