
دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ڈنمارک ( Denmark ) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرےاجتماع
کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 13 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی
بہن نے ”خوافِ خدا “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے توبہ کرنے اور نیکیوں میں زندگی گزارنے کا ذہن دیا
نیز 2 جنوری 2021 کو ہونے والے دعائےحاجات اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔
سینٹرل افریقہ
ریجن کے ملک کینیاکی دو کابینہ نیروبی اور ممباسا کابینہ میں ماہانہ ڈویژن مدنی
حلقوں کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیاکی
دو کابینہ نیروبی اور ممباسا کابینہ میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں کا انعقاد کیا
گیاجس میں 12 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو
دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے کی ترغیب دلائی۔
رکنِ شوریٰ حاجی شاہد عطاری مدنی کی مفتی محمد جان نعیمی مجددی صاحب سے ملاقات

دارالعلوم جامعہ مجددیہ نعیمیہ کراچی میں شیخ الحدیث والتفسیر استاذ العلماء
حضرت علامہ مولانا محمد جان نعیمی مجددی صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی شاہد عطاری مدنی صاحب سے ملاقات
کی۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ کے ہمراہ نگرانِ پاکستان مجلس رابطہ بالعلماء مولانا افضل عطاری مدنی صاحب اور دیگر ذمہ داران
بھی موجود تھے۔
وفد نے علامہ محمد جان نعیمی مجددی صاحب کو دعوتِ اسلامی کی دینی اور فلاحی کاوشوں سے
متعلق آگاہی فراہم کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت بھی پیش کی جسے جان نعیمی صاحب نے قبول کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار
کیا۔
امیرِ اہلِ سنت کا دعائیہ پیغام ملنے پر نیورو سرجن الحاج ڈاکٹر
سید محمد شاہد عطاری کا اچھی
نیتوں سے بھرپور جوابی پیغام

اسلام آباد کے ایک اسپتال کے نیورو سرجن الحاج ڈاکٹر سید محمد شاہد عطاری پچھلے
دنوں کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔ ان کے متعلق اطلاع ملنے پر بانیِ دعوتِ اسلامی
حضرت علامہ مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے ان کے لئے دعائیہ پیغام جاری کیا جس میں ان
کو صبر و ہمت سے کام لینے کی ترغیب دلائی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں
کیں۔ آپ دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ڈاکٹر صاحب کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
ملانے کا ذہن بھی دیا۔
امیرِ اہلِ سنت کا پیغام موصول ہونے پر ڈاکٹر
صاحب نے جوابی پیغام ارسال کیا جس میں ان کاکہنا تھا: پیارے باپا جان!اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے۔ آپ کا پیغام ملنے پر مجھے پختہ یقین ہے کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اب میں مکمل
ٹھیک ہوجاؤں گا۔
اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہفتہ وار
اجتماعات، مدنی مذاکروں اور مدنی قافلوں
میں شرکت کرتا رہوں گا، ہفتہ وار رسالہ
بھی پڑھا کروں گا، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ بکنگ بھی کروالوں گا، اسلامی
بہنوں کا بدھ کے دن ہونے والا اجتماعِ پاک بھی اپنے گھر میں رکھوانے کی نیت کرتا ہوں۔
میرے ، میرے والدین، میرے گھر والوں، اہل و عیال کے لئے دعا فرماتے رہئے گا۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی
مجلسِ مشاورت نے کراچی کے علاقے الہلال
سوسائٹی عسکری پارک پرانی سبزی منڈی نگرانِ شورٰی کی خالہ کے سوئم میں شرکت کی جس میں شہید کا درجہ کس کس کو نصیب ہوتا ہے اس
کے بارے میں بتایا گیا اور آخر میں انفرادی
کوشش کرکے اسلامی بہنوں کو اجتماع میں شرکت کی نیتیں کروائیں گئیں۔
یوگنڈا کی
دوکابینہ کمپالا کابینہ اور ویسٹ نائل کابینہ میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں کا
انعقاد

