دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں  کے زیر اہتمام نگران مجلس انجم رضا عطاری نے ہزارہ زون خیبر پختونخواہ میں جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ مانسہرہ کے اساتذۂ کرام کے درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں مجلس مدنی چینل عام کریں کے مدنی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے اساتذہ اکرام اور طلبہ اکرام کے ذریعے مدنی چینل عام کرنے کا ذہن دیا ۔

اس موقع پر نگران کابینہ مانسہرہ بھی موجود تھے۔

باادب بانصیب

Thu, 17 Sep , 2020
4 years ago

اسلام ایک روشن دین ہے، اس نے ہمیں ایک دوسرے کو پہچاننے اور ایک دوسرے کا ادب واحترام کرنے کا درس دیا ہے، اور ہمیں اپنے والدین، پیرو مرشد ، اساتذہ اور اسی طرح مقدس ہستیوں اور مقدس مقامات کی تعظیم کا درس دیا ہے، اور جو کوئی بھی ان ہستیوں کا ادب و احترام بجالایا وہ دنیا میں بھی سرخرو اور شادو آباد ہے اور آخرت میں بھی بلند درجوں  پر فائز ہوگا۔اللہ عزوجل قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے:

آیت ِ مبارکہ :

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیِ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ۔ تَرجَمۂ کنز الایمان: ۔ اے ایمان والو ! اللہ اور اس کے رسول سے آگے نہ بڑھو۔( سورہ حجرات پارہ ۲۶، آیت نمبر ۱،۔۲ )

اس آیت مبارکہ سے معلوم ہوا کہ کسی معاملے میں سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے پیش قدمی نہ کرو اور اس جملے میں سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے ادب اور فرمانبرداری کی طرف اشارہ ہے۔

یہ آیت اس وقت نازل ہوئی جب چند شخصوں نے عید الاضحی کے دن سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے قربانی کرلی تو ان کو حکم دیا گیا کہ دوبارہ قربانی کریں(حوالہ تفسیر عطائین)

اسی طرح متعدد احادیث میں ادب و احترام کے بارے میں روایات درج ہیں چنانچہ حدیث مبارکہ میں ارشاد فرمایا۔

حدیث مبارکہ:

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:برکت تمہارے اکابرین کے ساتھ ہے۔

اور دوسری جگہ ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کی تعظیم میں یہ بات بھی شامل ہے کہ سفید بالوں والے مسلمان اور قرآن کے عالم کا احترام کیا جائے جو قرآن کے بارے میں غلو نہ کرتا ہو اور اس سے اعراض بھی نہ کرتا ہو نیز انصاف کرنے والے حکمران کا احترام کیا جائے۔( حوالہ الترغیب والترہیب جلد ۱)

اس حدیث مبارکہ میں بوڑھے مسلمان قرآن کے عالم اور انصاف کرنے والے حکمران کا ادب اور احترام کرنے کا حکم ارشاد فرمایا ہے ان کی تعظیم گویا اللہ عزوجل کی تعظیم ہے۔ادب اور احترام کے بارے میں بہت سارے اسلاف کرام کے واقعات موجود ہیں ، وہ ادب ہی کی وجہ سے ولایت کے اعلیٰ مقاموں پر فائز ہوئے۔

حضرتِ سیدنا بشر حافی رحمة اللہ علیہ توبہ سے قبل بہت بڑے شرابی تھے آپ ایک مر تبہ شراب کے نشے میں دھت کہیں جارہے تھے کہ راستے میں ایک کاغذ پر نظر پڑی جس پر بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھا ہوا تھا، آپ نے تعظیما اٹھالیا اور عطر لگا کر ایک بلند جگہ پر ادب سے رکھ دیا اسی رات ایک بزرگ نے خواب میں سنا کہ کوئی کہہ رہا ہے جاؤ!بشر سے کہہ دو کہ تم نے میرے نام کو معطر کیا اور تعظیم کی ہم بھی تمہیں پاک کریں گے اسی طرح اس بزرگ نے ۳ ر ات یہی خواب دیکھا اور یہ بھی سنا کہ یہ پیغام بشر ہی کی طرف ہے جاؤ انہیں ہمارا پیغام دو، وہ بزرگ نکلے بشر حافی شراب کی محفل میں تھے، بشر حافی رحمۃ اللہ علیہ کو فرمانے لگے کہ: اللہ عزوجل کا پیغام لایا ہوں جب آپ کو یہ بات بتائی گئی تو اٹھے فورا ننگے پاؤں باہر تشریف لے آئے پیغام حق سن کر سچے دل سے توبہ کی اور بلند مقام پر پہنچے آپ مشاہدہ حق کے غلبہ سے ننگے پاؤں چلا کر تے اسی لیے حافی کے لقب سے مشہور ہوگئے۔(حوالہ تذکرہ الاولیا جز۱، ص ۴)

