دعوت اسلامی کے شعبہ  علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام 10 اگست2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے نیز دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ  علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر پولکوانے میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے نیز دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ شب وروز للبنات کے زیر اہتمام  09 اگست2021ء کو ساؤتھ افریقہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں چار کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک سطح کی شعبہ شب وروز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شب وروز شعبہ کی اہمیت بتاتے ہوئے شب وروز شعبہ میں کام مزید کرنےکا ذہن دیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 09 اگست2021ء کو   ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ مشاورت وڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگران مولانا محمد افضل عطاری مدنی نے شہباز علی عطاری کے ہمراہ  9 اور 10 اگست 2021ء کو مختلف مقامات پر علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں اور دیگر دینی کاموں کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

تفصیلات:

شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگران مولانا محمد افضل عطاری مدنی نے 9 اگست 2021ء کو اٹھارہ ہزاری کابینہ میں جامعہ حسینیہ رضویہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ادارے کے بانی و مہتمم حاجی نذر حسین صاحب اور قاری فیض الحسن قادری صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے دینی کاموں کے حوالے سے مشاورت کی۔بعد ازاں ذمہ داران نے ادارہ حمیدیہ رضویہ کے مہتمم قاری غلام مصطفٰے رضوی صاحب اور قاری نعیم شہزاد قادری صاحب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں محرم الحرام کے مدنی قافلے اور ہفتہ وار اجتماع کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ نگران شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگران مولانا محمد افضل عطاری مدنی نےدینی کاموں کے حوالے سے ناظم جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ جھنگ مولانا حسنین عطاری مدنی سے ملاقات کی۔

اسی طرح 10 اگست 2021ء کو شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگران مولانا محمد افضل عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شور کوٹ کابینہ میں مفتی نصیر الدین نصیر الحسنی قادری صاحب، محمد اشرف سعید قادری صاحب اور پیر طریقت سید عادل حسین بخاری صاحب سے ملاقات کی۔ محمد افضل عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔ بعد ازاں نگران شعبہ رابطہ بالعلماء محمد افضل عطاری مدنی نے شور کوٹ کابینہ میں مدنی مرکز فیضان مدینہ کے ناظم الامور مولانا عبد الرحمن عطاری مدنی اور ناظم جامعۃ المدینہ مولانا آصف عطاری مدنی اور ناظم جدول مولانا انور عطاری مدنی سے ملاقات کی اور دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا۔

نگران شعبہ رابطہ بالعلماء مولانا محمد افضل عطاری مدنی نے دینی کاموں کے حوالے سے نگران زون جھنگ حاجی سلیم عطاری سے ملاقات کرتے ہوئے مشاورت کی۔( Content: محمد حسین عطاری مدنی)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  ساؤتھ افریقہ کے شہرویلکم اور پیٹرماریٹزبرگ میں دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”بیماری کے فوائد“ کے موضوع پر بیانات کئے اور بیماری پر صبر کرنے پر اجر ملنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر پولکوانے میں بذریعہ انٹرنیٹ دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”بیماری کے فوائد“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بیماری میں صبر کرنے کی فضیلت بتائی نیز ہر حال میں اللہ پاک کا شکر کرنے اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔


مبلغین دعوت اسلامی جہاں مختلف شعبہ جات کے ذریعے عاشقان رسول میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں، وہیں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران  دنیا بھر میں علمائے کرام سے ملاقات کرتے اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے فلاحی و دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری نے شعبہ رابطہ بالعلماء فیصل آباد ریجن کے ذمہ داران کے ہمراہ قائد آباد فیصل آباد میں مولانا محمد شعیب صاحب (خطیب جامع مسجد بغدادی)، مولانا قاری فرمان صاحب (خطیب جامع مسجد قباء)، مولانا قاری عزیز احمد صاحب (امام جامع مسجد غوثیہ)، قاری حافظ احمد رضا صاحب، قاری محمد سعید صاحب (امام جامع مسجد گلزار حبیب) اور قاری فضل الرحمٰن صاحب (امام جامع مسجد سیلر رومان رائس مِل) سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیااور فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی۔( Content: محمد حسین عطاری مدنی)


آقاﷺ کی دکھیاری امت کی غمخواری اور دلجوئی کے عظیم جذبے کے تحت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اگست2021ء کے پہلے ہفتے  ڈنمارک ( Denmark)میں بذ ریعہ انٹرنیٹ دُعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”بیماری کے فائدے “ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنے کی ترغیب دلائی نیز متفرق روحانی علاج بتاتے ہوئے بیمار اسلامی بہنوں کی عیادت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت 10 اگست 2021ء کو برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد زون کے ناظمین اور برانچ ناظمین نے شرکت کی۔

نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر عطاری مدنی نے دینی کاموں میں مضبوطی لانے کے حوالے سے تربیت فرمائی اور ناظمین کا سالانہ سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی قافلے کے حوالے سے مختلف نکات ارشاد فرمائے۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی، Content: محمد حسین عطاری مدنی)


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک  (Denmark) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا۔ کا بینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ماہ محرم الحرام کے نکات سمجھائےنیز دینی کاموں کی تقسیم کاری کے موضوع پر اہم نکات پیش کئے ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ  علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بیلجیم (Belgium) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ نیکی کی کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