20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
(ویب ڈیسک) دعوتِ اسلامی کے مفتی فضیل رضا
عطاری مدنی صاحب کی والدہ کا 13
اگست 2021
کو کراچی میں انتقال ہوگیا۔ اِنَّا
لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ مرحومہ
کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ عصر دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے صحن میں ادا کی گئی۔
نمازِ جنازہ کی امامت شیخ الحدیث والتفسیر مفتی قاسم عطاری قادری صاحب نے کی جس میں اہلِ خانہ، اراکینِ شوریٰ ،
مفتیانِ کرام اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی
سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
نگران شعبہ شب وروز و رکن
شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی
اور دعوتِ اسلامی کے شب وروز کی پوری ٹیم مفتی فضیل رضا عطاری صاحب اور دیگر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ پاک مرحومہ کی بے حساب مغفرت فرمائے اور انہیں جوارِ رحمت
میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین