معاشرے کی تعمیرو ترقی کے لئے افراد تیار کرنا کامیاب قوموں کی اولین ترجیحات میں شامل ہوتا ہے، اسی ویژن کو بڑھاتے ہوئےدینی ماحول میں دنیاوی تعلیم فراہم کرنے والے ادارے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپسز  میں مزید اضافہ کرنے کے لئے7اگست 2021ءبروزہفتہ مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں Expansion Conference منعقد ہوئی جس میں نگران زون، نگران کابینہ و دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس کانفرنس میں شرکاء کو بتایا گیا کہ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم اسلامی اصولوں کی روشنی میں جدید تقاضوں کے مطابق دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی دینی ،اخلاقی اور معاشرتی امور پر بھی تربیت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ شرکاء کو نئے کیمپسز کھولنے کے مراحل کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا جس پر شرکاء نے اپنے شہروں میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے قیام کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کا اظہارکیا ۔شرکاء نے بہت سی اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکرتے ہوئے اپنے تاثرات بھی دیئے۔(رپوٹ: محمدنبیل شیخ سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)