دعوت
اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں کراچی ریجن کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔
اراکین
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری
نے ”یومِ دعوت اسلامی “ کے تعلق سے بھر پور تیاری کرنے کا ذہن دیا اور اس
حوالے سے شرکا کی تربیت فرمائی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)
دعوت
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بنگلہ دیش کے زیر اہتمام 25 اگست 2021ء کو تربیتی
اجتماع ہوا جس میں جامعۃ المدینہ بنگلہ دیش کے تمام اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ آن لائن شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول
بیان کرتے ہوئے اساتذۂ سے پرانی یادوں پر اظہار خیال فرمایا۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 26اگست2021ء
بروز جمعرات خیبر ایجنسی میں صحافی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں لنڈی کوتل پریس
کلب، باڑہ پریس کلب، جمرود پریس کلب کے صدور اور جنرل سیکریٹری سمیت دیگر ممبران
نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن ولاہورریجن کے نگران حاجی
یعفوررضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
بعد ازاں صحافیوں کو مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب تحفےمیں پیش کی گئی۔ اس موقع
پر رکن لاہور ریجن عثمان عطاری ودیگر ذمہ داران نے بھی موجود تھے ۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت پشاور
پریس کلب میں صحافی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ
کےرکن ولاہورریجن کے نگران حاجی یعفوررضا عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس اجتماع ِپاک میں مختلف صحافیوں نے شرکت کرتے ہوئے اظہارِ مسرت کیا۔ نیز ذمہ داران نے انہیں
عالمی مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کراچی کےوزٹ
کرنے کی دعوت بھی پیش کی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا ۔
اس موقع پر رکن لاہور ریجن عثمان عطاری و دیگر
ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
ضلع سانگھڑ میں بیوروچیف محمد ابراہیم خلجی اور
نیوز ون چینل کے آصف البشر خان قادری سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں رکن مجلس غلام
محمد المعروف تاج عطاری نے ضلع سانگھڑ میں مقرر روزنامہ جناح اسلام آباد کے بیورو چیف
جناب محمد ابراہیم خلجی اور نیوز ون چینل
کے اسائنمنٹ رپورٹر آصف البشر خان قادری سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات انہیں دعوت اسلامی کےتحت چلنے والی
شجر کاری مہم سمیت مختلف شعبہ جات کی خدمات سے متعلق بریفنگ
دی ساتھ ہی انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
ذمہ داران کا سینئر صحافی و چیف ایڈیٹر روزنامہ
پاکستان مجیب الرحمن شامی کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت
پچھلے دنوں لاہور میں سینئر صحافی و چیف ایڈیٹر
روزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی کے بھائی کے انتقال پر رکنِ مجلس جنوبی زون محمد شہزاد مدنی عطاری نےدیگر
ذمہ داران کے ہمراہ ان سے اظہار تعزیت کی نیز
سینئر صحافی و چیف ایڈیٹر روزنامہ صحافت خوشنود علی خان سے ملاقات بھی کی اور انہیں
دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔ (رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
لاہور میں نجی چینلز کے مختلف اینکر پرسن و عہدیداران
سے ملاقات کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 25اگست2021ءبروز بدھ رکنِ مجلس شمالی زون محمد بلال عطاری نے لاہور
میں نجی چینلز کے مختلف اینکر پرسن و عہدیداران سے ملاقات کا سلسلہ کیا جن میں اینکر
پرسن دنیا نیوز محمد عزیر،24نیوز/پبلک نیوز وجاہت خان، اسائنمنٹ ایڈیٹر لاہور نیوز
سید امجد بخاری، اسائنمنٹ ایڈیٹر لاہور نیوز محمد ذوالفقار، پروگرام پروڈیوسر پی این
این محمد جمال بھٹی شامل تھے۔
اس موقع پرانہیں ایف جی آر ایف کے تحت چلنے والی شجرکاری مہم سے آگاہ کیا جس پر
صحافیوں نے پودا لگانے کی نیت کی اور آخر
میں مدنی چینل کو تاثرات بھی دئیے۔(رپوٹ:
اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 28 اگست 2021ء کو لیّہ میں دینی حلقہ