کروڑوں مالکیوں کے عظیم پیشوا حضرت سیدنا امام مالک علیہ الرحمۃ زبردست عاشق رسول تھے آپ رحمۃ اللہ علیہ مدینہ پاک کی گلیوں میں ننگے پاؤں چلا کرتے تھے۔( الطبقات الکبریٰ الشعرنی جز ء اول)

امام مالک رحمۃ اللہ علیہ گھوڑے پر نہیں چلتے مدینے شریف میں مدینہ کی گلیوں کی تعظیم کرتے اور فرماتے کہ اس مبارک زمین کو گھوڑے کے قدموں تلے روندوں جس میں پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم موجود ہیں یعنی روضہ مبارکہ ہے۔

ہاں ہاں رہِ مدینہ ہے غافل ذرا تو جاگ

او پاؤں رکھنے والے یہ جا چشم و سر کی ہے

اسی تعظیم اور عشق کا صلہ تھا کہ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ کوئی رات ایسی نہیں گزری جس میں میں نے سرکار علیہ السلام کی زیارت نہ کی ہو۔ اور اللہ عزوجل نے آپ کو وقت کا بڑا محدث اور امام بنادیا۔(حوالہ ، عاشقانِ رسول کی 130حکایات)

حضور علیہ السلام کی بارگاہ میں آواز بلند کرنے پر سختی سے منع کیا گیا ہے ۔ اللہ عزوجل نے پست آواز والوں کی صفات بیان فرمائی ہیں۔ لہذا ہمیں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اپنے والدین پیرو مرشد اساتذہ کرام اور قرآن مجید سمیت دیگر دینی کتب کا ادب و احترام کرنا ضروری ہے، اسی ادب نے گناہگاروں کو ولایت کے مرتبے پرفائز کیا ہے۔

دعا ہے اللہ عزوجل ہمیں باداب بانصیب بنائے، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

ادب استاد دینی کا مجھے آقا عطا کردو

دل و جان سے کروں ان کی اطاعت یارسول اللہ

نوٹ: یہ مضامین نئے لکھاریوں کے ہیں۔حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہےادارہ اس کا ذمہ دار نہیں



باادب با نصیب

Thu, 17 Sep , 2020
4 years ago

شرفِ انسانیت یہ ہے کہ انسان ادب کے زیور سے آراستہ ہو، جس انسان میں ادب کا جوہر نہ ہو یقینا وہ ہر نعمت سے محروم ہے ، جیسا کہ حسن اخلاق کے پیکر تمام نبیوں کے سرور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:وہ ہم میں سے نہیں جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے اور ہمارے بڑوں کی توقیر نہ کرے۔( ترمذی، حدیث ۱۹۲۶،جلد۳۔ص ۳۶۹)

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں: جو با ادب نہیں اس کا کوئی دین نہیں۔ (فتاویٰ رضویہ ، ج ۲۸، ص ۱۵۸، رضا فاونڈیشن )

معلوم ہوا کہ ادب انسان کے لیے انتہائی ضروری ہے، کہا جاتا ہے کہ بندہ اطاعت سے جنت تک اور ادب سے خدا تک پہنچ جاتا ہے۔ ادب کے بے شمار فوائد و ثمرات ہیں لیکن انہیں جاننے سے پہلے اس کے مختصر تعریف ذہن نشین کرلیجئے۔

ادب کی تعریف:

ادب ایسے وصف کا نام ہے جس کے ذریعے انسان اچھی باتوں کی پہچان حاصل کرتا یا اچھے اخلاق اپناتا ہے۔(آداب دین صفحہ ۴)

ادب کرنے کے دنیوی و اخر وی فوائد :

ادب کرنے کے بے شمار دنیوی و اخروی فوائد ہیں ان میں سے چند ایک ملاحظہ کیجئے۔

ادب کی برکت سے انسان کے علم و عمل ،عزت و وقار میں اضافہ ہوتا ہے۔

جس طرح ریت کے ذروں میں موتی اپنی چمک اور اہمیت نہیں کھوتا اسی طرح مودب شخص لوگوں کے جھرمٹ میں اپنی شناخت قائم و دائم رکھتا ہے، پھر اگر ادب نیک لوگوں کی بارگاہ میں ہو تو بندے کو بلند درجات تک پہنچادیتا ہے، اور دنیا و آخرت کی سعادتوں سے نوازاتا ہے۔

قرآن کریم میں باادب خوش نصیبوں کے بارے میں ارشاد ہوتا ہے۔ ترجمہ کنزالعرفان ۔ بیشک جو لوگ اللہ کے رسول کے پاس اپنی آوازیں نیچی رکھتے ہیں وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے پر ہیزگاری کے لیے رکھ لیا ہے ان کے لیے بخشش اور بڑا ثواب ہے۔ (سورة الحجرات آیت۳)

دیکھا آپ نے کہ مؤدب افراد کے لیے کسی قدر خوش خبری ہے۔ ہمارے اسلاف کرام تو سیاہی کے نقطے کا بھی ادب فرمایا کرتے تھے اور ہماری آج حالت یہ ہے تازہ کھانوں کی ڈشیں کبھی ہم کچرا کنڈی کی نظر ک ردیتے ہیں۔

یاد رکھیں! کہ جیسا ادب کرنے پرانعام و اکرام کی خوشخبریاں ہیں وہیں ادب نہ کرنے کے نقصانات بھی بہت ہیں۔

بے ادبی انسان کو دنیا و آخرت میں مردود کروا دیتی ہے، جیسے ابلیس کی ساری عبادت ایک بے ادبی کی وجہ سے بر باد ہوگئی اور وہ مردود ٹھہرا۔

حضرت ذوالنون مصری علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں: جب کوئی مرید ادب کا خیال نہیں رکھتا تو وہ لوٹ کر وہیں پہنچ جاتا ہے جہاں سے چلا تھا۔ (الرسالہ القشیریہ ، باب الادب ص ۳۱۹)

اسی لیے ابن مبارک علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں: ہمیں زیادہ علم حاصل کرنے کے مقابلے میں تھوڑا سا ادب حاصل کر نے کی زیادہ ضرورت ہے۔ (الرسالہ القشیریہ ، باب الادب ص ۳۱۷)

اللہ پاک ان نیک ہستیوں کے ادب کے صدقے ہمیں بھی ادب کی توفیق عطا فرمائے اور بے ادبی سے محفوظ فرمائے۔امین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

نوٹ: یہ مضامین نئے لکھاریوں کے ہیں۔حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہےادارہ اس کا ذمہ دار نہیں


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام پشاور زون،  اپر سوات کابینہ، ڈویژن مٹہ میں ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے رکنِ کابینہ قافلہ ذمہ دار و دیگر اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی نے مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھول دئیے نیز 26 ستمبر سے روانہ ہونے والے 1 ماہ کے قافلوں کے اہداف دئیے اور سفر کی نیتیں کروائیں۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی نے مدنی مرکز کے طریقہ کار کے مطابق علاقائی دورہ و یوم تعطیل اعتکاف کے اہداف دئیے نیز نیت ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے ڈاؤنلوڈ کرنے اور کروانے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹر: محمد آصف عطاری مجلس مدنی قافلہ لاہور ریجن)

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام ڈیرہ اسماعیل خان زون ، لکی مروت کابینہ میں  ائمہ کرام کا مدنی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری نےائمۂ کرام کی بارگاہ میں مدنی پھول پیش کرتے ہوئے علاقائی دورہ یوم ِتعطیل اعتکاف کرنے کا طریقہ و ہدف بیان کیا اور 26 ستمبر 1 ماہ کے قافلوں میں سفر کے اہداف طے ہوئے ہر ہر امام نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا اور خود سفر کرنے اور کو سفر کروانے، مدنی کاموں کومضبوط کرنے کا عزم کیا۔ (رپورٹر: محمد آصف عطاری مجلس مدنی قافلہ لاہور ریجن)

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام پشاور زون ، لوئر سوات کابینہ میں ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے کبل ڈویژن میں قافلہ ذمہ دار اور نگران کابینہ و ڈویژن نگران اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی نے مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھول دئیے نیز 26 ستمبر سے روانہ ہونے والے 1 ماہ کے قافلوں کے اہداف دئیے اور سفر کی نیتیں کروائیں۔(رپورٹر: محمد آصف عطاری مجلس مدنی قافلہ لاہور ریجن)

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمہ دار حاجی یوسف سلیم عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں بلوچستان کے قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت سردار نور احمد بنگلزئی سے ملاقات کی۔ حاجی یوسف سلیم عطاری نے ان کے والدحاجی آزاد خان بنگلزئی  کے انتقال پر سردار نور احمدسے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

مجلس رابطہ کے ذمہ دار حاجی یوسف سلیم عطاری نے انہیں دعوت اسلامی ویلفیئر کی فلاحی خدمات کے متعلق بریفنگ دی جس پر سردار نور احمد بنگلزئی نے دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی خدمات کو سراہا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام ڈیرہ اسماعیل خان زون، لکی مروت کابینہ میں ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے ڈویژن و علاقائی قافلہ ذمہ داراسلامی بھائیوں  کامدنی مشورہ لیا۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی نے مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھول دئیے نیز 26 ستمبر سے روانہ ہونے والے 1 ماہ کے قافلوں کے اہداف دئیے اور سفر کی نیتیں کروائیں۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی نے مدنی مرکز کے طریقہ کار کے مطابق علاقائی دورہ و یوم تعطیل اعتکاف کے اہداف دئیے نیز نیت ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے ڈاؤنلوڈ کرنے اور کروانے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹر: محمد آصف عطاری مجلس مدنی قافلہ لاہور ریجن)

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام پشاور زون، اپر سوات کابینہ میں ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے  قافلہ ذمہ داراسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا ۔

ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھول دئیے نیز 26 ستمبر سے روانہ ہونے والے 1 ماہ کے قافلوں کے اہداف دئیے اور سفر کی نیتیں کروائیں۔

اس موقع پر ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی نے علاقائی دورہ و یوم تعطیل اعتکاف کے ذریعے اطراف و گاؤں میں نیکی کی دعوت بھی دی جس میں زون ذمہ دار سمیت دیگر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔(رپورٹر: محمد آصف عطاری مجلس مدنی قافلہ لاہور ریجن)

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام جامعۃ المدینہ بحرین سوات کے طلباء کرام میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے تربیت فرمائی۔

ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے مدنی پھول دیتے ہوئے علاقائی دورہ کا طریقہ، یومِ تعطیل اعتکاف کا طریقہ سمجھایا،مدنی قافلوں میں سفر کی برکتیں بتاتے ہوئے جدول کے مطابق مدنی کام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹر: محمد آصف عطاری مجلس مدنی قافلہ لاہور ریجن)

دعوتِ اسلامی  کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام جو ہر ٹاؤن فیضان مدینہ لاہور میں مجلس کفن دفن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے 25ستمبر سے روانہ ہونے والے 1ماہ کےمدنی قافلوں کا ہدف دیا۔(رپورٹر: محمد آصف عطاری مجلس مدنی قافلہ لاہور ریجن)

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں جوہر ٹاون فیضان مدینہ لاہور میں 12 ماہ مدنی قافلے کے لیے ترغیبی سیشن ہوا جس میں ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے اس سال دورہ حدیث شریف مکمل کرنے والے اسلامی بھاہیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا ۔

ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے 12 ماہ کے مدنی قافلے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے 12ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔ مجلس 12ماہ مدنی قافلہ کے نظام کے حوالے سے رہنمائی بھی کی۔ (رپورٹر: محمد آصف عطاری مجلس مدنی قافلہ لاہور ریجن)