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن
کے ملک یوگنڈا کی دوکابینہ کمپالا کابینہ اور ویسٹ نائل کابینہ میں ماہانہ ڈویژن
مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں 16ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ترغیبی بیانات کئے اور
مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں دعوت اسلامی کے مدنی
ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی نیز گزشتہ دنوں ہونے والے مدنی مذاکرہ کے سوالات و جوابات کی دہرائی بھی کی گئی۔
لاہور ریجن شب
و روز ذمہ دار اسلامی بہن کا زون نگران اسلامی بہن کےہمراہ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب وروز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن شب و روز
ذمہ دار اسلامی بہن کا زون نگران اسلامی بہن کےہمراہ مدنی مشورہ ہواجس میں لاہور ریجن
شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نےان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کی تربیت کی نیز جلد
از جلد زون شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن مقرر کرنے کا ہدف دیا۔
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی سیاسی وسماجی شخصیت رانامحمدطفیل ٹھاکر
سے ملاقات

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ ساؤتھ پنجاب کےذمہ دارفداعلی
عطاری اور نگران کابینہ دعوت اسلامی لودھراں عبدالمجید عطاری نے لودھراں کی معروف
سیاسی وسماجی شخصیت،سینئرلائر، مقامی اخبارکےمالک رانامحمدطفیل ٹھاکر سےان کےآفس میں
ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ
اسلامی کی دینی و دنیاوی اور سماجی خدمات
سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ سینئر صحافی نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا اور
ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
بابا بلھے شاہ
رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے شہر قصور کی
جامع مسجد نورانی میں قصور کابینہ کے بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی
کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت بابا بلھے شاہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے شہر
قصور کی جامع مسجد نورانی میں16 ستمبر 2020ءبروز
بدھ لاہور ریجن کی قصور کابینہ کے بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ لاہور ریجن ذمہ
دار مشرف علی عطاری نے کیا ۔
مدنی مشورے میں
مبلغ دعوت اسلامی نے 12 مدنی کام کرنے اور
ان کی کارکردگی مجلس کو پیش کرنے ، ہفتہ رسالہ پڑھنے، ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے
میں سفر کرنے، دعائے صحت اجتماعات کرنے
،بستوں کی مجالس مکمل کرنے اور بستے بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا جس پر بستہ ذمہ داران نے عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔( رپورٹ: محمد
جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ)
فیضان مدینہ
جوہر ٹاؤن لاہور کے قریب لگے تحفظ اوراق مقدسہ کے باکسز کا جائزہ

دعوت اسلامی
کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت پچھلے
دنوں ذمہ داران دعوت اسلامی نے فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کے قریب لگے تحفظ اوراق مقدسہ کے باکسز کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ذمہ دار مجلس تحفظ
اوراق مقدسہ ،ڈویژن ذمہ دار سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
مبلغ دعوت
اسلامی نے حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اوراق مقدس کی حفاظت کرنے کے متعلق
مدنی پھول دیئے نیز تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف کرواتے ہوئے خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کیا ۔(رپورٹ: محمد وارث
عطاری)
حیدر آباد ریجن
فیضان مدینہ میں تعویذات عطاریہ کے بستہ ذمہ داران کا دہرائی اجتماع

دعوت اسلامی کی مجلس
مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت پچھلے دنوں حیدر آباد ریجن فیضان مدینہ میں
حیدر آباد ریجن کے تعویذات عطاریہ کے بستہ ذمہ داران کا دہرائی اجتماع ہوا جس میں رکن مجلس نے شرکا کی تعویذات عطاریہ کے حوالے سے مختلف امور پر تربیت کی۔
دوسری جانب حیدر آباد ریجن فیضان مدینہ آفندی ٹاون میں حیدر آباد ریجن کے تعویذات عطاریہ کے بستہ ذمہ
دارن کا مدنی مشورہ ہوا ۔جس میں نگران مجلس حاجی آصف عطاری نے بستہ ذمہ داران کی
تربیت کرتے ہوئے مدنی پھول دیئے اور بستہ ذمہ داران کو بستوں پر حاضری کا
ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد جنید
عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ)

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 10ستمبر 2020ء کو بذریعہ اسکائپ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں زون تا ریجن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک ذمہ داراسلامی بہنوں کو مدنی پھول دئیے،مدنی کاموں اور کارکردگی
شیڈول کو بڑھانے کی نیتیں کروائیں ، غیر فعال ذمہ داران پر توجہ دے کر فعال بنانے
کی ترغیب دلائی اور مدنی کاموں کے حوالے سے مختلف اہداف پیش کئے۔