ہوا جس میں امامت کورس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن
لیّہ زون شعبہ اصلاح اعمال شرکا کو آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا اور رسالہ 72
نیک اعمال پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: رکن
زون غلام عباس عطاری، شعبہ اصلاح اعمال، Content: Mohammad Hussain Attari)
دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں وقتاً
فوقتاًسیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اسی سلسلے میں 25اگست2021ء بروز بدھ لاہور میں رکن مجلس شمالی زون محمد بلال عطاری
نے ذمہ داران کے ہمراہ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل، مرکزی صدر مذہبی امور پاکستان
تحریک انصاف، سجادہ نشین سندر شریف سید محمد حبیب عرفانی اور جنرل سیکرٹری مذہبی
امور پنجاب پاکستان تحریک انصاف سابق ناظم شیخوپورہ محمد یونس چشتی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت چلنے والی شجرکاری مہم و بَلڈ ڈونیشن کیمپین(Blood Donation Campaign) کی سرگرمیوں سے آگاہی فراہم کی گئی جس پر انہوں نے مدنی
چینل کو اپنے تاثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو خوب سراہا۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
واہ کینٹ میں قاری صاحبان اور ناظمین کے درمیان سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے زیر اہتمام 27 اگست 2021ء کو واہ کینٹ
میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے
ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری، ناظمین اعلیٰ، ناظمین اور واہ کینٹ، راولپنڈی اور اسلام آباد زون کےقاری صاحبان نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم قاری محمد عرفان عطاری نے ”خوفِ خدا“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تعلیمی
و اخلاقی تربیت کرتےہوئے شعبے کی کارکردگی کو مزید بہتر
بنانے کا ذہن دیا۔ قاری عرفان عطاری نے ذمہ داران کو مزید نئےمدارس کھولنے کی بھی ترغیب
دلائی۔ (رپورٹ:
شعیب اشرف نقشبندی، ناظم اعلیٰ سیالکوٹ، جہلم چکوال زون، Content:
Mohammad Hussain Attari)
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت 25 اگست 2021ء کو مظفر آباد میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں مظفرآباد زون مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تمام قاری صاحبان
اور ناظمین نے شرکت کی۔
نگران شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم
قاری محمد عرفان عطاری نے تعلیمی و اخلاقی حوالے سے شرکا کی تربیت
کی اور انہیں نیو مدارس کھولنے کے حوالے
سے بھرپور ترغیب دلائی۔
اس موقع پر ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری مدرسۃ المدینہ
شارٹ ٹائم اسلام آباد ریجن موجود تھے۔ (رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی، ناظم
اعلیٰ سیالکوٹ، جہلم چکوال زون، Content: Mohammad Hussain Attari)
اِس وقت دعوتِ اسلامی ایک عالم گیر
تحریک ہے لیکن ابتدائی دور میں دعوتِ اسلامی کی مخالفت اور بائیکاٹ کیا جا رہا
تھا۔ اُس نازک دور میں فقیہِ اہلِ سنّت، خلیفۂ مفتیِ اعظم ہند، محسن و سرپرستِ
دعوتِ اسلامی مفتی عبدُ الحلیم صاحب رحمۃُ اللہِ علیہ
نے مخالفتوں کی آندھی اور طوفان میں تنِ تنہا کھڑے ہو کر اعلان کیا: ”دعوتِ اسلامی
اہلِ سنّت کی پاسبان، مسلکِ اعلیٰ حضرت کی ترجمان اور سوادِ اعظم کے عقائد و نظریات
کی نگہبان ہے۔ اہلِ سنّت کے عوام و خواص کوچاہئے کہ وہ جان و دل سے دعوتِ اسلامی کی
امداد اور اعانت کریں! اس کے خلاف جتنے فتاویٰ ہیں وہ حسد یا غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔ ان فتاویٰ
کی کوئی حقیقت نہیں۔ ان فتاویٰ کی پرواہ نہ کریں۔ بےتأمّل دعوتِ اسلامی کو اپنائیں
اور اسے گھر گھر پہنچائیں۔ کل قیامت میں دعوتِ اسلامی کی حمایت اور اس میں آپ کی
شمولیت سے متعلق اگر پُرسش ہوئی تو رب کی بارگاہ میں عبدُ الحلیم اس کا جواب دہ
اور ذمّہ دار ہوگا۔“ خصوصاً ہندوستان میں تو دعوتِ اسلامی کی جس قدر قبلہ مفتی
صاحب نے حمایت کی ہے اور اس دینی تحریک کے لئے آپ نے جتنی قربانیاں دی ہیں شاید وہ
شمار سے باہر ہیں۔(فتاویٰ حلیمیہ
سے ماخوذ)
دعوتِ اسلامی کے لئے آپ کی قربانیوں
اور دعوتِ اسلامی کے نزدیک آپ کی قدر و قیمت اور اہمیت کا اندازہ امیرِ
اہلِ سنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس
عطّار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے اس
جملے سے بخوبی ہو جاتا ہے جو آپ نے حضور فقیہِ اہلِ سنّت کی تعزیت کے موقع پر فرمایا: ”اگر اس وقت مفتی
عبد الحلیم صاحب رحمۃُ اللہِ علیہ
ساتھ نہ دیتے، توہو سکتا تھا کہ دعوتِ
اسلامی ہند سے ختم ہو جاتی۔ “(تعزیتی
پیغام)
مفتی صاحب کی دعوتِ اسلامی
والوں سے محبتیں
بڑی شفقت و محبت والے:
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مَدَّ ظِلُّہُ العالی نے فرمایا: 2005میں اراکینِ شوریٰ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کے حوالے سے ہند کے سفر پر گئے تھے تو جب خلیفۂ مفتیِ اعظم ہند، محسن و سرپرستِ
دعوتِ اسلامی، حضرت علّامہ مفتی عبدالحلیم صاحب رحمۃُ اللہِ علیہ نے ہماری دعوت کی تھی، بڑی شفقت و محبت دی اور آپ نے بڑا کرم
فرمایا۔ اس کے بعد بھی مزید ایک دو بار اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے
سے ہند جانا ہوا تو اس وقت بھی مفتی صاحب رحمۃُ اللہِ علیہ
نے بڑی شفقت فرمائی تھی، اللہ پاک مفتی صاحب کو غریقِ رحمت فرمائے، اٰمین۔(مدنی مذاکرہ، 14رمضان المبارک1442ھ،
بعد نمازِ تراویح)
سب جگہ جانا پڑتا ہے:
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری حضرت علّامہ مفتی عبدالحلیم صاحب رحمۃُ اللہِ علیہ کے بارے میں فرماتے ہیں:اَلحمدُلِلّٰہ میں نے ہند میں مفتی صاحب سے بہت ملاقاتیں کی ہیں، مدینے شریف اور عرب امارات میں بھی ملاقاتیں کی ہیں، کمال کی شخصیت تھے، بڑے شفیق، بڑے مہربان، بڑے عاجزی والے تھے۔ مجھے یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ جب مفتی صاحب امیرِ اہلِ سنّت سے ملاقات کے لئے پہلی بار شاید 1990میں پاکستان تشریف لائے تو ہمارے گھر ہی قیام فرما ہوئے، مجھے ہی مفتی صاحب کی ڈرائیوری کا شرف ملتا اور میں ہی مفتی صاحب کو امیرِ اہلِ سنّت کے پاس لے جاتا تھا۔ اس دور میں مفتی صاحب مجھے بابو، بابو عبدالحبیب کہتے تھے، میں نے مفتی صاحب سے اس دور میں ہی کہہ دیا تھا کہ آپ نے جب مجھے بیٹا کہا ہے تو بیٹا بنا کر رکھئے گا۔ جب مجھے پتا چلتا کہ مفتی صاحب کی طبیعت خراب ہے تو میں مفتی صاحب کو فون کرتا اور باقاعدہ بیٹے کی طرح ناراضی کا اظہار کرتا کہ میں نے آپ کو سفر کرنے سے منع کیا تھا، آپ کیوں اتنا سفر کرتے ہیں؟ تو مفتی صاحب فرماتے ہیں: کیا کروں بابو! لوگ مانتے ہی نہیں ہیں اِدھر سے بلاتے ہیں، اُدھر سے بلاتے ہیں سب جگہ جانا پڑتا ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ مفتی صاحب کی زندگی کا اکثر وقت ٹرین میں گزرتا تھا، پورے پورے مہینے کی ٹرین کی ٹکٹیں بُک ہوتی تھیں۔ بزرگوں کا قول ہے: زمین کے اوپر کام اور زمین کے اندر آرام۔ مفتی صاحب نے زمین پر دن رات دینی کام کیا ہے اللہ کی رحمت سے اِنْ شَآءَ اللہ زمین کے اندر آرام سے رہیں گے، اللہ پاک مفتی صاحب کو غریقِ رحمت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور ان سے جنّت میں ہماری ملاقات کروائے، اٰمین۔
مفتی
صاحب کے سوئم کے موقع دعوتِ اسلامی پر
ایصال ثواب
|
قراٰنِ پاک |
15ہزار855 |
|
متفرق پارے |
1لاکھ40 ہزار680 |
|
سُورۂ یٰسٓ شریف |
1لاکھ96ہزار982 |
|
سُورۂ مُلک |
7لاکھ15ہزار430 |
|
سُورۂ رحمٰن |
86ہزار849 |
|
سُورۂ واقعہ |
95ہزار359 |
|
سُورۂ مُزَّمِّل |
26ہزار441 |
|
چاروں قُل شریف |
11لاکھ57ہزار93 |
|
سُورۂ فاتحہ |
20لاکھ22ہزار724 |
|
سُورۂ اِخلاص |
1کروڑ35لاکھ91ہزار113 |
|
مختلف سُورتیں |
11لاکھ86ہزار17 |
|
آیتِ کریمہ |
2کروڑ49لاکھ63ہزار318 |
|
بِسْمِ اللہ
شریف |
1کروڑ29لاکھ67ہزار617 |
|
آیتُ الکُرسی |
10لاکھ92ہزار162 |
|
کلمہ طیبہ |
10کروڑ89لاکھ45ہزار557 |
|
مختلف ذِکْر و اَذکار |
2کروڑ62لاکھ35ہزار283 |
|
دُرودِ پاک |
70کروڑ63لاکھ94ہزار171 |
|
دُرودِ تاج |
41ہزار677 |
|
دُرودِ تُنَجِّینا |
48ہزار711 |
|
عمر بھر کی نیکیاں ایصال ثواب کرنے والے |
1لاکھ29ہزار843 |
|
تسبیحِ فاطمہ |
64لاکھ22ہزار722 |
|
نَوافل کا ثواب |
1لاکھ39ہزار638 |
|
نَفل روزوں کا ثواب |
2ہزار844 |
|
متفرق اَوراد |
3لاکھ17ہزار195 |
|
اِسْتِغفار |
82کروڑ28لاکھ30ہزار407 |
|
یا سلامُ |
21ہزار601 |
Dawateislami